ضلع اتر کینرا میں آج کورونا سے ہوئی ایک کی موت: بینگلور سے سرسی لوٹنے والے شخص نے توڑا دم

03:48PM Mon 6 Jul, 2020

کاروار: 6 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے دوران ایک اور تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق آج سرسی کے 42 سالہ شکص نے کورونا وائرس سے دم توڑ دیا ہے۔ اس شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 4 جولائی کوبینگلورو سے سرسی لوٹا تھا۔ تاہم اس میں بیماری کی علامت پائے جانے کی وجہ سے اسی رات 02:30 بجے اسے سرسی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کل اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لیے روانہ کیے گئے تھے۔ آج صبح اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی جس کے بعد اسے کاروار کے کیمس میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا تھا۔ تاہم وہ شخص جانبر نہ ہوسکا اور کورونا کی اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔