Search results

Search results for ''


نومبر 03 :-: معروف شاعر میراجی کی برسی ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ----------------------------------------------------------- ﻣﯿﺮﺍﺟﯽ ، ﺟﻦ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﻧﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺛﻨﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﮭﺎ ۔ ﻣﻨﺸﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﮩﺘﺎﺏ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ 25 ﻣﺌﯽ 1921 ﮐﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍﮨﻮﺋﮯ۔ ﭘﮩﻠﮯ ” ﺳﺎﺣﺮﯼ “ ﺗﺨﻠﺺ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﺑﻨﮕﺎﻟﯽ ﻟﮍﮐﯽ ” ﻣﯿﺮﺍﺳﯿﻦ “ ﮐﮯﯾﮏ ﻃﺮﻓﮧ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ” ﻣﯿﺮﺍﺟﯽ “ ﺗﺨﻠﺺ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ۔ ﻣﯿﺮﺍﺟﯽ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﻋﺎﻡ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻓﺴﺎﻧﮧ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺣﻠﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺎﺕ ﻭ ﺳﮑﻨﺎﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﯾﻮﮞ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻣﻼﻣ

تبصرہ کتب ۔۔۔ مقالات عبد الستار صدیقی +تذکار رفیع ۔۔۔۔ تحریر : ملک نواز احمد اعوان

Bhatkallys Other

نام کتاب:مقالات عبدالستار صدیقی .جلد اوّل مرتب:مسلم صدیقی صفحات: 316 قیمت 400 روپے ناشر:ڈاکٹر تحسین فراقی۔ ناظم مجلس ترقی ادب لاہور فون نمبر:042-99200856 042-99200857 ای میل:majlista2014@gmail.com مجلس ترقی ادب سے کچھ عرصہ پہلے مقالاتِ عبدالستار صدیقی جلد دوم کی اشاعت ہوئی تھی جس کا تعارف ہم نے فرائیڈے اسپیشل میں کرایا تھا۔ اب جلد اول بھی مجلس نے طبع ۔کرادی ہے۔ ڈاکٹر تحسین فراقی صاحب فرماتے ہیں ’’اردو کے ممتاز اور نامور ماہرِ لسانیات عبدالستار صدیقی (1885۔1972ء) اپنے کثیراللسانی پس منظر

سچی باتیں ۔۔۔ نزول رحمت ۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادی رحمۃ اللہ علیہ

Bhatkallys Other

وَاَقِیْمُوْا  الصَّلوٰۃَوَاٰتُوْا الزَّکٰوۃَ وَاَطِیْعُوْا لرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْن۔ نور۔ع۔۸ نماز کے پابند رہو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور رسول کی اطاعت کرتے رہو کہ ان سے تم پر رحم کیا جائے گا۔ رحمتِ حق کا تعلق صر ف عالمِ آخرت ہی سے نہیں ،اس مادی وناسوتی دنیا سے بھی ہے اوررحمتِ حق کے مفہوم میں  وہاں  کی مغفرت و نجات کے علاوہ یہاں  کا چین اور آرام ،فلاح اور بہبود ،ترقی اور اقبال مندی،سب کچھ داخل و شامل ہے، ارشاد ہوتاہے کہ اس رحمتِ حق کی کشش کا ذریعہ اور نسخہ یہ ہے کہ نمازیں پابندی ک

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔ ۔۔ لیت و لعل کا پوسٹ مارٹم۔۔۔ تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

دبئی سے محترم عبدالمتین منیری کے توسط سے سید محسن نقوی کا بڑا تفصیلی محبت نامہ موصول ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے پچھلے کالم کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’’وضاحت پوری نہیں ہوئی‘‘۔ چنانچہ انہوں نے کام پورا کردیا۔ اس طرح اِس ہفتے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی، اور ضرورت پڑگئی تو محترمہ عابدہ رحمانی کے استفسار کا جواب دینے کی کوشش کریں گے۔ عبدالمتین منیری بھٹکلی سے گزارش ہے کہ ’’گزرگاہِ خیال‘‘ سے جس کا بھی گزر ہو اُس کے شہر کا نام ضرور دے دیا کریں۔ سید محسن نقوی کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ اس سے پہلے بھی راب

یکم نومبر:  جدید شاعری کے پیش رو معروف اصلاح پسند بچوں کے شاعر اسمٰعیل میرٹھی کا یومِ وفات ھے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاریخ پیدائش : 12 نومبر 1844ء تاریخ وفات : 01 نومبر 1917 ء مولانا اسمٰعیل میرٹھی،12نومبر 1844 عیسوی کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ اب یہ محلہ اسمٰعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا اور یہی آپکے پہلے استاد بھی تھے۔ اس دور کے رواج کے مطابق مولانا نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ۔ پہلے فارسی اور پھر دس برس کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم مکمل کی۔1857 کی جنگِ آزادی کی تحریک کے وقت 1

کل 31 اکتوبر خوبصورت لب و لہجے کے معروف شاعر وفا حجازی کا یومِ وفات ہے

Bhatkallys Other

------------------------------------------------------------- سال پیدائش ۔ امرتسر ۔ نامعلوم تاریخ وفات ۔ کبیروالا ۔ 31 اکتوبر 1984ء کبیروالا کی سرزمین ھر دور مین ادبی لحاظ سے ھمیشہ زرخیز رھی ھے ۔ بیدل حیدری ، خادم رزمی اور وفا حجازی اپنے دور کے اردو اور پنجابی ادب کی نامور شخصیات تھے ۔ طالب بٹالوی ، قمر رضا شہزاد ، فیصل ھاشمی ساغر مشہدی ، حسنین اصغر تبسم اور منیر راھی جیسے معروف شاعروں کا تعلق بھی اسی سرزمین کبیروالا سے ھے ۔ وفا حجازی کا اصل نام عطاء الرحمٰن تھا ۔ آپ کی والدہ محترمہ کا تعلق

اکتوبر 31 :  اردو اور پنجابی کی ممتاز باغی شاعرہ سارا شگفتہ کا یوم پیدائش ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو اور پنجابی کی ممتاز شاعرہ سارا شگفتہ 31 اکتوبر 1954ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پنجابی اور اردو دونوں میں شاعری کرتی تھیں، ان کی شاعری کی مرغوب صنف نثری نظم تھی جو ان کے ایک الگ اسلوب سے مرصع تھی۔ سارا شگفتہ کی پنجابی شاعری کے مجموعے بلدے اکھر، میں ننگی چنگی اور لکن میٹی اور اردو شاعری کے مجموعے آنکھیں اور نیند کا رنگ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ ان کی ناگہانی موت نے ان کی زندگی اور شاع

اکتوبر 31 :-: پنجابی زبان کی نامور شاعرہ، مسلمہ ادیبہ اور افسانہ نگار امرتا پریتم کی برسی ہے

Bhatkallys Other

از : ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امرتا پریتم گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی سو سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں شاعری کے علاوہ کہانیوں کے مجموعے، ناول اور تنقیدی مضامین کے انتخابات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے بٹوارے پر ان کے ایک ناول پنجر پر اسی نام سے فلم بھی بن چکی ہے۔ وہ بھارتی ایوان ِ بالا کی رکن رہی ہیں اور انہیں پدم شری کا اعزاز بھی حاصل ہو ا اس کے علاوہ انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور دیگر اعزازات بھی حاصل ہو ئے جن میں پنجابی ادب کے لیے گی

صومالیہ میں ترکی کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ۔۔۔۔از: فرحین شیخ

Bhatkallys Other

تین دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے خوفناک مناظر نے صومالیہ کو ایک تھیٹر بنا دیا ہے،کچھ لوگ یہ مناظر دیکھ کر خوشی سے تالیاں پیٹتے ہوئے اپنی حیوانی نفسیات کی تسکین کرتے ہیں، توکچھ لوگ انگلیاں دانتوں میں داب کر دانستہ نظریں پھیر لیتے ہیں اورکچھ خوف کے مارے آنکھیں موند کر، دہشت اور وحشتناک مناظر سے وقتی طور پر خود کو باہر محسوس کرکے مطمئن کرلیتے ہیں۔ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کی جنت بننے والا صومالیہ جو عرصہ دراز سے مصنوعی طور پر پیداکردہ اور’’خودغرضی ساختہ ‘‘ قحط کا بھی شکار ہے، اب وہاں ترکی کی م

بھٹکل نامدھاری سنگھا اپنے لیڈروں کی حمایت میں۔۔کیا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟! )دوسری اور آخری قسط)۔۔از: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ

Bhatkallys Other

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... بھٹکل اسمبلی حلقے کا نامدھاری طبقہ بحیثیت مجموعی ایک زمانے سے بظاہر ہی سہی کانگریس، جنتا دل اور اس طرح کی دوسری سیکیولر پارٹیوں سے وابستگی کے لئے جاناجاتارہا ہے۔لیکن پولیس کے ہاتھوں اس طبقے کے چند نوجوان قائدین کی گرفتاری اوران پر لگائے گئے سنگین الزامات کے خلاف جس طرح سڑک اورسرکاری دفاترپرنامدھاریوں نے متحدہ مورچہ سنبھالا اوراپنی سیاسی وسماجی قیادت کے سلسلے میں جس سنجیدگی اور مؤثر حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقیناًلائق ستائش ہے۔کیونکہ جن نوجوان لیڈران کی گر

اکتوبر 30: آج اردو کی نامور شاعرہ محترمہ ثمینہ راجا کی برسی ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ثمینہ راجا 11 ستمبر 1961ء کو رحیم یار خان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ عملی زندگی میں انہوں نے کئی اہم شعبوں میں خدمات انجام دیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن میں انہوں نے علم و ادب کے فروغ کے لیے بھر پور کردار ادا کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے زیرِ اہتمام کامیاب اردو مشاعروں کا انعقاد ان کی فعال، ہر دل عزیز اور مؤثر شخصیت کا مرہون منت تھا۔ انہوں نے عالمی شہرت کے حامل ادیبو

  اکتوبر 29: نامور شاعر صباؔ اکبر آبادی کی برسی ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبا اكبرآبادي كا تعلق اس سرزمين سے هے جهاں كي مٹّي فنونِ لطيفه كے لئے زرخيز ماني جاتي هے۔يه وهي سرزمين هے جس نے فنِ تعمير كي بهترين اور لاثاني مثال تاج محل اور فنِ شاعري كي بے نظير مثال غزليات غالب دنيا كے سامنے پيش كي جا سكتي هے۔ تاج محل اگر دنيا كا ساتواں عجوبه هے تو٫٫ ديوانِ غالب٬٬بقول بجنوري ايك الهامي كتاب هے۔ اسي مٹّي سے مير تقي مير اور عوامي شاعري كا بلند مرتبت شاعر نظير اكبر آبادي كا بھي ت

کتنے حسیں افق سے ہویدا ہوئی ہے تو۔۔۔۔۔از: سہیل انجم

Bhatkallys Other

سپریم کورٹ کے وکیل اسد علوی نے دشنام طرازی پر اپنے شاندار کالم، مطبوعہ روزنامہ انقلاب، 28 اکتوبر، سے خاکسار کے قلم کو مہمیز لگا دی۔ انھوں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں سماج، ادب اور گالیوں کے باہمی رشتے پر اظہار خیال کرکے ایک خوابیدہ موضوع کو بیدار کر دیا۔ انھوں نے غالب، چرکین اور کیف بھوپالی کے حوالوں سے اپنی بات کو مزین کیا اور عزیز حسن بقائی کے ماہنامہ ’پیشوا‘ کے گالی نمبر کا بھی حوالہ دیا۔ چرکین کی شاعری یا اردو اور دیگر زبانوں میں برازیات کی شاعری پر پھر کبھی اظہار خیال ہوگا،

تبصرہ کتب :1- اسلام ، انسانی حقوق کا پاسپان ۔۔۔ 02-مجلہ پیغام صائب 2017 ۔۔۔۔ تحریر : ملک نواز اعوان

Bhatkallys Other

نام کتاب:اسلام ،انسانی حقوق کا پاسبان مصنف: حضرت مولانا سید جلال الدین عمری حفظہ اللہ۔ امیر جماعت اسلامی ہند صفحات: 184 قیمت 90 روپے بھارتی ناشر:مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی 25 ڈی 307 ‘ دعوت نگر ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر نئی دہلی 110025 بھارت فون نمبر:26984347/2698165۲ فیکس:26987858 ای میل:mmipub@nda.srl.net ویب گاہ:www.mmipublishers.net حضرت مولانا سید جلال الدین عمری حفظہ اللہ (پ:1935ء) عالم اسلام کے ایک جید عالم دین، بہترین خطیب، ممتاز محقق اور صاحبِ طرز مصنف کی حیثیت سے معرو

سچی باتیں ۔۔۔ نماز جمعہ ۔۔۔ تحریر : مولانا عبد الماجد دریابادی رحمۃ اللہ علیہ

Bhatkallys Other

یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُ والْبَیع۔ یہ کسی بشر کا کلام نہیں ،سب کے پیدا کرنے والے اور پالنے والے کا کلام ہے ،پا رہ ۲۸سورۃ الجمعہ میں  ارشاد ہوتاہے کہ اے ایمان والو جب ہفتہ کا وہ دن آجائے جسے جمعہ کہتے  ہیں  اور نماز جمعہ کا وقت آجائے تواپنے سارے کام کاج چھوڑ کر اس نماز کی طرف لپکو اور ذروالبیع  کارو بار، لین دین ، معیشت وتجارت کے سارے مشاغل اتنی دیر کے لئے ملتوی کر دو  اور یہ نہ سمجھو کہ ہر ج کار

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔۔۔ مرنج و مرنجان ۔۔۔ تحریر : اطہر ہاشمی

Bhatkallys Other

مرنجاں مرنج بہت عام سی اصطلاح ہے، اردو میں اکثر استعمال ہوتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب اور محلِ استعمال کیا ہے، اس کے بارے میں ہمیں بھی تردد رہا۔ لغت کے مطابق تو یہ ’’مرنج مرنجاں‘‘ ہے جب کہ اردو میں اس کی ترتیب بدلی ہوئی دیکھی، یعنی مرنجاں پہلے آتا ہے اور مرنج و مرنجاں کے بیچ میں ایک واؤ بھی رکھا ہوا ہے، لیکن اردو میں عام طور پر واؤ کے بغیر اور مرنجاں مرنج ہی استعمال ہوتا ہے۔ فارسی کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے وہ شخص جو ہر حالت میں خوش رہے۔ جیسے یہ مصرع انسان میں مرنج و مرنجاں عزیز ہے قرآن کریم کے

تبصرہ کتب ۔۔ بحر الفصاحت ۔حصہ چہارم ۔۔۔ تحریر : ملک نواز احمد اعوان

Bhatkallys Other

نام کتاب:بحرا لفصاحت  . حصہ چہارم  (تیسرا جزیرہ) علم الفصاحت و بلاغت مرتب:سید قدرت نقوی صفحات: 42 قیمت 450 روپے ناشر: ڈاکٹر تحسین فراقی، ناظم مجلسِ ترقی ادب 2کلب روڈ۔ لاہور فون : 042-99200856, 99200857 ای میل : majlista2014@gmail.com ویب سائٹ : www.mtalahore.com نام کتاب : بحرالفصاحت .حصہ پنجم  علم البیان مصنف : حکیم مولوی نجم الغنی خاں رام پوری صفحات : 240 قیمت 300 ناشر : ڈاکٹر تحسین فراقی ناظم مجلس ترقی ادب 2کلب روڈ۔ لاہور حکیم نجم الغنی خان رام پوری اپنے زمانے کی نابغہ روزگار ش

 اکتوبر 24 :  نامور شاعر جناب آغا شورش کاشمیری کا یومِ وفات ہے

Bhatkallys Other

از: ابوالحسن علی بھٹکلی آغا شورش کاشمیری کا نام عبدالکریم اور تخلص الفت تھا۔ وہ 14 اگست 1917ء کو امرتسر میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام نظام الدین تھا۔ انکے دادا بہتر روزگار کی تلاش میں لاہور آئے تھے، پھر پورا خاندان یہیں رہائش پذیر ہو گیا۔ شورش نوعمری میں ہی والدہ کے سایۂ عاطفت سے محروم ہو گئے۔ والدہ کی وفات کے بعد دادی نے ان کی پرورش کی۔ شورش کو بچپن سے لکھنے پڑھنے کا شوق تھا اور وہ بڑے محنتی طالب علم تھے۔ شورش نے 1932ء میں دیوسماج ہائی اسکول لاہور سے میٹرک کا امتحان