Search results

Search results for ''


اگست 29:  آج ممتاز ادیب اور شاعر شہاب دہلوی کی برسی ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہاب دہلوی ایک نابغہ روزگار مورخ اور با کمال ادیب تھے جو 20 اکتوبر، 1922ء کو دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید مسعود حسن رضوی تھا اور آپ دلی کے معزز علمی و ادبی گھرانے کے چشم و چراغ تھے.آپ کے والد سیّد منظور حسن رضوی شاعری، ادیب اور سلسلہ چشتیہ کی معروف روحانی شخصیت تھے جن کی مشہور تصنیف “حیات اویس” ہے۔ آپ کے تایا سید محمود الحسن اثر کا شمار دلی کے ممتاز شعراء‌اور ادباء میں‌ہوتا تھا.آپ کے دادا سید میر حسن رضوی عظیم شاعر، ادیب اور ص

  اگست 29: اردو شاعری کے صف اول کے مرثیہ گو شاعر مرزا سلامت علی دبیر کا یوم پیدائش ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دبیرؔ مرزا سلامت علی ۔ ولادت: 29 اگست 1803ء دہلی ۔ تلمذ: سید مظفر حسین ضمیر ۔ تمام عمر مرثیہ گوئی میں صرف کر دی ۔ وفات 8 مارچ 1875ء لکھنؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاندانی شاعر نہ تھے۔ لڑکپن میں مرثیہ پڑھتے تھے۔ اس شوق نے منبر کی سیڑھی سے مرثیہ گوئی کے عرش کمال پر پہنچا دیا۔ میر مظفر حسین ضمیر کے شاگرد ہوئے اور کچھ استاد سے پایا ۔ اسے بلند اور روشن کر کے دکھایا۔ تمام عمر میں کسی اتفاقی سبب سے کوئی غزل یا شعر

بھٹکل میں پروان چڑھتاہائی فائی شادی کلچر!۔۔۔۔از: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ 

Bhatkallys Other

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... شہر بھٹکل الحمدللہ ایک زمانے سے غالب اسلامی تشخص والے اپنے مخصوص کلچر اور معاشرے کے لئے معروف رہا ہے۔ اس میں یہاں کی نوائط برادری میں موجود پابندئ صوم وصلوٰۃ، خیر خواہی، ملّی اخوت،علم وآگہی اور شعائر اسلامی سے بے پناہ لگاؤ جیسے اوصاف حمیدہ کا بنیادی کردار ہے۔جس کے اثرات غیر نوائط مسلم برادریوں پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ عربی النسل ہونے کی وجہ سے نوائط برادری کے نوجوانوں کی فطرت میں پائی جانے والی تجارتی مہم جوئی اوران کا اینٹرپرائزنگ کردارانہیں ہر جگہ

اگست 28: معروف شاعر رگھوپتی سہائے فراقؔ گورکھپوری کی سالگرہ ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی رگھوپتی سہائے فراقؔ گورکھپوری فراق گورکھپوری 28 اگست 1896ء بروز جمعہ دن بارہ بجے گورکھپور شہر میں پیدا ہوۓ۔ان کے والد منشی پرشاد عبرتؔ بھی بہت بڑے شاعر تھے ۔ان کے والد نے تین شادیاں کی تھیں فراق گورکھپوری کی والدہ ان کے والد کی تیسری بیوی تھیں ۔ان کے 5 بھائی اور 3 بہنیں تھیں۔فراق گورکھپوری بچپن سے ہی بہت ذہین تھے۔1913ء میں گورنمنٹ جوبلی ہائی سکول گرکھپور سے سیکنڈ ڈویژن میں اسکول لیونگ سرٹیفیکیت کا امتحان پاس کیا۔اور میور سنٹرل کالج الٰہ آباد سے ایف اے میں داخلہ لیا

رام رحیم نہیں ہوسکتے اور رحیم رام نہیں۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

بابا گرمیت رام رحیم کہے جانے والے کو اُن کے ڈیرہ سچا سودا میں 15 برس پہلے کے ایک جرم میں سی بی آئی نے ملوث پایا اور خصوصی عدالت نے دفعہ 376 کا ملزم مان لیا جس کی سزا 28 اگست کو سنائی جائے گی۔ بابا سے اندھی عقیدت رکھنے والوں کو اندازہ ہوگیا تھا کہ 25 اگست کو جو فیصلہ ہوگا اس میں بابا بے قصور ثابت نہیں ہوں گے۔ وہ رفتہ رفتہ 22 اگست سے ڈیرہ کے علاقہ میں جمع ہورہے تھے اور ہریانہ حکومت دیکھ رہی تھی اور سمجھ رہی تھی کہ اگر بابا کو سزا ہوگئی تو بابا کے ماننے والے کیا کریں گے؟ لیکن ہریانہ میں وزیراعلیٰ

اگست 26  : کو ممتاز شاعر " غم کے شاعر" فانی بدایونی کا یومِ پیدائش ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مختصر تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل نام شوکت علی والد کا نام محمد شجاعت علی خاں مقام ولادت: قصبہ اسلام نگر ضلع بدایوں ۔ تاریخ ولادت : 13 ستمبر 1879ء ۔ درس و تدریس کی بسم اللہ پانچ برس کی عمر میں ہوئی اور 1892ء تک تعلیم قدیم کے اصول پر عربی،فارسی کے میدان میں تحصیل علم کرتے رہے۔ 1901ء میں بی اے کا ڈپلوما لیا ۔او 1908ء میں وکالت ہائی کورٹ کے ساتھ ایل ایل بی کی ڈگری لی ۔ انٹرنس کی سند گورنمنٹ سکول بدایوں سے اور ایف اے اور بی اے ک

تلوار ڈاکٹر کفیل پر کیوں؟۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

اپنے وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے جب ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی تو تمام مخالف سیاسی پارٹیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا اور اس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا تھا۔ یہ اتفاق تھا کہ ان میں کوئی مسلمانوں کی جماعت نہیں تھی۔ جنوبی ہند کے کیرالہ میں مسلم لیگ تھی مگر جنوبی ہند میں اندرا گاندھی کے خلاف کوئی تحریک نہیں تھی۔ شمالی ہند میں جمعیۃ علماء تھی وہ ہمیشہ سے کانگریس کے ساتھ رہی تھی۔ لے دے کر جماعت اسلامی تھی جس کا پاکستانی یونٹ تو سیاست میں حصہ لیتا تھا لیکن جماعت اسلامی ہند دور د

جس کا دم گھٹے وہ چلی جائے۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

یہ کیسی عجیب بات ہے کہ دین اور شریعت کی تعلیم کم از کم آٹھ سال حاصل کرنے کے بعد عالم دین بنتا ہے۔ اور پھر دن رات اسی میں مصروف رہنے کے بعد اسے یہ مقام حاصل ہوتا ہے کہ وہ بتائے کہ اس معاملہ میں شریعت کیا کہتی ہے اور مسلمان وہ مرد ہو یا عورت اُسے کیا کرنا چاہئے۔ لیکن اسلام کے ساتھ اس کے ماننے والوں نے ہی یہ مذاق کرنا شروع کردیا ہے کہ جس نے عربی کے علاوہ کسی زبان میں دین کی دو چار کتابیں پڑھ لیں یا قرآن عظیم کا ترجمہ پڑھ لیا اس نے گز بھر کی زبان نکال کر شرعی معاملات میں فیصلہ دینا شروع کردیا۔ اور س

ورنہ خدا جانے کیا ہوتا۔۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

کھتولی ریل حادثہ ایک سیدھا اور صاف حادثہ ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ ریلوے کے اعلیٰ افسران سے لے کر ٹریک کی مرمت کرنے والے مستریوں اور مزدوروں میں کوئی رابطہ نہیں تھا اور جسے پربھو بھروسے کا عنوان دیا گیا تھا۔ ملک اور خاص طور پر اُترپردیش میں جو فتنہ پرداز اور مسلمانوں کی طرف سے کینہ رکھنے والے ایک طبقہ اور میڈیا کے بعض چینلوں کو اس وقت تک مزہ نہیں آتا جب تک اس میں دہشت گردی یعنی انڈین مجاہدین یا داؤد ابراہیم کا ہاتھ نظر نہ آئے۔ اور انہوں نے کہنا شروع کردیا کہ بہرحال دہشت گردی کے ہاتھ کو بھی نظ

نوچی کا بھونڈا استعمال--- تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

جسارت کے ایک بہت مقبول اور قارئین کے پسندیدہ کالم نگار، ادیب وشاعر ’’بالخصوص‘‘ کو عموماً باالخصوص لکھتے ہیں، یعنی ایک الف کا اضافہ کردیتے ہیں۔ لیکن اس سے تلفظ بھی بگڑ جاتا ہے اور با۔الخصوص ہوجاتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے بالکل میں بھی ایک الف بڑھا دیا جائے۔ اب تو کچھ لوگوں کو بالکل میں ایک الف بھی گوارہ نہیں اور ان کی دلیل ہے کہ جیسے بولا جاتا ہے ویسے ہی لکھنا چاہیے۔ ہمارے یہ لسانی دانشور اس اصول کا اطلاق انگریزی پر نہیں کرتے، مثلاً نالج کے شروع میں یہ جو فضول سا K ہے اسے نہ لکھا کریں۔ انگریزی میں

اگست 25: ممتاز شاعر احمد فرازؔ کی برسی ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد فراز کی پیدائش 12/جنوری سنہ1931 کو نوشہرہ 'صوبہ سرحد' میں ہوئی تھی۔ ان کے والد برق کوہاٹی بھی اپنے عہد کے ایک نامور شاعر تھے۔ پاکستان کے صوبہ سرحد میں فارغ بخاری، رضا ہمدانی، خاطر غزنوی اور محسن احسان کے ساتھ برق کوہاٹی کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ اسی طرح احمد فراز اردو شاعری کا ایک معتبر نام ہے اور ان کی غزلوں کا ایک بڑا سرمایہ آنے والے عہد میں بھی اردو شائقین کو مالامال کرتا رہے گا۔ ان کی شاعری کا خمیر

اگست 25: کو ماہرِ لسانیات، صحافی، مرثیہ گو اور اردو کے نامور شاعر نسیم امروہوی کا یومِ پیدائش ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام: سید قائم رضا تخلص:1964 تک قائمؔ اس کے بعد نسیمؔ والد کا نام سید برجیس حسین برجیسؔ ۔جد علی ۔ سید حیدر حسین یکتاؔ جن سے شعر و سخن کا سلسلہ شروع ہوا والدہ سیدہ تقوی۔ پیدائش 24 اگست 1908ء وقت اذان صبح شدید برسات مقام امروہی ضلع مراد آباد،یوپی بھارت۔ کتابی تعلیم کا آغاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 21 دسمبر 1911ء عمر ساڑھے تین سال ختم قرآن و ابتدائی اردو۔12 جون 1914ء جمعرات عمر 6 سال آغاز شعر گوئی۔ تعلیم الٰہ آباد بورڈ سے منشی

سچی باتیں ،مالک الملک ۔۔۔۔ تحریر :مولانا عبد الماجد دریابادی علیہ الرحمۃ

Bhatkallys Other

  مئی 28 کو بمبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک اسپیشل ٹرین آکر رکی ،یہ اسپیشل امیر امان اللہ خان سابق تاجدار افغانستان کی تھی ،ڈیڑھ سال پیشتر بھی انھیں  شاہ افغانستان کا دورہ بمبئی میں  ہوا تھا اس وقت سارا شہر ان کی زیارت کا مشتاق ہو کر امنڈ آیا تھا تو پوں  کی سلامی سر ہوئی تھی گارڈ آف آنر پیشوائی کو حاضر تھا ،صوبہ بمبئی کا گورنر ادنیٰ خدمت گزارکی حیثیت سے موجود تھا اور وائسرائے کو اگر باموقع بخار نہ آگیا ہوتا تو خود انھیں  کو حاضر ہونا تھا آج نہ توپوں  کی سلامی تھی ،نہ گارڈ آف آنر کی سلامی تھی ،ن

بے جان بولتا ہے مسیحا کے ہاتھ میں۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

سہارا کے گروپ ایڈیٹر سید فیصل علی نے مودی سرکار کے ایک وزیر اور وہ بھی مسلمان وزیر سے انٹرویو لیتے ہوئے کیسے یہ سمجھ لیا کہ وہ ان سے ان شرمناک واقعات کی تائید کرالیں گے جن کی وجہ سے پوری حکومت مسلمانوں کی نگاہ میں ان کی بدترین مخالف ہے؟ وزیر تو حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے ملک میں جہاں کہیں کوئی ایسی بات ہوگی جس سے حکومت کی طرف انگلی اٹھے گی تو وہ اس کی صفائی دینا اپنا فرض سمجھے گا۔ فیصل صاحب یہ کہلانا چاہتے تھے جو نائب صدر حامد انصاری صاحب نے کہا تھا کہ ملک میں فضا ایسی بنتی جارہی ہے کہ مسلمان اپنے

ایردوان اور سیکولرازم۔۔۔۔۔از: ڈاکٹر فرقان حمید

Bhatkallys Other

ترکی کے عظیم رہنما رجب طیب ایردوان کے دور سے قبل جب ہم ترکی میں سیکولرازم کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں وہ سیکولرازم مذہب اسلام کےمخالف ہونے کے ساتھ ساتھ یک طرفہ نام نہاد سیکولراز م کے طور پر دکھائی دیتا ہے حالانکہ سیکولرازم کی اصطلاح دینے والوں نے اسے ریاست کے معاملات یا امور میں کسی بھی مذہب کو برتری نہ دینے بلکہ تمام مذاہب کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آنے اور ملکی امور میں کسی ایک مذہب یا فرقے کو دوسرےپر فوقیت نہ دینے سے تعبیر کیا تھا۔ جدید جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال نے بھی جب ملک میں

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔از: محمد الیاس ندوی بھٹکلی

Bhatkallys Other

(نئی نسل میں ارتداد کا طوفان) (عالم اسلا م کے حالات کے پس منظر میں ایک فکر انگیز تحریر) ہوش اڑادینے والے واقعات :۔ ۱) اسی رمضان المبارک سے قبل شعبان میں کوکن میں جامعہ حسینیہ سری وردھن کے سالانہ جلسہ سے واپس ہوتے ہوئے ایک جگہ ساحلی خطہ میں طالبات کے تقسیمِ انعامات کے پروگرام میں حاضری کے دوران ہمارے دوست مولوی عبدالمطلب صاحب مروڑجنجیرہ نے یہ ہوش اڑادینے والی خبرِ صاعقہ اثر سنائی کہ چندماہ قبل قریب کی بستی میں دو مسلم طالبات نے اسلام کو خیر باد کہہ کر ارتداد کی ظلمتوں میں قدم رکھا،دل دہلادینے وا

کیا کرناٹکامیں لسانی اورصوبائی جنون ،نئے طوفان کا پیش خیمہ ہے ؟!(تیسری اور آخری قسط )۔۔۔از: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ 

Bhatkallys Other

آزادی کے بعد کچھ عرصے تک جنوبی ہند میں وقفے وقفے سے ہندی مخالف مظاہرے ہوتے رہے اور پھر بعد میں یہ طوفان کچھ تھم سا گیا تھا۔مگرآج کل ایک بار پھر منافرت اور مخالفت کے اس سمندر میں نئی ہلچل پیداہوگئی ہے ۔ اس کے پیچھے پائے جانے والے بنیادی اسباب کا جائزہ اس مضمون کی سابقہ قسطوں میں لیا جا چکا ہے۔ اب نئے سرے سے اس میں جو اُبال آیا ہوا ہے اس میں مرکزی حکومت کی طرف سے پورے ملک میں ہندی زبان کے نفاذ کے لئے کی جانے والی ایک اور پہل کا بڑا ہاتھ سمجھا جارہا ہے۔جس کے تحت کیندریہ ودیالیہ(KV) اور CBSE سے الحا

حسن شبر محتشم وانیا ۔۔۔ ایک ہنس مکھ اور خوش مزاج قومی کارکن کی جدائی ۔۔۔ تحریر : عبد المتین منیری

Bhatkallys Other

ابھی عشاء نماز پڑھ کراپنے فلیٹ لوٹ رہا تھا کہ خبر آئی کہ جناب حسن شبر وانیا صاحب نے اس دار فانی کو خیر باد کہ دیا ہے ، مغرب کے بعد ان کے سینے میں کچھ درد سا محسوس ہوا ، اور اسپتال پہنچتے پہنچتے آخری وقت آپہنچا ، مدت سے شوگر کے مریض تھے ، لیکن کسے معلوم تھا کہ اتنی جلد وہ ہمیں داغ جدائی دے جائیں گے ۔اس دنیا میں آپنے زندگی کی ﴿68﴾ بہاریں دیکھیں ۔ آپ کی حیثیت ایک فرد کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک مجلس کے مانند تھے ، ان کی رحلت کی ساتھ مسقط و عمان میں بسنے والے اہل بھٹکل ایک ایسی باغ و بہار شخصیت سے محروم