پی یو سی اول طلبہ کے سپلیمنٹری امتحانات کے لیے تاریخوں کا اعلان
05:12AM Wed 8 Jul, 2020
بھٹکل: 8 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پی یو سی اول کے وہ طلبہ جو پہلی مرتبہ امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ان کے لیے دوبارہ ہونے والے سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔
انجمن پی یو کالج پرنسپال جناب یوسف کولا کی اطلاع کے مطابق ان طلبہ کے امتحانات 16 جولائی سے شروع ہوکر 27 جولائی تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امتحان میں شریک ہونے والوں کے لیے 14 جولائی تک اپنا نام درج کرانا لازمی ہے۔