Search results

Search results for ''


آپ مقالہ كيسے لكھیں؟ تحریر : ڈاکٹر محمد اکرم ندوی - آکسفورڈ

Bhatkallys Other

دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ کو ایک مشورہ[highlight][/highlight] اس تحرير كے دو حصے ہیں: پهلا حصه: ايكـ اچها مقالہ كيا ہوتا ہے؟ اس كا جواب ہے: 1- مقالہ كا موضوع اچهى طرح اور پورى وضاحت كے ساتهـ آپ كے ذہن میں متعين ہو. 2- اس موضوع سے مربوط مقصد آپ كے ذہن میں صاف ہو. 3- آپ كے ذہن میں مقالہ كے عناصر كى ترتيب كا تصور واضح ہو، اور اس ترتيب كى وجه كے متعلق آپ كے ذہن میں كوئى ابهام نه ہو. 4- آپ كے ذہن میں مختلف اجزاء وفصول میں مقالہ كى تقسيم، اور ہر جزء وفصل كى پيرا گرافس میں تقسيم معقول بنياد

سچی باتیں ۔ گپ شپ ۔۔۔۔ تحریر : مولانا عبد الماجد دریابادی رحمۃ اللہ علیہ

Bhatkallys Other

       کلامِ پاک میں  بعض بدترین قسم کے منافقین کا ذکر آتا ہے کہ یہ طرح طرح کی بیہودگیوں  اور اللہ کے دین کے ساتھ تمسخر میں  لگے رہتے ہیں  اور جب ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ یہ کیا حرکتیں  ہیں تو جواب میں  کہتے ہیں  کہ کچھ نہیں  ہم تو یوں  ہی بطورِ مشغلہ و ہدایت ،ہنسی اور تفریح کی باتیں  کر رہے تھے انکار تھوڑے ہی مقصود تھا۔        وَلَئِنْ سَاَ لْتَھُمْ لَیَقُولنَّ اِنَّمَا کُنَّا نَخُوْضُ وَنَلْعَب۔         اگر تم ان سے پوچھو تو  یہ کہہ دیں  گے کہ ہم بس مشغلہ اور دل لگی کی باتیں  کر رہے تھے۔  

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔۔۔ پھاوڑا اور گول دائرہ۔۔۔ تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

سندھ کے ریکارڈ ساز سابق گورنر عشرت العباد کا طویل انٹرویو، جو ایک انگریزی اخبار میں شائع ہوا اور اس کا اردو ترجمہ اسی اخبار سے منسلک اردو اخبار میں شائع ہوا۔ انٹرویو میں ایک سوال پر عشرت العباد نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ پھاوڑے کو پھاوڑا ہی کہا‘‘۔ پھاوڑا نہ کہتے تو کیا اسے گیتی و بلم کہتے! سابق گورنر نے انگریزی کا محاورہ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا "I CALL A SPADE, A SPADE" ترجمہ کرنے والے کو اس انگریزی محاورہ میں SPADE کا مطلب معلوم ہوگا، چنانچہ لفظ بہ لفظ ترجمہ کرڈالا، تصحیح بھلا کون کرتا۔ اگر ترج

اُترپردیش کی مسجدوں سے بلند ہونے والی اذانیں نشانہ پر۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

آج جنوری کی 15 تاریخ ہے۔ آج کے بعد مسجد کے ہر متولی کو کوشش کرنا چاہئے کہ خانۂ خدا کے احاطہ میں کوئی خاکی وردی والا نظر نہ آئے۔ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ جس نے بھی صوتی آلودگی کو روکنے کیلئے مفاد عامہ کی آڑ میں ہائی کورٹ میں رِٹ دائر کی کیا اس کے پیش نظر نئے نئے مندروں میں رات دن بجنے والے لاؤڈ اسپیکر تھے؟ ظاہر ہے کہ اس کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اس لئے کہ برسوں سے جس ملک میں مسجد بنانے پر پابندی ہو اور مندر بنانے کے لئے بڑے بڑے فٹ پاتھ بھی ہضم کرلئے جائیں وہاں مندروں کے لاؤڈ اسپیکر کو کون نش

راج سنگھاسن ڈانواڈول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

وزیراعظم اپنے ساتھی اور دوست امت شاہ کے لئے کہاں تک جاسکتے ہیں اس کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ جو اب تک ہر کسی کا آخری سہارا تھا وہ بھی پھٹتا نظر آرہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی زندگی میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چار محترم سینئر جج اندرونی طور پر اپنی سی کوششوں کو ناکام دیکھ کر عوام کی عدالت میں آگئے۔ اور وہ سب کہہ دیا جس کے بعد اچھا تو یہ تھا کہ چیف جسٹس دیپک مشراجی استعفیٰ دے کر باہر آجاتے یا اسی کانفرنس میں آکر معذرت کرلیتے۔ گجرات کا سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر کیس سی بی آئی دیکھ رہی تھ

دنیا مسلمانوں سے قائم ہے اور مسلمان دینی مدارس سے۔۔۔از: مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی

Bhatkallys Other

Nadviacademy@hotmail.com (وسیم رضوی کے مدارس کے خلاف بیان کے پس منظر میں ایک فکر انگیز تحریر) چینی مسلمانوں کے خوش کن حالات :کچھ مدت پہلے راقم الحروف آبادی میں دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کے دعوتی دورہ سے واپس ہوا تو اس کے لیے وہاں کی غیر معمولی صنعتی وتجارتی ترقی تو متاثرکن تھی ہی لیکن بحیثیت ایک مسلمان اور مدرسہ کے ایک طالب علم کے جس چیز نے سب سے زیادہ متاثرکیا وہ وہاں کے مسلمانوں کی دین پر استقامت تھی جو دین ومذہب کے حوالہ سے گذشتہ پون صدی کے ناگفتہ بہ حالات اور ان پر ہونے والے انسانیت سو

مدرسوں کی روح اور اُن کا مقصد۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

مدرسوں سے متعلق ہم جو لکھ رہے ہیں وہ نہ شاید کتابوں میں کہیں ملے گا اور نہ اب کوئی اس نسل کا باقی ہے جو اس کی تفصیل بتا سکے۔ ہم نے ان بزرگوں سے سنا ہے جن کا اوڑھنا بچھونا دارالعلوم دیوبند، اس کی ترقی اور اس کی حفاظت تھی۔ دارالعلوم سے جب لڑکے عالم بن کر نکلنے لگے تو ان میں سے چند لڑکے حیدر آباد گئے اور وہاں نظام حیدر آباد کے ذاتی دفتر میں کام کرنے لگے۔ ایک سال کے بعد نظام حیدر آباد کے ایک وزیر کا خط دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کے نام آیا۔ اس میں لکھا تھا کہ آپ کے مدرسہ کے پانچ لڑکے حضور نظام کے ذات

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔ اطراف کا قضیہ ۔۔۔۔ تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

ہمیں ماہر لسانیات ہونے کا دعویٰ تو کبھی نہیں رہا، بس کبھی کبھار ’’پنگا‘‘ لے لیتے ہیں۔ گزشتہ شمارے میں ہم نے لکھا تھا کہ ’اطراف‘ کا مطلب ہے دو طرف، چناں چہ کئی اطراف اور چاروں اطراف لکھنا غلط ہے۔ اس پر دو ماہرینِ لسانیات، ادیب اور اہلِ علم میں نمایاں مقام رکھنے والے افراد نے گرفت کی ہے۔ ان میں سے پہلے تو عربی اور اردو پر استادانہ گرفت رکھنے والے محترم عبدالغفار عزیز ہیں۔ ہمیں تو اس بات کی خوشی ہے کہ اس طرح ان کے قلم پر ہمارا نام تو آیا۔ برسوں پہلے ان سے منصورہ میں ایک مختصر سی ملاقات ہوئی تھی جو

گجرات نے بھی کجریوال ملک کو دے دیا۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

گجرات اسمبلی کے انتخابات نے ملک کی سیاست کا رُخ موڑ دیا ہے۔ بی جے پی نے 99 سیٹیں جیت کر حکومت سازی کی تقریب اتنی ہی دھوم دھام سے منائی جیسے پندرہ سال کے بعد اترپردیش میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد منائی تھی کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت تھی وہاں کے وزیر اعلیٰ کو تالی بجانے کے لئے بلایا تھا۔ اور یہ سب بی جے پی کے دل برداشتہ کارکنوں کے دلوں سے اس دہشت کے مٹانے کے لئے تھا جو اس الیکشن میں ان کے دلوں میں بیٹھ گئی تھی۔ الیکشن سے پہلے مودی جی اور امت شاہ کی زبان پر 150 سے زیادہ سیٹوں کا چرچا تھا اور یہ

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔ ۔۔ خوشی کے شادیانے /تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

ایک جملہ اکثر پڑھنے میں آتا ہے ’’خوشی کے شادیانے بجنے لگے‘‘۔ سال 2018ء کے پہلے دن ادارتی صفحے پر حافظ عاکف سعید کا مضمون چھپا ہے۔ اس میں شروع ہی میں ایک جملہ ہے ’’اسرائیل میں خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں‘‘۔ اگر اس میں سے ’’خوشی کے‘‘ نکال دیا جائے تو بھی مفہوم پورا ہوجائے گا اور جملہ تکرارِ قبیح سے محفوظ ہوجائے گا۔ ’شادیانے‘ کا مطلب ہی خوشی ہے۔ فارسی کا لفظ ہے اور مطلب ہے: خوشی کا باجا، وہ نوبت جو شادی میں بجائی جاتی ہے، خوشی کے گیت گانا وغیرہ۔ اس کی اصل ’شاد‘ ہے (بروزن باد)۔ مطلب ہے: خوش و خر

مدارس اسلامیہ کے لیے لمحہ فکریہ اور اس کی سب سے بڑی ضرورت ۔۔۔۔ از: محمد الیاس بھٹکلی ندوی

Bhatkallys Other

گذشتہ دوتین ماہ کے دوران ملک کے متعدد صوبوں میں جانے اور مختلف دعوتی پروگراموں میں شرکت کا موقع ملا، ان اسفار میں کئی ایسے واقعات پیش آئے جس سے ایک مدرسہ کے طالب علم اور خادم ہونے کی حیثیت سے دل بیٹھ گیا۔ ایک سیمنار میں شرکت کے دوران قریب کے ایک بڑے مدرسہ میں جاناہوا، وقت کم تھا، مدرسہ کے تفصیلی معائنہ کی گنجائش نہیں تھی، اس لیے ہم نے معذرت کردی، لیکن بعض بڑے اساتذہ کا اصرار تھا کہ ہم کم از کم ان کے ایک اہم شعبہ کو ضرور دیکھیں، یہ کہہ کر وہ ہمیں کمپیوٹر کے شعبہ میں لے گئے ، وہ اس شعبہ کا اس طرح

دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ راجیہ سبھا میں ایک وقت میں تین طلاق بل کے منظور نہ ہونے سے ناراض حکومت آرڈی نینس کے ذریعہ اس بل کو مسلمانوں پر مسلط کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ محترم صدر سے درخواست کرے گا کہ وہ ایسے بل کو منظور نہ کریں۔ یہ بات اب کہنے کی نہیں ہے کہ وزیر اعظم نے اب تک کے اپنے اقتدار میں سب کا ساتھ سب کا وکاس کا تو صرف نعرہ لگایا ہے لیکن کام صرف یہ کیا ہے کہ پورے ملک پر کیسے حکومت ان کی ہو اور ہر کلیدی عہدہ پر انہیں بٹھایا جائے جن کے لئے مودی جی اتن

پچیس سال پہلے کی وہ سرد راتیں اور جیل یاترا ! (تیسری قسط)۔۔۔۔۔از: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ

Bhatkallys Other

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے...........  haneefshabab@gmail.com تعلقہ میجسٹرئٹ کے پاس پیشی کے بعد جب ہمیں واپس سب جیل کے ورانڈے میں لایا گیاتو پولیس کی اجازت ملنے پر ہم نے ہوٹل سے ناشتہ منگوایا۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے اپنی بھوک اور پیاس مٹارہے تھے کہ سب جیل کے سامنے، ہتھیار بند گارڈس کے ساتھ ایک پولیس ویان آکر رک گئی اور سب جیل کے گارڈ نے ہم لوگوں کو جلد ی جلدی کھانا ختم کرنے اور تیار ہوجانے کے لئے آواز لگائی۔ہم سب ہکا بکّا رہ گئے۔ہمارے ہاتھ میں نوالے رک گئے اورہم ایک دوسرے کی

سچی باتیں ۔۔۔ دنیا کی لگاوٹ ۔۔۔ تحریر : مولانا عبد الماجد دریابادی مرحوم

Bhatkallys Other

اِنَّ الَّذِیْنَ لَایَرْجُوْنَ لِقَاء نَا وَرَضُوْا بِالْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَاطْمَأَنُّوْا بِھَا وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَنْ آ یا تِنَا غَافِلُوْنَ  * أُوْلٰئِکَ مَأْوٰھُمُ النَّارُ بَمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ۔  یونس ع ۱  جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں  رکھتے اور دنیاکی زندگی پر راضی ہیں  او ر اسی پر مطمئن ہوگئے ہیں  اور جو لوگ ہماری نشانیوں  سے غافل ہیں  ایسے ہی لوگوں  کا ٹھکانہ آگ ہے ،اس کے بدلے میں  جو کچھ وہ کرگئے۔ آیۂ پاک کے آخر میں  بعض لوگوں  کے حق میں  ارشاد ہوتا ہے کہ انھوں  نے جیسے

طلاق بل صرف مسلمانوں کے گلے میں پھندہ کیلئے۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

ایک نشست میں تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش تو ہوا مگر پاس اس لئے نہ ہوسکا کہ بی جے پی کی مخالف تمام پارٹیوں نے اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مشورہ دیا۔ یہ بل جسے تین طلاق بل کے غلط نام سے پکارا جارہا ہے اس کے بارے میں وزیر قانون روی شنکر پرشاد کی عجلت سمجھ میں نہ آنے والی بات ہے۔ انہوں نے منھ بگاڑکر کہا کہ لوک سبھا میں کانگریس کا رویہ یہ نہیں تھا تو راجیہ سبھا میں دوسرا چہرہ اس نے کیوں دکھایا؟ ہم نہیں جانتے کہ جس کانگریس کو ان کے آقا ملک سے باہر کرنے کا نعرہ دے کر میدان میں آئے تھے انہی

نیا انتباہ یا طبلِ جنگ۔۔۔۔۔۔۔از: کلدیپ نیئر

Bhatkallys Other

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان میں رتی بھر سچ بھی ہو سکتا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستان کو گزشتہ 15 سال میں بڑی بے وقوفی سے 33 بلین ڈالر کی رقم امداد میں دیدی، لیکن موصوف کا یہ کہنا غلط ہے کہ امریکا کو اتنی بھاری رقم کے عوض کچھ نہیں ملا۔ یہ بات تو ظاہر ہے کہ پاکستان ڈالروں میں تو ادائیگی نہیں کر سکتا اور نہ ہی امریکا کو اس کی توقع ہے لیکن پاکستان نے اپنے ملک میں امریکا کو فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت دی۔ صدر ٹرمپ نے خوامخواہ کی بدکلامی کی۔ جب انھوں نے کہا کہ ان کے ملک کو جواب میں دروغ گوئی اور

کیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

عمر میں ہم سے پندرہ سال چھوٹے، ٹوٹ کر محبت کرنے والے بھائی زیادہ دوست کم انور جلال پوری بھی داغ مفارقت دے گئے اور یہ پیارے انور کا ہی شعر ہے ؂ لوہے کا جگر جس کا تھا فولاد کا بازو تھک ہار کے اس نے بھی کفن اوڑھ لیا ہے اور یہ تھکنا ہارنا بظاہر اس کا تھا کہ اپنی جوان بیٹی کو لندن کے قبرستان میں سلاکر آگئے اور اپنے ساتھ قبر کا نمبر ہی لاسکے۔ وہ باپ جو بیٹی سے محبت کرتا ہے وہ اپنے آقا مولا حضرت محمدؐ کا اس لئے پیارا ہے کہ یہ ان کی سنت ہے۔ اخبار میں جب برین ہیمبریج کی پہلی خبر پڑھ کر ٹیلیفون کیا

انور جلال پوری اپنی نثر کے آئینے میں / تحریر: : سہیل انجم

Bhatkallys Other

اگر کوئی مجھ سے پہلے پوچھتا کہ انور جلال پوری ایک اچھے شاعر اور ناظمِ مشاعرہ تھے یا ایک اچھے نثر نگار تو میں فوراً جواب دیتا کہ وہ تو شاعر اور ناظم تھے ان کا نثر سے کیا تعلق؟ لیکن جب میں نے ان کے مضامین کے مجموعے ’’روشنائی کے سفیر‘‘ کا مطالعہ کیا تو میں شش و پنج میں پڑ گیا۔ میرے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ وہ ایک اچھے شاعر اور ناظمِ مشاعرہ تھے یا ایک بہترین نثر نگار۔ سچ بات یہ ہے کہ وہ جتنے اچھے شاعر اور ناظم تھے اتنے ہی اچھے نثر نگار بھی تھے۔ (وہ بہت اچھے انسان بھی تھے اس پر گفتگو پھر کبھی