Search results

Search results for ''


Hazrat Ali Aur Muawia May Ikhtilaf- A M Daryabdi

Abdul Majid Daryabadi Sachchi Batain

نہج البلاغہؔ، اہل تشیع کے ہاں کی ایک نہایت معتبر ومتبرک کتاب کا نام ہے، اور کہاجاتاہے کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کلمات وخطبات کا مجموعہ ہے۔ اس کا اقتباس ذیل، حال میں، اہل سنت کے ایک رسالہ میں شائع ہوا ہے:- ومن کتاب لہ علیہ السلام کتبہ الی أہل أمصار یقتص فیہ ما جری بینہ وبین أہل صفین:- وکان بدأ أمرنا أن التقینا والقوم من أہل الشام والظاہر أن ربنا واحد ونبینا واحد ودعوتنا فی الاسلام واحدۃ لانستزیدہم فی الایمان باللہ والتصدیق برسولہ ولا یستزیدوننا فالأمر واحد الا ما اختلفنا فیہ م

Taras Gay Hum. Ahmed Hatib Siddiqui

Ahmed Hatib Siddiqui Zaban O Adab

  رات گئے برادر سلیم مغل کا فون آیا۔ پروفیسر سلیم مغل ہمارے ملک کے معروف ماہر ابلاغیات و ماہرِ فنِ اشتہاریات ہیں۔ وفاقی اُردو یونیورسٹی میں شعبۂ ابلاغیات کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ بچوں کے مشہور رسائل ’’آنکھ مچولی‘‘ اور ’’نونہال‘‘ سمیت متعدد علمی و ادبی جرائد کی ادارت کرچکے ہیں۔ اُن کے شاگرد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ سلیم بھائی جامعہ کراچی میں ہمارے ہم عصر تھے اور اُس زمانے کے نہایت مقبول طالب علم رہنما تھے۔ جامعہ کراچی کے سالانہ مجل

Alam Wahshat May Jab Likha. Ahmed Hatib Siddiqui

Ahmed Hatib Siddiqui Zaban O Adab

  کچھ بھی کرلو، لکھنے والے اِن شاء اللہ کو ’انشاء اللہ‘ لکھنے سے باز نہیں آئیں گے۔ السّلامُ علیکم کو بھی ’اِسلام وَعلیکم‘ لکھنا عام ہوتا جارہا ہے۔ ثقہ ثقہ لوگ لکھ رہے ہیں۔ کیا عجب آگے چل کر یہی املا درست مانا جانے لگے اورجو درست ہے اُس کو نادرست گردانا جانے لگے۔ بارہا کہا کہ ’اِن شاء اللہ‘ قرآنی کلمہ ہے۔ اِسے اُسی طرح لکھنا چاہیے جس طرح قرآنِ پاک میں آیا ہے۔ ’غلط العام‘ ہوجانے کی رعایت دے کر قرآنی املا میں تبدیلی گوارا کرلینے سے کئ

Qazi Shabbir Akrami (Death 05-04-2005) by A.M.Muniri

Abdul Mateen Muniri Yadaun Kay Chiragh

جناز ے تو ہمارے سامنے ہر روز اٹھتے رہتے ہیں، عمو ماًہم یہ سوچ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ جنازہ ہمارا نہیں کسی اور کا ہے،وقتی تاثر کے بعد یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی کبھی ایسا ہو گا۔ لیکن کبھی کبھار ایسے بھی جناز ے سامنے سے اٹھتے ہیں جن سے سینے میںٹیس محسوس ہونے لگتی ہے،دل و دماغ صدمہ کی لپیٹ میں آجا تے ہیں ،مولانا قاضی شبیر اکرمی کا جب جنازہ اٹھا تو واقعی ایسا لگا کوئی جگر کاٹکڑا کٹ گیا ہو،کوئی عزیز جان ہمیشہ کے لئے ہم سے روٹھ گیا ہو۔          

Suhail Anjum Article

Suhail Anjum Other

’اب کی بار چار سو پار‘ کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے کی خوب پیروڈی ہو رہی ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ ”اب کی بار بخش دو یار“ تو کوئی کہتا ہے ”اب کی بار تڑی پار“۔ دراصل یہ پیروڈیاں عوامی نبض کا پتہ دیتی ہیں۔ ان سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کیا سوچتے ہیں اور وہ کیا فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس نعرے کا جائزہ بھی خوب لیا جا رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ کیا واقعی یہ نعرہ قابل عمل ہے اور کیا بی جے پی کی قیادت والا این ڈی اے ا

Aakhiri Ashrah. Abdul Majd Daryabadi

Abdul Majid Daryabadi Sachchi Batain

سچی باتیں (۲۸؍اکتوبر ۱۹۴۰ء)     ۔ آخری عشرہ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادی   روحانیات کے عالم میں موسم بہار ختم ہونے کو آگیا۔ امت کے ’’ریفریشر کورس‘‘ کے خاتمہ کو ایک ہفتہ رہ گیا، سپاہیوں کے قدم کی رفتار تیز سے تیز تر ہوگئی۔ آخری فرصت کو غنیمت سمجھ، سیکھنے والوں اور حاصل کرنے والوں کی ہمت اورمستعدی بڑھ گئی، طلب اور تڑپ دوچند ہوگئی۔ رمضان کا مبارک مہینہ، سستی اور کاہلی، پڑے رہنے اور انگڑائیاں لیتے رہنے کا مہینہ کبھی بھی نہ تھا۔ آخری

Ab Bhi Tauhin Itaat Nahin Hogi Hum say. Ahmed Hatib

Ahmed Hatib Siddiqui Zaban O Adab

پچھلے کالم میں، نہ جانے کس جھونک میں آکر اور لغات سے سند لیے بغیر، ہم لکھ گئے کہ   ’’ تعیُّن عربی لفظ ہے، تَعیین فارسی لفظ ہے اور تعینات یا تعیناتی خالص اُردو اصطلاح ہے‘‘۔   یہاں غلطی یہ ہوئی کہ ہم نے تعیین کو صرف فارسی لفظ قرار دیا ہے، جب کہ خود فارسی کا تعیین بھی عربی ہی سے آیا ہے۔ یعنی یہ لفظ عربی الاصل ہے۔ اب یہ الگ بات،کہ فارسی والوں نے تعیین کا ایک ’ی‘ حذف کرکے اپنے تعیین میں تخفیف کرڈالی۔ وہ تعیین کو بر وزنِ یقین برتنے لگے۔ جیسا

Abdul Ghani Mohtisham. Aik Roshan chiragh

Abdul Mateen Muniri Yadaun Kay Chiragh

عبد الغنی محتشم  : ایک روشن چراغ جس کی روشنی چارسو پھیل گئی عبد المتین منیری ۔ بھٹکل                   بات  تو کل ہی کی لگتی ہے ، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے تین سال گذرگئے ، ۲۷۔ مارچ ۲۰۰۸ء تک عبد الغنی محتشم صاحب ہمارے درمیان جیتے جاگتے اپنے بھاری بھرکم تن و توش کے ساتھ موجود تھے ، اس دنیا میں ہر کوئی جانے کے لئے آیا ہے ، ساڑھے نو سو سال کی عمر تو حضرت نوح کے ساتھ اللہ نے مخصوص کی تھی ،  حدیث ن

Musawat aur Muwasat by Abdul Majid Daryabadi

Abdul Majid Daryabadi Sachchi Batain

’’اے لوگو ، تم پر ایک عظیم المرتبت اورمبارک مہینہ سایہ فگن ہورہاہے۔ اس مہینہ میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے۔ اس ماہ میں روزے اللہ نے فرض کئے ہیں، اور راتوں میں قیام کو نفل قراردیاہے، اس ماہ میں تقرب کی نیت سے نفل عبادت کا اجربرابر ہے فرض کے اورفرض کا اجربرابر ہے عام اجر فرض کے ستّر گُنے کے۔ لوگو، یہ مہینہ صبر کا ہے، اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کی باہمی ہمدردی کاہے ……یہ وہ مہینہ ہے جس کے شروع میں رحمت ہے، درمیان میں مغفرت ہے ، اورآخر میں ج

Bharti Kahan Karun. Ahmed Hatib Siddiqui

Ahmed Hatib Siddiqui Zaban O Adab

غلطی ہائے مضامین۔۔۔ بھرتی کہاں کروں دلِ خانہ خراب کی؟۔۔۔ تحریر:  احمد حاطب صدیقی     نئی حکومت آتی ہے تو نئی نئی بھرتیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ نئے وزیراعظم بھرتی کیے جاتے ہیں، نئے وزیر اور نئے مشیر۔ پَر ہوتے یہ سب پُرانے ہی شکاری ہیں، جال سمیت۔ کبھی ہوتا ہوگا کہ ’نیا جال لائے پُرانے شکاری‘۔ مگر اب تو جال بدلنے کی بھی زحمت نہیں کرتے۔ ’بھرتی‘ عجیب لفظ ہے۔ اس کے لفظی معنی ہیں: کسی چیز کو کسی چیز میں بھردینا۔ خالی جگہ پُر کرنا۔ بھرنے کے عمل میں بسا اوقات اچھ

Mah Ramdhan may Sakhawat

Abdul Majid Daryabadi Sachchi Batain

پیغمبر خدا ﷺ کریم ترین وجواد ترین خلق بود دائمًا، ودرماہ رمضان سخاوت وبخشش اوبر مردم وایثار وے از ہمہ اوقات زیادہ بودے وصدقات وخیرات بر ہمہ لیالی وایام مضاعف گشتے، وبہ ذِکر ونماز وتلاوت واعتکاف جمیع ساعات روز وشب را مستغرق داشتے وایں ماہ عظیم رابہ عباداتِ گوناگوں مخصوص گردانیدے۔   (سفر السعادۃ، فیروزآبادی) رسول اللہؐ کے جودوکرم کا دریا تو ہمیشہ ہی بہتارہتاتھا، لیکن ماہ رمضان میں حضور کی سخاوت وفیاضی، اور خدمتِ خلق کی توکوئی حد ہی نہیں رہتی تھی۔ اور صدقات وخیرات کا نمبر ہرزمامہ سے ک

Khayal E Aakhirat - Abdul Majd Daryabadi

Abdul Majid Daryabadi Sachchi Batain

 یعلمون ظاہرًا من الحیاۃ الدنیا وہم عن الآخرہ ہم غافلون۔ أو لم یتفکّروا فی أنفسہم ما خلق اللہ السماوات والأرض ومابینہا الّا بالحقّ وأجل مسمیٰ، وان کثیرًا من الناس بلقاء ربہم لکافرون۔ أو لم یسیروا فی الأرض فینظروا کیف کان عاقبۃ الذین مِن قبلہم کانوا أشدُّ منہم قوّۃًوأثاروا الأرض وعمروہا أکثر مما عمروہا وجاء ہم رسلہم بالبینات فما کان اللہ لیظلمہم ولکن کانوا أنفسہم یظلمون۔ (روم۔ ع۴) یہ لوگ صرف دنیوی زندگی کی ظاہری حالت کو جانتے ہیں، اور آخرت سے بالکل بے خبر ہیں۔ کیا انھوں نے اپ

Aap Kay Intikhab Kay Sadqay. Ahmed Hatib

Ahmed Hatib Siddiqui Zaban O Adab

  احمد حاطب صدیقی   لو صاحبو، بالآخر وطنِ عزیز میں انتخابات ہو ہی گئے… اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات۔ یہ انتخابات بہت سے لوگوں کو ہوتے نظر نہ آتے تھے، کیوں کہ آئینی طور پر ان انتخابات کا انعقاد اکتوبر یا نومبر 2023ء ہی میں ہوجانا چاہیے تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ’دیر آید، درست آید‘ مگر ہمارے ذرائع ابلاغ پر آج کل ’غلطی ہائے مضامین‘ کے ساتھ ساتھ ’غلطی ہائے انتخابات‘ کا غلغلہ بھی مچا ہوا ہے کہ ’درست نہ آید‘۔ کسی ج

Takhassus Say Hut Kar by Dr F Abdur Raheem

Dr. F Abdur Rahim Yadaun Kay Chiragh

 کچھ پچھیں تیس سال پہلے کی بات ہے۔ مکہ مکرمہ میں پاکستان کی ایک انجینئرنگ کمپنی تھی۔ وہاں ہمارے ایک دوست ملازم تھے، ایک دن وہ مجھے اپنے دفتر لے گئے اور اپنے ساتھیوں سے میرا تعارف کرایا، ان کے ساتھیوں میں سے ایک خلیل صاحب تھے جو انجینئر تھے، ان سے میری دوستی ہو گئی۔ میں جب بھی مکہ مکرمہ جاتا ان سے ضرور ملتا۔ ایک بار میں ان کے دفتر گیا۔ دفتر کا وقت قریب الختم تھا۔ وقت ختم ہونے کے بعد وہ مجھے اپنے گھر لے گئے۔ وہاں مختلف موضوعات پر باتیں ہونے لگیں۔ گفتگو میں لفظ magazine کا ذکر ہوا۔ میں نے

Adab Wa Sahafat May Zuban Ki Ahmiat

Masoom Muradabadi Zaban O Adab

ادب وصحافت میں زبان کی اہمیت معصوم مرادآبادی زبان بنیادی طورپر خیالات کی ترسیل اور مکالمہ قایم کرنے کا ذریعہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک تہذیبی اور سماجی ضرورت بھی ہے۔زبان کا تعلق صوتیات، عمرانیات، طبعیات، تاریخ اور جغرافیہ جیسے علوم سے ہے۔زبان ہی انسان کو دیگر مخلوقات سے ممیز کرتی ہے۔زبان سے ہی انسان کی علمی، اخلاقی اور تہذیبی شناخت کا تعین ہوتا ہے۔جو کچھ ہمارے دل ودماغ میں جنم لیتا ہے، اسے ہم زبان کے ذریعہ ہی دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔اگر ہمارے پاس ایک مرصع اور مربوط زبان نہیں ہوگی تو ہم اپنے مخاط

Maut Ka Waqt . Abdul Majid Daryabadi

Abdul Majid Daryabadi Sachchi Batain

  تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ   پچھلے مہینہ کے وسط میں الہ آباد سے خبر آئی، کہ ہائیکورٹ کے ایک مشہور جج، مسٹر بنرجی، اچھے خاصے توانا وتندرست، ایک دعوت سے فارغ ہوکر، رات کو ساڑھے گیارہ بجے سونے لیٹے، اور سوتے کے سوتے رہ گئے۔صبح آدمی جگانے گیا، تومعلوم ہوا، دیرہوئی روح پرواز کرچکی ہے!…… الہ آباد صوبہ کا صدر مقام، بڑے سے بڑے ڈاکٹر موجود، فون پر خبر پاکر، موٹر میں، دَم بھر میں آسکتے تھے۔ جج صاحب خود اتنے معزز عہدہ پر۔ ہر دوا اور ہر تدبیر پر سب کچھ خرچ کرس

Maslaki IKhtilaf Ki Had

Dr. F Abdur Rahim Yadaun Kay Chiragh

 بر صغیر کے مسلمانوں میں مسلکی بنیاد پر آپس میں منافرت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ لیکن اس کو اس قدر بڑھا دینا کہ مخالف مسلک والوں کی دینی منفعت متاثر ہو جائے اور اس کو دین داری سمجھنا کہاں تک صحیح ہے ؟ ایک بار کا واقعہ ہے کہ مملکت سے سعودی علماء کا ایک وفد ہندوستان گیا ہوا تھا۔ را قم الحروف بھی ان کے ساتھ تھا۔ وفد ایک شہر پہنچا تو ان سے دو مسلک کے لوگ ملنے آئے اور دونوں نے اپنے اپنے  مدرسے میں آنے کی دعوت دی جسے وفد نے قبول کر لیا۔ دوسرے دن ایک مدرسے کے لوگ وفد کو اپنے یہاں لے گئے ، مدرسے

Baray Alfaz Ka Bayan Ho Jay... Ahmed Hatib Siddiqui

Ahmed Hatib Siddiqui Zaban O Adab

اِلٰہ آباد (بھارت) سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر لسانیات پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے نوی ممبئی (بھارت) سے تعلق رکھنے والے ماہرِ زبان جناب نادر خان سرگروہ کی، گزشتہ جمعے کے کالم میں شائع ہونے والی، رائے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا تبصرہ ارسال فرمایا ہے:   ’’نادر خان سرگروہ صاحب کا یہ فرمانا درست نہیں ہے کہ لفظ ’نو‘ اصلاً سنسکرت کا ہے۔ ماہرین اشتقاقیات اس کو اصلاً پروٹو اِنڈو یورپین (PIE) کا بتاتے ہیں۔ یعنی اِس کا وجود اُس زبان میں تھا جس سے ہند، ایران اور یورپ کی ت