ریاست میں نہیں تھم رہا کورونا کا قہر: آج سامنے آئے 1925 نئے معاملات

03:13PM Sun 5 Jul, 2020

بینگلورو: 5 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور آئے دن اس کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کی بلٹین کے مطابق ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1925 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان معاملات میں سب سے زیادہ بینگلورو اربن کا علاقہ سر فہرست ہے جہاں آج بھی کورونا کے 1235 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع دکشن کینرا میں آج 147 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ  بلاری میں 90، وجیاپور میں 51،   کلبرگی میں 49، اڈپی اور دھارواڑ میں 45، بیدر میں 29  معاملات سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج اتر کینرا میں 21 معاملات سامنے آئے ہیں لیکن ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہاں کل 23 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان نئے معاملات کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 23474 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 9847 افراد اب تک صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں اور اب تک ریاست میں کورونا سے 372 اموات ہوچکی ہیں۔