ریلوے جلد شروع کرے گا نئی اسپیشل ٹرینیں، تتکال کوٹہ میں ٹکٹ بک کرنے کی بھی ملے گی سہولت

03:01PM Mon 6 Jul, 2020

نئی دہلی: انڈین ریلوے (Indian Railways) جلد ہی کچھ مزید اسپیشل ٹرینیں (Special Trains) چلانے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ وزارت ریل نے اس سے متعلق تجویز وزارت داخلہ (Home Ministry) کو بھیج دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں کو چلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اسکیم کے تحت ہر ٹرین میں بیشتر مسافروں کی تعداد اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی تیاری جیسے موضوعات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ حالانکہ، ریلوے کے افسران کی طرف سے ان اضافی خصوصی ٹرینوں کے اسٹاپیج (Stoppages) یا کرایے (Fares) کو لےکر کوئی اطلاع شیئر نہیں کی ہے۔ مسافروں کو 90 منٹ پہلے پہنچا ہوگا اسٹیشن ریلوے ان نئی اسپیشل ٹرینوں کی کوچ کے مستقل سینیٹائزیشن (Sanitization) پرخاص زور دے گی۔ مسافروں کو ٹرین چھوٹنے کے وقت سے 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا تاکہ سفر کرنے والے ہر شخص کی قاعدے سے اسکینگ (Scanning) کی جاسکے۔ ان خصوصی ٹرینوں کے لئے 120 دن پہلے سے ہی ٹکٹ کی بکنگ (APR) شروع ہوجائے گی۔ وہیں، ضرورت ہونے پر مسافر تتکال کوٹے (Tatkal Quota) سے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں ٹرینوں کی آمد ورفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ حالانکہ بعد میں حکومت کی جانب سے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں، تاکہ پورے ملک سے مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے گھر پہنچایا جاسکے۔ ساتھ ہی  200 اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ اب حکومت مزید اسپیشل ٹرین چلانے پر غور کررہی ہے۔ اس کا اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔