اہل بھٹکل كا غيرسودی بينكارى میں ايک اور بڑھتا قدم: ایثار كريڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام

01:24PM Tue 7 Jul, 2020

بھٹکل: 7 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز)  سودى ظالمانہ نظام معیشت کی مقابلہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر معاشی خوشحالی اور سماجی ترقی کیلئے بھٹکل میں بلاسودی بینکاری کیلئے 'ایثار کوآپریٹو سوسائٹی' کا قیام عمل میں آیا ہے جس کے لیے حکومت کرناٹک KSS Act1997 کے تحت منظوری بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ اس کا بنيادى مقصد ضرورتمندوں کو سود کی لعنت سے بچانا ہے۔ جس کا افتتاح  3 جولائی کو شام 05:00 بجے ایثار دفتر شفا کراس میں (كورونا كى وجہ سے محدود پیمانہ پر) ادارہ کے نائب صدر مولانا محمد شافع شابندری ندوی کے ہاتھوں ہوا۔ مولانا نے اپنے خطاب میں اسلام میں سرمایہ کاری کے اصول وضوابط پر روشنی ڈالی، اس کی صدارت بانئ ادارہ و صدر جناب یس یم عبود آ صف نے کی۔ انہوں نے ادارہ کا مقصد اور اسکو قائم کرنے کے عوامل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے معاشرہ میں سرمایہ کی گردش اور اسکے تبادلےکی کوئی منظم شکل (جو شرعی ہو، ہندوستان کے قانون کے مطابق ہو اور قابل عمل زمینی حقائق کی عکاس ہو) نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انویسمنٹ (سرمایہ کاری) نہیں کرتے۔ جسکی وجہ سے ہمارا زائد سرمایہ کسی کے کام نہیں آتا، یا تو ہماری رقوم سودی بینکوں میں جمع ہوتی ہے جس سے دوسرے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں زر کی فراہمی کے فقدان نے ہمارے کاروبار کی ترقی کو متاثر کیا ہے یہاں تک کہ کاروبار کا دیوالیہ اور پوری کی پوری انڈسٹری ہمارے ہاتھوں سے نکل کر ہم دوسروں کے نوکر بن گئے ہے۔ دوسری طرف جب کوئی کمپنی غیر معمولی منافع کی پیشکش کرتی ہے تو ہمارے لوگوں کی بھیڑ لگ جاتی ہےاور جب ان کا دیوالیہ ہوتا ہے تو رہا سہا سب کھو دیتے ہیں۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ملت میں سرمایہ کاری کے ذریعہ لوگوں کو منافع پہنچا کر انکے معاشی مسائل کو حل کرنے کا منظم و مضبوط نظام قائم نہیں  ہے- اسکے قیام کی کوششیں ملک کے طول وعرض میں آج سےکئی سالوں سے جاری ہے اور اسکے کامیاب ماڈل ماضی قریب میں ملیشیا اور خلیج ممالک میں ابھر رہے ہیں ہندوستان میں اسطرح کے کامیاب تجربات کا آغاز ابھی چند ۱۰ سالوں سے جاری ہے اور وہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔  انہی کوششوں کو روئے عمل لانے اور علمی و عملی دنیا میں اسکو ملت کے مفاد کے طور پر پیش کرنے کے تحت ہم نے ایثار کردٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کا قیام کیا ہے۔ الحمدللّٰہ ہمارے یہاں رقوم (Deposits) امانت اور مضاربت کی بنیاد پر جمع کیا جاسکتا ہے جس پر سالانہ منافع  دیا جائیگا قرض کی سہولیات کے طور پر سونے کو گروی بطور ضمانت رکھ کر کیا جائیگا اسکے ساتھ مختصر مدتی کاروباری قرضہ جات ، اثاثہ کی حصول یابی کے لئے قرض دیا جائیگا۔ واضح رہے چونکہ کرونا ہدایات نافذ العمل ہے، اسکی وجہ سے بڑے پیمانے پر اسکی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لیے ایثار دفتر  صبح 09:00 بجے سے عصر 04:30  تک رابطہ کریں۔