Search results

Search results for ''


سچی باتیں ۔۔۔ ۱۳ مارچ ۱۹۲۵ ۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

مکہ معظمہ سے خبر آئی ہے ، کہ سلطان عبد العزیز ابن سعود نے حکم جاری فرمادیا ہے، کہ اذان کی آواز سنتے ہی ہر شخص پر نماز باجماعت کے لئے مسجد حرم یا محلہ کی مسجد میں حاضری لازمی ہے، اور جو شخص اس حکم کی تعمیل میں کوتاہی کرے گا وہ شرعی سزا کا مستحق ہوگا۔ اب ہمارے وہ ناواقف بھائی جو اس حکومت کو ’’وہابی‘‘ کہہ کر گویا اپنے نزدیک اس کی انتہائی بدعقیدگی وگمراہی کا اظہار کرتے رہتے ہیں ذرا اپنے دل میں سوچیں، کہ ایسے خالص اسلامی کی جاری کرنے والی حکومت کو بدنام کرنا جائز ہوگیا؟ کیا یہ جماعت اسی قابل تھی،

سچی باتیں۔۔۔ ۶ مارچ ۱۹۲۵ ۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

مسلمانوں کی جنتری میں اس مبار ک مہینہ کا نام شعبانؔ ہے۔ اسے مبارک اس لئے کہاگیاہے ، کہ رسول خدا ﷺ نے اسے ایک خاص عبادت، روزہ کے لئے چن لیاتھا۔ صحیح حدیثوں میں اس مہینے کے روزوں کی بڑی فضیلتیں اور برکتیں وارد ہوئی ہیں۔ اور بعض میں آیاہے ، کہ بعد رمضان کے فرض روزوں کے، رسول خداﷺ جس ماہ میں سب سے زیادہ روزہ رکھتے تھے، وہ یہی ماہ شعبان ہے۔ اسی ماہ کے وسط میں ایک رات ایسی آتی ہے، جس کی بابت یہ روایت آئی ہے ، کہ آپ اس میں اٹھ کر قبرستان تشریف لے جاتے، اور مُردہ مسلمانوں کے حق میں دعائے مغفرت فرمات