بھٹکل و اطراف کے لوگوں کے ساتھ دوسری چارٹرڈ فلائٹ مینگلور اتری: تمام مسافروں کو کیا گیا بھٹکل میں کورنٹائن

05:06AM Wed 8 Jul, 2020

بھٹکل: 8 جولائی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف کے 178 مسافروں کو لے کر کل رات دبئی کے راس الخیمہ سے اڑان بھرنے والی دوسری خصوصی فلائٹ دیر رات مینگلور ہوائی اڈہ پر پہنچی جس  کے بعد مینگلورو جماعت المسلمین کی طرف سے ضیافت کے بعد انہیں رات قریب 04:00 بجے پانچ بسوں کے ذریعے بھٹکل روانہ کیا گیا۔ یہ پانچوں بسیں صبح قریب 07:00 بجے بھٹکل پہنچیں جس کے بعد خواتین اور بچوں کو نجی ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا  جبکہ مرد حضرات کو علی پبلک اسکول میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھٹکل کے مشہور تاجر اور تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمان منیری صاحب اور ان کے معاونین کی کوشش سے اس خصوصی چارٹرڈ طیارہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تمام مسافروں نے عتیق الرحمٰن منیری صاحب اور دیگر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔   خیال رہے کہ اس فلائٹ میں بھٹکل سمیت مرڈیشور،منکی، ہوناور، سڑلگی اورسرسی وغیرہ  کے لوگ بھی شامل ہیں۔