Search results

Search results for ''


تن ہمہ داغ داغ شد۔۔۔از: مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی

Bhatkallys Other

بدن زخموں سے چُور چُور ہے اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے :۔ آج جب رات کو لیٹنے کے لیے بستر پر گیا تو بہت دیر تک نیند نہیں آئی،غیر محسوس بے چینی وبے قراری ساتھ نہیں چھوڑ رہی تھی، گزشتہ تین دنوں میں عالم اسلام میں پیش آنے والے مختلف اندوہناک واقعات کے تصور ہی سے اپنے کمزور ایمان کے احساس کے باوجود دل ودماغ متاثرتھا، وہ کیا پریشان کُن واقعات تھے جنھوں نے میری آنکھوں سے بہت دیر تک نیند کو کوسوں دور کردیاتھا، آپ بھی سن لیجیے اور شریکِ غم ہوجائیے:۔ جب معمول کے مطابق کل میں نے فجر بعد تازہ عالم

ہوا سے لڑائی ایودھیا پر چڑھائی۔۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

رام مندر کے نام پر ایودھیا میں 25 نومبر کو دھرم سبھا میں لاکھوں ہندوؤں کو بلاکر کس کو دھمکانا اور کس پر دباؤ ڈباؤ ڈالنا ہے یہ تو حکومت جانے۔ ہم تو صرف یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ملک میں ہندوؤں کی حکومت ہے اور ہندو بھی وہ ہیں جو اپنی مسلم دشمنی کو ملک کے ہر حصہ میں دکھاتے ہوئے حکومت کی کرسی تک آئے ہیں تو پھر وہ رام مندر کا مطالبہ کس سے کرنے کے لئے آرہے ہیں؟ بات بی جے پی کی ہو، وشوہندو پریشد کی ہو، آر ایس ایس کی ہو یا شیوسینا کی سب صرف رام مندر رام مندر کی بات کرتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ زمین کے اس ٹک

اب دیکھو کیا دکھائے نشیب و فراز دہر۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

اتنے بڑے ملک میں نہ جانے کتنے لوگ اس بات پر حیران ہوں گے کہ دس برس ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیراعظم بن کر ملک پر حکومت کرکے چلے گئے اور ایک بار بھی نہ ان کا مسئلہ سپریم کورٹ میں آیا نہ الیکشن کمیشن سے کوئی غلط کام کرانے کا ان پر الزام لگا۔ یہ تو گول گول اور بند بند الفاظ میں مخالفوں نے کہا کہ حکومت سی بی آئی سے غلط کام لے رہی ہے لیکن یہ الزام نہیں لگا کہ کسی کو جال میں پھانس کر جیل بھیج دیا ہو یا کسی کی بیوی بیٹی پر جھوٹے الزام لگوائے ہوں یا ذلیل کرنے کی نیت سے تلاشی کے چھاپے ڈلوائے ہوں۔ اور دس برس می

مسلم نام مٹانے کی مہم۔۔۔۔۔از:حسام صدیقی

Bhatkallys Other

الٰہ آباد کا نام پریاگ راج، فیض آباد کا ایودھیا اورمغل سرائے کا نام دین دیال اپادھیائے کرنے کے پیچھے کوئی ثقافتی وجہ نہیں بلکہ مسلم دشمنی ہے۔ ابھی مظفر نگر، آگرہ، اعظم گڑھ، غازی پور، شاہجہاں پور، مرادآباد، غازی آباد اور لکھنؤ سمیت ان درجنو ں شہروں کے نام بھی تبدیل کئے جانے ہیں جنہیں مسلمانوں نے بسایا تھا یا مسلمانوں سے ان کا کوئی خاص تعلق رہا ہے۔ وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کو مسلمانوں اور مسلم ناموں سے نفرت ہے یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے۔ ابھی تو وہ اترپردیش کے مالک بن چکے ہیں جب گورکھپور س

نوٹ بندی سے ہر سطح پر نقصان۔۔۔۔از:حسام صدیقی

Bhatkallys Other

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بغیر سوچے سمجھے ایک تغلقی فیصلے سے ہوئی نوٹ بندی کے دو سال ہوچکے ہیں آٹھ نومبر کو کانگریس نے پورے ملک میں نوٹ بندی سے ہوئے نقصانات سے عام لوگوں کو با خبر کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی تو بھارتیہ جنتا پارٹی اس کی مودی سرکار کی جانب سے ایک بار پھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مورچہ سنبھالتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوٹ بندی سے ملک کو کوئی نقصان نہیں بلکہ بہت بڑے پیمانے پر فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ،دوسرا بڑا فائدہ

خبر لیجے زباں بگڑی۔۔۔ شہر ابلاغ میں لکڑ ہارے۔۔۔ تحریر : اطہر علی ہاشمی

Bhatkallys Other

شاعر نے کہا تھا جانے کن جنگلوں سے در آئے شہرِ تنقید میں لکڑہارے یہ کسی نقاد پر شاعر کی برہمی کا اظہار تھا۔ شعر غالباً رسا چغتائی مرحوم کا ہے۔ تنقید تو کم کم لوگ پڑھتے اور ان سے کم سمجھتے ہیں، لیکن ذرائع ابلاغ ٹی وی چینلز اور اخبارات تو ہر اُس شخص کی دست رس میں ہیں جو حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتا ہے، گو کہ یہ تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے کہ حالاتِ حاضرہ آج بھی وہی ہیں جو 50 سال پہلے تھے۔ ذرائع ابلاغ، ابلاغ کے بجائے زبان کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔ داغؔ نے تو کہا تھا کہ اردو ہے جس کا نام ہمیں جان

ملک کی تقسیم کا ذمہ دار کون۔۔۔۔۔۔ از:حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

ڈاکٹر منظور احمد آئی پی ایس میرے عزیز ترین دوست، کرم فرما اور محسن ہیں۔ میں ان کی کسی بات سے اختلاف کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ان سے منسوب اخبارات میں ایک بات ایسی چھپی ہے جس کی وضاحت نہ کرنا میرے نزدیک گناہ ہے۔ ڈاکٹر منظور نے بارہ بنکی میں امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر بولتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا تقسیم ہند میں کوئی نمایاں کردار نہیں تھا۔ یہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کہ چند مسلمان اس تحریک کے ہمنوا ضرور تھے۔ اور یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں جب تقس

میڈیا میں بڑھتے قدم....اگر میڈیاہاؤس کا قیام ممکن نہیں ہے تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے! (چوتھی قسط)۔۔۔از:ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ 

Bhatkallys Other

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے...........  جب ہم میڈیا میں ہماری پیش قدمی کا جائزہ لیتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ آج میڈیاکی دنیاکا حال ہی عجب ہوگیا ہے۔الیکٹرانک اور سوشیل پلیٹ فارمس پر جوآن لائن میڈیا کی گنگا بہہ رہی ہے اس میں بدقسمتی سے ہر ایرا غیرا نتھو خیرا نہانے کے لئے اتر پڑا ہے۔بس جس کے پاس ایک سمارٹ فون ہے وہ میڈیا پرسن بن گیا ہے۔مقامی سطح پر وہاٹس ایپ گرو پ چلانے والے ’ایڈمنس‘ بھی میڈیا والے ہو گئے ہیں۔ کسی واقعے یا eventکو فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کرنے والے اور یوٹیوب چینل بناکر الٹے سیدھے ویڈ

مسلمانوں کو اب تو مذاق سے توبہ کرلینا چاہئے......از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

یادش بخیر 1967 ء کے آس پاس ایک جماعت مسلم مجلس بھی ہوا کرتی تھی جو اپنا جلوہ دکھاکر برسوں ہوگئے صرف نام اور آفس تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ اگر حافظہ غلطی نہیں کررہا ہے تو 1969 ء یا اس کے بعد اس کی سرگرمیاں بس نام کی حد تک رہ گئی تھیں لیکن یہ ہمیشہ ہوا ہے کہ الیکشن صوبائی ہو یا مرکزی اس کا ڈھول بجتے ہی مسلم مجلس کے وارثوں کو اپنے وجود کا ثبوت دینے کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے۔ اور تازہ ثبوت وہ ہے جو دارالشفاء کے اے بلاک کے کامن ہال میں ایک سیمینار کرکے دیا گیا جس کی صدارت چیئرمین پالیمنٹری بورڈ

دعا اور بددعا مسلمان کے پاس ہیں تو خوف کس کا۔۔۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

پاک پروردگار نے فرمایا کہ ’’مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا‘‘ ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے اس پروردگار کا جس نے ہمیں ایسے خاندان میں پیدا کیا اور ایسا ماحول عطا کیا کہ دعا اور بددعا کے بارے میں یقین ہے کہ اللہ کے بندوں کے لئے ان سے زیادہ بڑا ہتھیار کوئی نہیں ہے۔ ہم اپنے خاندان کی کوئی بات نہیں کریں گے جبکہ وہ خود ایک کالم میں بھی پوری نہیں ہوں گی۔ بات صرف ایک دعا اور ایک بددعا کی ہے جن میں ایک اپنی آنکھوں کے سامنے کی ہے اور دوسری ہے تو پاکستان کی لیکن راوی معتبر ہے۔ لکھنؤ میں تبلیغی جماعت کے

Real-life Sheldon Cooper? This 10 YO Hyderabad kid gives lessons to B.Tech & M.Tech students

Bhatkallys Other

There are two types of people who succeed in this tenacious journey called life. While some pick hard work and determination as their weapons to prevail, the others are just blessed with extraordinary talent. And Mohammed Hassan Ali, a young kid from Andhra Pradesh, definitely belongs to the second lot. Mohammad Hasan Ali is one such gifted soul, who gives lessons to BTech and MTech students in the city of Hyderabad. And believe it or not, he is just 10 years old. Like any other boy of his ag

مسئلہ بھگوان رام کا نہیں بھگوان ووٹ کا ہے۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

بابری مسجد رام مندر تنازعہ کے بارے میں سپریم کورٹ کے اقدام پر آر ایس ایس کی طرف سے ایک غیرذمہ دارانہ بیان یہ آیا کہ اگر حق ملکیت کے بارے میں سپریم کورٹ نے فوراً فیصلہ نہیں کیا تو وہ 1992 ء جیسی تحریک چلائیں گے۔ 1992 ء میں جو غنڈہ گردی ہوئی اسے تحریک کا نام دینا اس کا مذاق اُڑانا ہے۔ انتہائی مستحکم عمارتیں گرانا اور جو اس پر دُکھ اور رنج کا اظہار کرے اسے قتل کردینا دُکانیں لوٹنا آگ لگانا اگر تحریک ہے تو پھر غنڈہ گردی کیا ہے؟ اس مقدمہ کا دوسرا فریق مسلمان ہے۔ سنی وقف بورڈ، جمعیۃ علماء ہند اور مسل

خبر لیجے زباں بگڑی ۔۔۔ یہ عاصیہ کون ہے ؟ ۔۔۔ تحریر: اطہر علی ہاشمی

Bhatkallys Other

آجکل توہینِ رسالت کے حوالے سے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا چرچا ہر طرف ہے۔ لیکن ملعونہ کا نام کیا ہے، آسیہ یا عاصیہ؟ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے میں تو اس کی تشریح ’’گناہ گار سے زیادہ گناہ گار‘‘ یعنی عاصی کی مونث قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس صاحبشیکسپیئر کو بھی گھسیٹ لائے ہیں۔ ہمارے معزز جج حضرات چونکہ قانون کی کتابیں انگریزی میں پڑھتے ہیں اس لیے ان کو ’آسیہ‘ اور ’عاصیہ‘ کا فرق معلوم نہیں ہوگا۔ لیکن حیرت تو وہ معاہدہ دیکھ کر ہوئی جو تحریک لبیک اور وفاقی حکومتِ پاکستان و صوبائی حکومتِ پنجاب کے

جیتنے والا گھوڑا لاؤ کی لعنت نے ملک کو تباہ کردیا....از: حفیظ نعمانی

Bhatkallys Other

آزادی کے وقت عام لوگوں میں سیاسی شعور اس لئے نہیں تھا کہ وہ ایک ایسی حکومت میں زندگی گذار رہے تھے جو ہزاروں میل دور سے آئے ہوئے ان انگریزوں کے ہاتھ میں تھی جن کے اور ہمارے درمیان کوئی چیز مشترک نہیں تھی۔ اور یہ بھی نئی بات تھی کہ اتنا بڑا ہندوستان جس کی آبادی اس وقت 36 کروڑ تھی اسے ایک دن میں ہی آزادی ملنا تھی اگر قسطوں میں آزادی ملتی اور پہلے مغربی حصہ آزاد ہوتا پھر سال دو سال کے بعد شمالی ہوتا تو مشرقی اور جنوبی حصہ میں آباد لوگ وہاں کے لوگوں سے یہ معلوم کرلیتے کہ انہوں نے حکومت کا نظام کیسا ب

تنظیم میڈیا ورکشاپ۔ مثبت سمت میں بڑھتے قدم۔ کیا ایک بڑی چھلانگ لگانا ممکن ہے! (تیسری قسط)۔۔۔از:ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ 

Bhatkallys Other

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے...........  پچھلی قسط میں ہم نے فیلڈ میں موجود بھٹکلی مسلم صحافیوں کے ساتھ ساتھ ان کا بھی ذکر کیا جو صحافتی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد عملاً اس پیشے یا مہم سے وابستہ نہیں ہوپائے ہیں۔یا پھر صحافتی میدان کا عملی تجربہ ہونے کے باوجود میڈیا کے محاذ پر ہمارا جو اہم مشن اور مقصد ہے اس کو پورا کرنے کے سلسلے میں پوری طرح سرگرم عمل نہیں ہوسکے ہیں۔ ٹھیک ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ اردو جرنلزم میں یا پھر سوشیل میڈیا پر اپنی زبان میں ہمارے شہر سے متعلق کچھ سرگرمی دکھاتے ہوں، لیکن ہمارا نشا

خبر لیجے زباں بگڑی ۔۔۔ کام کا دائرہ کار ۔۔۔ تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

 کہتے ہیں کہ خطائے بزرگاں گرفتن خطا است، لیکن اب ہم خود بزرگ ہوگئے ہیں اس لیے کوئی ہرج نہیں۔ یہ ہرج بھی عجیب لفظ ہے اور عموماً ’ہرج‘ اور ’حرج‘ میں گڑبڑ ہوجاتی ہے۔ ہرْج (را ساکن) عربی کا لفظ ہے اور مطلب ہے شورش، ہنگامہ، دنگا، فتنہ، نقصان، خسارہ، خلل، وقفہ، ڈھیل،  دیرٍ۔ اردو میں بفتح ’ر‘ یعنی ہَرج مستعمل ہے اور عموماً نقصان کے معنیٰ میں آتا ہے، جیسے آپ کی وجہ سے میرا بڑا ہرج ہوا، یا فلاں کام کرنے میں ہرج ہی کیا ہے! عدالتی معاملات میں یہ کہا جاتا ہے کہ ’’ہرجہ، خرچہ ادا کرنا ہوگا‘‘۔ یہ اس صورت می

موبائیل میرا ،کرنسی میری اورفائدہ ان کا۔۔۔۔از:محمد الیاس بھٹکلی ندوی

Bhatkallys Other

کچھ ماہ قبل بنگلور میں برادر م مولوی یوسف بیگ صاحب ندوی کی اسکوٹر پر اپنی قیام گاہ سے صبح دس بجے جامع مسجد سٹی آتے ہوئے میرا موبائیل راستہ میں کہیں گرگیا اور مجھے اس کا پتہ بھی نہیں چلا،میں بہت دیر تک اس خوش فہمی میں رہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ آج مجھے اپنے کاموں میں خلل ڈالنے والی باربار بجنے والی گھنٹی سے نصف یوم تک چھٹی ملی ہے لیکن میری یہ وقتی خوشی اس وقت کافور ہوئی جب میں نے ظہر بعد کسی کام سے فون کرنے کے لیے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا تو معلوم ہواکہ وہ کب کا مجھ سے روٹھ کر کسی اور کی خدمت میں پہنچ

ملک کے موجودہ حالات میں امکانات کی روشنی بھی ہے۔۔۔از: مولانا یحیٰ نعمانی

Bhatkallys Other

ملک کے حالات کی ایک تصویر تو آپ کو میڈیا سے ملتی ہے، جو دکھاتی ہے کہ ملک میں مسلمانوں سے نفرت اورغصہ بھر گیا ہے۔ آئے دن کے واقعات اس کی گواہی دیتے ہیں۔ شدت ونفرت اور غضب وانتقام پسندی کی یہ آگ اصل میں تو انتہا پسند تنظیموں کی لگائی ہوئی تھی ہی، لیکن ہر لمحے مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے والا مواد نشر کر کے اس کو طوفانی شکل دینے کا کام بے ضمیرمیڈیاانجام دے رہا ہے۔ اور سرمایہ داروں کی لوٹ اور حکومت کی بد کرداریوں کو چھپانے اور مظلوم طبقات کی جد وجہد دبانے کے لیے بکاؤ میڈیا اور سیاسی پارٹیاں آگ ب