Search results

Search results for ''


اُردو صرف زبان نہیں ایک تہذیب بھی ہے

Bhatkallys Other

روزنامہ ’’ ممبئی اردو نیوز‘‘ کا تازہ کالم۔۔۔۔۔شب و روز از: ندیم صدیقی اوپرسرخی میں جو جملہ ہے اسے ہم برسوں سے سُن رہے ہیں ہمارے سینئر ہی نہیں ہمارے ساتھی بھی اس جملے کو دُہراتے ہیں مگر اس کی عملی تجسیم ہم جیسوں کو کم کم ہی نظر آتی ہے۔  گزشتہ بدھ کو ہمارے کرم فرما شکیل صبرحدی کی بیٹی کا عقد تھا موصوف نے اپنی اس خوشی میں کئی اہلِ ادب کو بھی مدعو کیا جس سے ان کی ادب و ادیب دوستی مترشح تھی۔ شادی سے ایک دن قبل جو رسم ہوتی ہے اس میں انہوں ایک پرتکلف عشائیے میں اپنے چند شاعر دوستوں کو بھی

نسیم الدین صدیقی دلالوں کے چکر میں پھنس گئے

Bhatkallys Other

از: حفیظ نعمانی کل ہر اردو اخبار نے یہ خبر بڑے اہتمام سے چھاپی کہ راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولوی عامر رشادی نے اپنے ۸۴ امیدوار مایاوتی کی حمایت میں واپس لے لیے، اب وہ سب خود لڑنے کے بجائے بی ایس پی کے ہاتھی کو ووٹ دیں گے۔ مولوی رشادی نے الیکشن کے ا علان سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ سو امیدوار کھڑے کریں گے جن میں ۸۴ کا فیصلہ ہی ہوا تھا کہ ان کے سامنے دانہ ڈال دیا گیا اور وہ اس پر تیار ہوگئے کہ اب وہ اس بی ایس پی کی حمایت کریں گے جس نے اسے بنایا تھا اور جس کے طفیل میں مایاوتی کی حکومت میں

فسانہ رزق حرام اور بانو قدسیہ از: ڈاکٹر طاہر مسعود

Bhatkallys Other

سن اسّی کی دہائی میں اپنی انٹرویو کی کتاب کو اور دلچسپ اور متنوع بنانے اور مزید ادیبوں سے ملاقات اور ان سے بات چیت کو محفوظ کرنے کے لیے لاہور جانا ہوا تھا۔ وہاں پہنچ کر سب سے پہلے اشفاق احمد کو فون کیا۔ تب وہ اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر تھے۔ ان کی کہانیوں اور ٹیلی وژن ڈراموں نے یوں سمجھیے کہ مجھے پہلے ہی مجروح کررکھا تھا۔ ٹیلی وژن ایوارڈ کی کسی تقریب میں انہیں اور آپا بانو قدسیہ کو بھی ساتھ ساتھ دیکھا تھا۔ بانو آپا ٹھیٹھ دیہاتی عورتوں کا تاثر دیتی تھیں۔ اپنے کپڑوں سے، چہرے مہرے سے، بات چیت سے اد

طوطی عرب میں نہیں پایا جاتا

Bhatkallys Other

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔ از : اطہر ہاشمی گزشتہ شمارے (27 جنوری تا 2 فروری) میں ہم نے ’’کلکاری‘‘ کا مطلب بچے کا خوش ہوکر آوازیں نکالنا لکھا تھا۔ اس پر اردو کے ایک ادیب، کئی کتابوں کے مصنف اور ایک مؤقر جریدے ’رابطہ‘ کے سابق مدیر جناب کلیم چغتائی نے گرفت کی ہے کہ کئی لغات کو کھنگالا (لغات کے نام بھی دیے ہیں) ان تمام نے کلکاری کو (انسان کے) بچے کے بجائے بندر کے چیخنے سے منسوب کیا ہے یا پھر اس سے مراد زور سے چیخنا لیا ہے۔ البتہ ان سب لغات نے ’’قلقاری‘‘ کا مطلب بے زبان بچوں کی آواز کے ساتھ ہنسی بیان کی

اترپردیش کا الیکشن تاریخ بنائے گا

Bhatkallys Other

 از: حفیظ نعمانی پارلیمنٹ میں صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آخر کار اپنی خاموشی توڑی اور عادت کے مطابق وہ سب کہہ دیا جو ان کے دل میں غبار کی طرح بھرا ہوا تھا۔ انھوں نے اپنی نوٹ بندی کی غلطی کو صحیح ٹھہرانے کے لیے وہ سب باتیں کہیں جو وہ ملک میں انتخابی جلسوں میں کہہ رہے ہیں اور پارلیمنٹ کے ممبروں کے مطابق وہ یہ بھول گئے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور تقریر کے درمیان میں بھائیو اور بہنو بھی کہہ دیا۔ وہ اعلان کرچکے تھے کہ اگر ۵۰ دن میں حالات اپنی جگہ پر نہ آئیں تو جس چ

زیادہ سے زیادہ ووٹنگ سیکولر امیدواروں کی فتح

Bhatkallys Other

از: ڈاکٹر محمد نجیب سنبھلی ۱۱ فروری سے ۸ مارچ تک سات مرحلوں میں ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ میں ۱۷ ویں اسمبلی الیکشن کے لئے ہزاروں امیدوار اپنی جیت کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے عوامی جلسوں میں بڑے بڑے وعدے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان میں بیشتر ایسے ہیں جن کا گزشتہ پانچ سال میں اپنے انتخابی حلقوں کے عوام سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ہوگا۔ ۲۲ کروڑ کی آبادی والے اترپردیش صوبہ کے ۱۵ کروڑ ووٹرس بھی ووٹ ڈالنے کے لئے انتخابات کی تاریخ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ بی جے پی پارٹی کو چھوڑکر سماج وا

ویکسی نیشن یا ٹیکے لگانا کیوں ضروری ہے !(قسط نمبر ۱)

Bhatkallys Other

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے...........  از: ڈاکٹر محمد حنیف شباب ویسے تو مجھے اس ہفتے کیلنڈر کی کہانی سیریز سے متعلقہ قسط پیش کرنی تھی اور مضمون تیار بھی تھا، مگرچونکہ ملک بھر میںآج کل خسرہ اور روبیلا MRکے خلاف ٹیکے لگانے کی مہم شروع ہوگئی ہے او ر اس کے خلاف خاص کر مسلمانوں میں غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔اور عجیب عجیب قسم کے منفی تبصروں والے پیغامات سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ اس لئے سوچا کہ کیلنڈر کی کہانی والے مضمون کو مؤخر کرکے ویکسی نیشن یا ٹیکے لگانے کے مسئلہ پر کچھ بات کی جائے۔ عام

نورالنساعنایت خان

Bhatkallys Other

ٹیپو سلطان کے خاندان کی بیٹی، جس نے برطانیہ کے لئے جان دے دی۔ از: آصف جیلانی زمانے کی بھی کیا ستم ظریفی ہے کہ ٹیپو سلطان جو انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی میں شہید ہوئے تھے ، ان کے خاندان کی ایک بیٹی نے ٹیپو کی شہادت کے ایک سو پینتالیس سال بعد ، ٹیپو کو شہید کرنے والے انگریزوں کی آزادی کے تحفظ کے لئے اپنی جان قربان کردی۔ یہ داستان ، نور النساء عنایت خان کی ہے جو دوسری عالم گیر جنگ میں ’’نورا بیکر‘‘ ،’’میڈیلین‘‘ اور جینی میری رینیر‘‘کے ناموں سے ، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کی خفیہ ایجنٹ

ملک بھی بد نصیب اور ملک والے بدقسمت

Bhatkallys Other

اس ملک سے زیادہ بد نصیب کون ہوگا جس کے وزیر اعظم یا صدر کی بات کا اس کے عوام کو بھروسہ نہ ہو؟ اب تک ملک میں دو باتیں اہم مانی جاتی تھیں کہ کوئی وزیر یا پارٹی لیڈر کوئی بات پارلیمنٹ سے باہر کہے تو اس پر اعتماد نہیں ہوتا اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ہاؤس کے اندر کہئے اور وزیر کوئی بات کہے تو مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کہیں تب مانیں گے۔یعنی وزیر اعظم کہہ دیں گے تو وہ پتھر کی لگیر ہوگا اور اس کا پورا ہونا یقینی ہوجائے گا لیکن ۱۲۵ کروڑ انسانوں کی یہ کتنی بڑی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم کے منہ

الیکشن مرکزی اور صوبائی حکومت کے درمیان ہے

Bhatkallys Other

پنجاب اور گوا کے ا لیکشن کے متعلق جائزہ لینے والوں کا اندازہ ہے کہ دونوں جگہ غیرت مند عوام نے حکومت سے نوٹ بندی کا انتقام لیا ہے اور اکالی دل کو بھی اس کی سزا دے دی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کیوں لگی رہی؟ اب اترپردیش اور اتراکھنڈ کے ان غریبوں اور غیرت مندوں کی آزمائش ہے جو تین مہینے اپنے ہی روپے نکالنے کے لیے بینکوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے کردئے گئے اور بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں اور قصبات و دیہاتی میں آج بھی لائن لگانے پر مجبور ہیں اور ملک کا ظالم حاکم کہہ رہا ہے کہ ابھی اپریل تک ایسے ہی حال

کانٹوں کا تاج ہے جانشینی

Bhatkallys Other

از: حفیظ نعمانی ہم جتنے قریب سے چودھری چرن سنگھ کو جانتے ہیں اس کی بنا پر کہہ سکتے ہیں کہ انھوں نے اپنے اکلوتے بیٹے اجیت سنگھ کو جو ہندوستان کے بجائے پڑھنے کے لیے امریکہ بھیجا اور تعلیم کے بعد وہیں نوکری کرنے کی اجازت دی اور امریکہ میں ہی ان کی بیوی کو بھی بھیج دیا اس کا صاف مطلب یہ تھا کہ ان کے سامنے اجیت سنگھ کو نہ جانشین بنانے کا مسئلہ تھا اور نہ اجیت سنگھ کو سیاست میں لانے کا۔ چودھری صاحب خود وکیل تھے، اسی لیے ان کی تقریریں بہت مدلل اور مربوط ہوا کرتی تھیں اور یہ ان کی تقریروں کا ہی اثر

بھارتی بجٹ کا تجزیہ

Bhatkallys Other

از: کلدیپ نیئر بھارتی بجٹ کو خواہ کتنے ہی محتاط انداز سے کیوں نہ بنایا گیا ہو یہ حقیقت بہرحال آشکار ہوتی ہے کہ اس میں ’’اسٹیٹس کو‘‘ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ غالباً وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے پیش نظر یوپی کے انتخابات ہیں، لیکن بجٹ میں نئے ٹیکس کی کوئی تجویز نہیں دی گئی اور نہ ہی اس امر کی وضاحت ہے کہ ریونیو کس طرح اکٹھا کیا جائے گا۔   سارا انحصار بالواسطہ ٹیکسوں پر کیا گیا ہے جب کہ سبسڈیز کو روک لیا گیا ہے یا ان میں کمی کر دی گئی ہے۔ اس قسم کے اقدامات کرنے میں کوئی خرابی نہیں ا

امریکی صدر کے سیاسی گرو

Bhatkallys Other

از: آصف جیلانی امریکا کی سیاست کے پوشیدہ رازوں کے کھوجیوں کا کہنا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ ، امریکا کے لئے کیا چاہتے ہیں اور اسے کس سمت لے جانا چاہتے ہیں؟ ان کے حامی یہ قطعی نہیں جانتے ۔ ان کی ریپبلکن پارٹی کو بھی اس کا ادراک نہیں ، حتی کہ خود ٹرمپ بھی یہ نہیں جانتے ،اس لئے اس وقت وہ اندھیرے میں ٹامک ٹویاں مار رہے ہیں۔ ٹرمپ کی سیاسی منزل کیا ہوگی ؟ اس کا ادراک صرف ایک شخص کو ہے ۔ یہ 63سالہ اسٹیفن بینن ہیں جو ٹرمپ کی شہ نشین کے پیچھے بے حد بااثر قوت ہیں ۔ انہیں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں حکم

آگرہ اور میں ۔۔۔ از عمران عاکف خان

Bhatkallys Other

 از  عمران عاکف خان آگرہ کا بہت نام سنا،بہت قصے سنے،آگرہ یہ اور آگرہ وہ،کبھی اسے ’مغل اعظم‘ اکبر نے اپنا پائے تخت بنایا تھا،شاہ جہاں نے اسے تاج محل،لال قلعہ،مغل گارڈن جیسے عظیم تحفے دیے۔اس سنہری دور کے بعدمیاں نظیر اکبر آبادی، جیسے عوامی شاعر اور میر تقی میر و مرزا غالب کی جائے پیدایش سے اسے نسبت خاص ہے،پھر جب یہ دور ختم ہوا تو عاشق حسین سیماب اکبر آبادی نے قصر الادب کے نام سے ایک علمی و ادبی محل تعمیروہاں کیا۔ اسی آگرہ کو میں بھی ایک ادبی پروگرام کے بہانے دیکھنے گیا۔حالاں کہ آگرہ وال

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

Bhatkallys Other

از: حفیظ نعمانی ایک اخبار نے سرخی لگائی ہے کہ ’’بجٹ میں نوٹ بندی سے زخمی لوگوں کے لیے مرہم‘‘ اور اس کے بعد تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ کسانوں کو قرض کے لیے ۱۰ لاکھ کروڑ، گاؤں کے مزدوروں کے لیے منریگا میں ۴۸۰۰۰ کروڑ، اور چھوٹے نیز درمیانی صنعت کاروں کے ٹیکس میں کمی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر مالیات ارون جیٹلی کو گھوم پھر کر دیکھنے کی توفیق تو کیا ہوتی انھوں نے شاید ٹی وی دیکھنے کی زحمت بھی نہیں کی۔ انھوں نے سب سے پہلے کسانوں کو قرض دینے بات کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیٹلی صاحب یہ سمجھتے ہیں

بے جان بولتا ہے مسیحا کے ہاتھ میں

Bhatkallys Other

از: حفیظ نعمانی یہ اس وقت کی بات ہے جب ملک کی تقسیم کا مسلم لیگ مطالبہ کررہی تھی اور کانگریس جس میں ہندؤں کے ساتھ کافی تعداد میں مسلمان اور بڑے بڑے عالم بھی تھے اس کی مخالفت کررہے تھے۔ اس وقت دہلی سے مسلم لیگ کے اردو کے ۲ ؍اخبار نکلتے تھے۔ جنگ اور انجام۔ جنگ مسلم لیگ کا سرکاری اخبار تھا اور انجام کی یہ حیثیت نہیں تھی۔ انجام بھی شاید ۶ صفحات ہی کا تھا۔ اس کے صفحہ ۳ پر اوپر ہمیشہ ایک کارٹون ہوا کرتا تھا جس کا عنوان ہمیشہ ع ’’بے جان بولتا ہے مسیحا کے ہاتھ میں‘‘ ہوا کرتا تھا اور کارٹون میں ہمیشہ

پروفیسر خلیل الرحمن اعظمی - علم کسی کا قرض نہیں رکھتا

Bhatkallys Other

پروفیسر  خلیل الرحمان اعظمی :علم کسی کا قرض نہیں  رکھتا از ۔ ندیم صدیقی ابھی بہت وقت نہیں گزرا جب روس  میں اُردو کا  بول بالا تھا،  دہلی سے روس کا ترجمان ’ سوویت دیس‘‘ باقاعدگی سے اور خاصے اہتمام سے  ماہ بہ ماہ  اُردو زبان میں بھی شائع ہوتا تھا۔ اُس دور کے تمام نہ سہی مگر اکثر ادیب و شاعر روس جاتے تھے اور روس میں اُردو اور روسی، روسی  اور اردو تراجم کاکام بھی خوب ہوا تھا۔ جو اُردو ادب میں ایک یادگار حیثیت کا حامل  ہے۔  اسی طرح اُردو کا ایک مرکز

یہ روش تو بدلنی ہوگی۔۔۔۔۔از: قاسم سید

Bhatkallys Other

سیاست مجبوریوں کا سودا اور ضرورتوں کا تبادلہ ہے۔ کم از کم ہندوستانی تناظر میں پارلیمانی سیاست کے کوئی اصول و آداب نہیں ہیں۔ نظریاتی مفاہمت اب عام بات ہوگئی ہے۔ سیکولر اور فرقہ پرست کی تعبیر و تعریف اپنی اہمیت و افادیت کھوچکے ہیں۔ اب وہ بال کی طرح باریک لکیر بھی بے رحمی کے ساتھ مٹادی گئی ہے، جو اس فرق کو واضح کرتی تھی۔ کب کون سا پہلوان کس طرف چلا جائے کہنا یا پیش گوئی کرنا مشکل ہوگیا ہے، مگر مسلمانان ہند کی اس بات کے لئے تعریف کرنی پڑے گی کہ انھوں نے سیکولرازم کو اس کی اصل روح کے ساتھ سمجھا اور