Search results
Search results for ''
News Categories
کورونا سے متاثر بھٹکل کے مزید تین افراد آج کاروار کے کیمس سے ہوئے ڈسچارج: صحت یاب ہونے والے نو لوگ پہنچے بھٹکل
بھٹکل: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال کے رابطہ میں آکر کورونا سے متاثر ہونے والے مزید تین افراد آج کاروار کے کیمس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ آج صحت یاب ہونے والوں میں پانچ ماہ کی اور دو سال کی بچی سمیت ایک 73 سالہ عورت بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا
ریاست میں ہر دن بڑھ رہی ہے کورونا مریضوں کی تعداد: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 115 نئے معاملات
بینگلورو: 28 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں بیرون ریاست سےآنے کی چھوٹ دینے کے بعد سے ہر دن سو کے قریب کورونا کوڈ 19 کے معاملات سامنے آرہے ہیں جس سے ریاستی حکومت سخت تشویش کا شکار ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی تازہ اطلاع کے مطابق ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 115 نئے معاملات سامنے آئے
ایس ایس ایل سی امتحانات کی منسوخی کے تعلق سے مفاد عامہ کی عرضی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے کیا مسترد
بینگلور: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چند دن قبل ریاست میں طلبہ کی صحت کے پیش نظر تین وکیلوں کے ذریعے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرتے ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن ہائی کورٹ نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے ان کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا ہے اور ریاستی
ریاست میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے بعد پانچ ریاستوں سے آنے والوں پر بابندی
بنگلورو: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ حکومت نے مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والی فلائٹوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں کے چلنے پر روک لگادی ہے ۔ یہ وہ ریاستیں ہیں ، جہاں پر کورونا وائرس کے
پاپولر فرنٹ پونے کے رضاکاروں کو اُن کی کووڈ-19 راحت خدمات کو دیکھتے ہوئے گرودوارہ گرونانک صاحب دربار کیمپ، پونے کی جانب سے نوازا گیا
پونے : 28 مئی،20 (پریس ریلیز) پولر فرنٹ آف انڈیا مہاراشٹر کے رضاکاروں نے کورونا وائرس وبا کے دوران اپنی بے لوث راحت خدمات کی وجہ سے قومی توجہ حاصل کی ہے۔ ایسے حالات میں جبکہ پورا ملک متاثر تھا اور بڑی تعداد میں اموات ہو رہی تھیں، حتیٰ کہ مرنے والوں کے اہل خانہ بھی ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد
بس-ٹرین سے سفر کرنے والے مزدوروں سے کرایہ نہ وصولا جائے: سپریم کورٹ
مہاجر مزدوروں سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جو بھی مزدور پیدل سڑک پر نظر آئے انھیں فوراً شیلٹر میں لے جایا جائے اور انھیں کھانا و بنیادی سہولیات دی جائیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جو مزدور ٹرین اور بس سے بھیجے جا رہے ہیں ان سے کرایہ نہیں لیا جانا چاہیے۔ علاوہ ا
ملت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مختلف آن لائن مسابقوں کے نتائج
بینگلور: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز) لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کی مناسبت سے ملت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملکی وریاستی سطح پرمختلف آن لائن مسابقے منعقد کئے گئے تھے، جس میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ الحمد للہ تمام مقابلے بحسن و خوبی انجام کو پہنچے۔ آن لائن مسابقوں کے
کووڈ19: بی جے پی ترجمان سمبت پاترا میں نظر آئیں کوروناوائرس کی علامات، اسپتال میں داخل: رپورٹ
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا (Sambit Patra) میں کوروناوائرس (Coronavirus) کی علامات پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد انہیں جمعرات کو دوپہر گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایادیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی PTI کے مطابق سمبت پاترا کو میدانتا اسپتال (Medanta Hospital Gurugram) میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھٹکل میں کل سے لاک ڈاؤن میں رعایت: کنٹینمنٹ ایریا کو چھوڑ کر باقی جگہوں میں کھلیں گی یہ دکانیں۔اتوار کو مکمل دن بند
بھٹکل: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں اب کورونا کے چونکہ صرف پانچ ایکٹیو کیسس بچے ہیں اس لیے کل سے پانچ ایریا کو چھوڑ کر تمام جگہوں سے محدود وقت کے لیے لاک ڈاؤن ہٹایا جارہا ہے ۔ اس کی اطلاع آج ضلع ایس پی مسٹر شیوپرکاش دیوراج نے اخباری کانفرنس میں دی ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی
بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں135 کورونا پوزیٹو معاملات کی تصدیق کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ گلبرگی سے 28 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح یادگیر سے16، ہاسن سے 15، بیدر سے 13، دکشن کینرا سے 11، ضلع اُڈپی سے9 معاملات جبکہ ضلع اُترکینرا سے چھ معامل
یکم جون سے ریاست میں عبادت گاہوں کو کھولنے کا امکان؛ وزیر اعظم کے فیصلہ کا انتظار
2بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے آج صبح کہا ہے کہ ریاستی حکومت 31 مئی کے بعد مسجد، مندر اور چرچوں کو عبادت کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں فیصلہ بھی لیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کا فیصلہ آخری ہوگا اگر ا
ضلع اتر کینرا میں آج کورونا کے مزید چھ معاملات: سداپور میں بھی ہوئی ایک مریض کی تصدیق
بھٹکل: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آج بدھ کو کورونا کے چھ تازہ معاملات سامنے آئے ہیں جس میں اب تک کورونا سے محفوظ سداپور تعلقہ بھی شامل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سداپور میں ایک، ہوناور میں ایک اور یلاپور میں چار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی
مشہور مزاح نگار وادیب مجتبی حسین کا انتقال، ادبی وصحافتی حلقوں میں غم واندوہ کی لہر
حیدرآباد۔ اردو کے مشہور مزاح نگار پدم شری جناب مجتبیٰ حسین کا آج انتقال ہو گیا ۔مرحوم کے قریبی ذرائع کے مطابق، حیدرآباد کے سن سٹی میں واقع مجتبی حسین کے بڑے فرزند ھادی حسین انجینئر کی قیامگاہ پر آج صبح 8:45 کو ان کا انتقال ہوا۔ مجتبیٰ حسین کی پیدائش15 جولائی 1936ء کو گلبرگہ میں ہوئی تھی۔ ابتدائ
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 6387 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ سے متجاوز
نئی دہلی۔ ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان ا
مشرقی افریقہ میں تباہی مچاکر ہندستان پہنچی ہیں کروڑوں ٹڈیاں، اقوام متحدہ نے دیا انتباہ
ہندستان کی کئی ریاستوں میں ٹڈی (Locust attack India) کے بڑے۔بڑے قافلے حملہ کررہے ہیں اور فصلوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ یہ ٹڈی کا دل گزشتہ تین مہینوں سے مشرقی افریقہ (East Africa) کے اس ممالک میں بھاری تباہی مچائے ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ سنگھ (UN) نے گزشتہ دنوں ہندوستان اور اور دیگر ج
ملک میں 31 مئی کے بعد 2 ہفتے کیلئے بڑھ سکتا ہے لاک ڈاؤن
31 مئی کے بعد مرکزی حکومت دو ہفتوں کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن میں بڑھا سکتی ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ، جو کورونا وائرس کی رفتار کو کم کرنے کے لئے بڑھایا گیا ہے پہلے سے مختلف اور پہلے سے کہیں زیادہ آرام دہ ہوسکتا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدے دار نے اگلے مرحلے کو "جذباتی طور پر لاک ڈاؤن توسیع" کے
ریاست کرناٹک میں یکم جون سے مندروں میں پوجا پاٹ کی اجازت: مسجد اور چرچ کے متعلق وزیر نے کہی یہ بات
بینگلورو: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں کورونا کی وبا کے چلتے لاک ڈاؤن کے دو مہینے بعد ریاستی حکومت نے یکم جون سے مندروں کو کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ آج وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقد ایک اہم نشست میں لیا گیا۔ مزرائی محکمہ کے وزیر مسٹر کوٹا سری نیواس پجاری نے اس تعلق سے اخباری نمائ
انکولہ میں لاری اور بائک کی بھیانک ٹکر: بائک ڈرائیور کی موقع پر ہی ہوئی موت
انکولہ: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ قومی شاہراہ پر شام کے وقت مچھلی لاری اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا ہے جبکہ بائک کے پیچھے بیٹھا شخص زخمی ہوا ہے۔ مرنے والے کی شناخت انکولہ کے رہنے والے ماروتی گوند اچاری (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی کی شناخت ناگیش گو