دبئی سے 181 مسافروں کے ساتھ این جی ٹی کی دوسری چارٹرڈ فلائٹ اڑان بھرنے تیار
12:00PM Tue 7 Jul, 2020
بھٹکل: 7 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) متحدہ عرب امارات میں پھنسے بھٹکل و اطراف کے 181 افراد کو لے کر آج رات راس الخیمہ سے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ مینگلور کے لیے اڑان بھر رہی ہے۔
این جی ٹی کے مالک جناب عتیق الرحمان منیری صاحب نے بھٹکلیس کو بتایا کہ یہ خصوصی فلائٹ پہلے 12 جون کو اڑان بھرنے والی تھی لیکن اس میں مشکلات پیش آنے کے سبب اس کی تاریخ ملتوی کرکے 23 جون کو طے کی گئی تھی لیکن اس تاریخ کو بھی یہ خصوصی فلائٹ اڑان نہیں بھر سکی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے دبئی میں موجود ذمہ داران خصوصی طور پر قائد قوم ایس ایم سید خلیل الرحمان صاحب، جناب ابو محمد مختصر صاحب اور ان کے معاونین کے تعاون سے تمام مشکلات کو حل کیا اور آج اس کی تاریخ مقرر ہوگئی۔
انہوں نے اس موقع پر ان کو تعاون کرنے والے قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمان صاحب سمیت، جناب ابومحمد مختصر، جناب رحمت اللہ راہی، جناب معاذ شاہ بندری، جناب شہریار خطیب، جناب یاسر قاسمجی، جناب جیلانی محتشم، جناب آفاق نائطے، جناب طٰحہ معلم، جناب فہیم رضا، جناب سفیان ایس ایم سمیت دیگر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
عتیق الرحمان منیری صاحب نے بتایا کہ اس خصوصی چارٹرڈ طیارہ میں زیادہ تر حاملہ خواتین، معمر حضرات اور وہ لوگ ہیں جو نوکریاں نہ ہونے کے سبب پریشان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ نوزائیدہ بچوں سمیت اس میں کل 181 افراد آج مغرب میں سات بجے راس الخیمہ سے مینگلور ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھریں گے جہاں یہ فلائٹ رات قریب 01:00 بجے تک اترے گی۔ اس میں بھٹکل سمیت مرڈیشور،منکی، ہوناور، سڑلگی اورسرسی وغیرہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ چارٹرڈ فلائٹ کی طرح ان مسافروں کے لیے بھی مینگلورو جماعت المسلمین نے تواضع اور بھٹکل پہنچانے کے لیے بسوں کا انتطام کیا ہوا ہے۔ بھٹکل پہنچنے کے بعد ان تمام مسافروں کو مجلس اصلاح و تنظیم کی زیر نگرانی نجی ہوٹل اور اے پی ایس میں کورنٹائن کیا جائے گا۔