Search results
Search results for ''
Translation missing en.article.articleCategories
Translation missing en.article.articleAuthors

















آب بیتی الحاج محی الدین منیری علیہ الرحمۃ -17- تجوری کی کنجی ۔۔۔ بقلم : عبد المتین منیری
صابو صدیق مسافر خانہ بمبئی میں ایک ایسی جگہ تھی جہاں پر ہندوستان بھر سے علماء و مسلم قائدین آتے تھے۔ میرا آفس اس کے روم نمبر ۱۲ میں واقع تھا۔ یہیں پر میرا اٹھنا بیٹھنا ہوتا۔ احمد غریب اپنی دکان پر رہتے ، اسی دوران ہمیں خیال آیا کہ حاجیوں کو ہوائی جہاز سے بھیجنے کا انتظام ہونا چاہئے۔ اب تک ہندوستانی حاجی پانی جہاز سے حج پر جاتے تھے۔ ابھی ہوائی جہاز کا سلسلہ شروع نہیں ہواتھا ۔ احمد غریب کا کہنا تھا کہ یہ انتظام ہمیں اپنے ہاتھوںمیں لینا چاہئے۔ پھر کیا تھا میرے آفس میں بکنگ شروع ہوگئی ۔
Maharashtra couple requests books as wedding gifts, uses them to set up a library
Weddings around the world have been going on for centuries. It’s the first step of getting married to one’s significant other and beginning a new life. That’s why initially gifts were a way to provide the married couple with every necessary item they’d need before they could start buying things for themselves. However, recently we’ve diverged from that tradition. Nowadays, gifts have become an afterthought. Some buy it at the last moment out of courtesy. Others simply recycle them because the

خبرلیجئے زباں بگڑی ۔۔۔ خبر لیجئے چلن بگڑا۔۔۔ تحریر: اطہر ہاشمی
فرائیڈے اسپیشل کے تازہ شمارے (22 تا 28 جون) میں پروفیسر آسی ضیائی مرحوم کی کتاب ’’درست اردو‘‘ پر ملک نواز احمد اعوان کا تبصرہ شائع ہوا ہے۔ آسی ضیائی کے صاحبزادے نے لکھا ہے کہ وہ اردو زبان کی صحت کے حوالے سے بہت فکرمند رہتے تھے جس کی وجہ سے وہ تقریباً ہر ملنے والے (خصوصاً اپنے گھر کے افراد) کی زبان کی اصلاح کرتے رہتے تھے۔ یہ بڑے حوصلے کی بات ہے خاص طور پر اپنے گھر والوں کی زبان درست کرنا۔ ہم تو گھر والی کے طعنوں سے سہم کر باز آگئے۔ رہے بچے، تو وہ اپنی ہی زبان بولتے ہیں۔ آسی ضیائی لکھتے ہیں کہ ’’

اقلیتی طلبہ کے لئے اسکالرشپ۔۔والدین درخواست دینے سے پہلے ضرور سوچیں ! ۔۔۔۔از:ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... گرمی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عصری اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ بچوں کی کتابیں ، اسٹیشنری اور یونیفارم کی خریداری کے سلسلے میں اسکولوں اور بازاروں میں بڑی گھماگھمی چل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور ہلچل بھی تیز ہورہی ہے اور وہ ہے سرکار کے اقلیتی محکمہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے دستاویزات تیار کرنے اور درخواستیں جمع کرنے کی کوشش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگ دوڑ کرنا۔اکثر سماجی خدمت گار قسم کے خیرخواہ اور کچھ
اگر حکومت کرنا ہے تو اس کے تقاضے پورے کرنا پڑیں گے۔۔۔۔۔از: حفیظ نعمانی
کل ہند ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چکرپانی نے شری شری روی شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے گائے کے نام پر مسلمانوں کے قتل کے واقعات کو پاگل پن قرار دیا ہے اور اس کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر ڈالی ہے۔ سوامی جی نے کہا ہے کہ جب مسلمان گائے کشی کے لئے قانون بنانے پر راضی ہی تو حکومت قانون کیوں نہیں بناتی؟ سوامی چکرپانی نے شری شری روی شنکر سے کہا کہ تمام مذاہب کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ بلائی جائے جس میں اس طرح کے تمام ایشو پر تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔ سوامی جی نے صحیح کہا ہے کہ ہمیں یہ فکر ستا رہی ہے کہ یہ ملک کہاں ج
دامن پر خون کے داغ زبان پر عدم تشدد۔۔۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے 45 ویں من کی بات ایڈیشن میں کہا کہ تشدد اور ظلم سے کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہی ہوتی ہے۔ دو دن پہلے وزیراعظم کے یہ الفاظ سن کر دماغ میں گدگدی ہونے لگی کہ وزیراعظم کے سامنے آئینہ رکھ دیا جائے۔ پھر مہاتما گاندھی کی ایک بات یاد آئی کہ ۔ انہوں نے ایک جگہ لکھا ہے کہ کسی سخت خط کے جواب میں میرے قلم سے بھی کوئی ایسا لفظ نکل جاتا ہے جو اس کا جواب ہوتا ہے اور میرے خیالات کا ترجمان۔ لیکن بعد میں اسے پڑھتا ہوں تو خیال ہوتا ہے کہ اس سے اسے تک
عبد القادر دامدا ابو ۔ ایک بے ضرر انسان ایک مخلص خادم دین... تحریر : عبد المتین منیری ۔ بھٹکل
WA:00971555636151 آج مورخہ 27 جون کی شام عبد القادر دامدا ابو ،اللہ کو پیارے ہوگئے ، انہوں نے عمرعزیز کے 85 سال اس دنیائے فانی میں گزارے ۔ بعد عشاء جنازہ اٹھا ، اور اپنی آخری آرام گاہ کی طرف روانہ ہوا۔ سخت بارش کے باوجود جامع مسجد نماز جنازہ پڑھنے والوں سے بھری ہوئی تھی ۔ جو اللہ کے بندوں میں آپ کی مقبولیت کی علامت تھی۔ مولانا محمد اقبال ملاصآحب کی زبانی جب نماز جنازہ کی پہلی تکبیر بلند ہوئی ، تو دل پر عجیب کیفیت طاری ہوئی ، آج سے چوالیس سال قبل کے جامعہ آباد کے مناظر سامنے گھومنے لگے ، مولان

مولانا محمد اسحاق خان مدنی ۔۔۔جن کی عمر خدمت قرآن میں گزری ۔۔۔ تحریر: عبد المتین منیری
WA:+971555636151 ابھی ابھی سوشل میڈیا کے ذریعہ مولانا ابو طاہر محمد اسحاق خان مدنی صاحب کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے ۔ دو تین ماہ قبل دبی آنے پر آپ کا فون آیا تھا ۔ وہ دبی چھوڑنے کے بعد سال دوسال بعد جب بھی آتے ۔ اپنے پرانے جاننے والوں کو ضرور یاد کرتے ۔ وہ ایک روادار آدمی تھے ، انہیں دوستیاں نبھانی آتی تھی ۔ آپ کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے قصبے سدھنوتی سے تھا ۔ یہاں پلندری میں مولانا محمد یوسف کشمیری کے دارالعلوم تعلیم القرآن میں آپ نے ابتدائی درسیات پڑھ

خبر لیجئے زباں بگڑی ۔۔۔ تار۔ مذکر یا مونث؟۔۔۔ تحریر : اطہر ہاشمی
اردو میں ہم ایسے کئی الفاظ بے مُحابا استعمال کرتے ہیں جن کا مفہوم اور محل واضح ہوتا ہے لیکن کم لوگ جن میں ہم بھی شامل ہیں‘ ان الفاظ کے معانی پر غور کرتے ہیں۔ اب اسی لفظ ’’بے مُحابا‘‘ کو دیکھ لیجیے، استعمال صحیح کیا ہے لیکن اگر ’’بے‘‘ ہے تو ’’محابا‘‘ بھی کچھ ہوگا۔ ’’بے‘‘ تو فارسی کا حرفِ نفی ہے، یعنی بغیر مُحابا کے… اور مُحابا کی شکل کہہ رہی ہے کہ یہ عربی ہے۔ عربی میں اس کے کئی معانی ہیں مثلاً لحاظ، مروت، پاسداری، صلح، اطاعت، فروگزاشت، ڈر، خوف، احتیاط۔ اردو میں بے مُحابا عموماً بے خوف و خطر یا بل

آب بیتی الحاج محی الدین منیری علیہ الرحمہ -16-میرا پہلا سفر حج ۔۔۔ تحریر : عبد المتین منیری
ء 1951میں بمبئی شدید فرقہ وارانہ فسادات کی لپیٹ میں تھا، شہر میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ اس دوران حج کا موسم آگیا۔ انجمن خدام النبی ؐ کے حاجیوں میں کپڑوں وغیرہ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا۔ ہم لوگ دن رات ان کی خدمت میں لگ گئے۔ ان دنوں حاجی احمد غریب سیٹھ ، انجمن خدام النبی ؐ کے جنرل سکریٹری تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں ثروت ودولت سے مالامال کیا تھا۔ انہوںنے اپنی عمر عزیز حاجیوں کی خدمت کرتے گذار دی۔ میرے کام سے وہ بہت خوش تھے۔ اسی دوران انجمن خدام النبی ؐ نے فیصلہ کیا کہ ہندوستانی حاجیوں
افطار پارٹیوں کی سیاست۔۔۔یہ خود فریبی نہیں تو اور کیا ہے! (دوسری اورآخری قسط)۔۔۔۔از:ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... امسال ملک میں چلی افطار پارٹیوں کے تعلق سے ایک شگوفہ سوشیل میڈیا پر دیکھنے کو ملا، جو میرے مضمون کی اصل روح سے مطابقت رکھنے والا تھا۔ بی زیڈ ضمیر احمد خان ، رحمان خان وغیرہ کو فوٹوزمیں’ خالص مسلمان‘ کے روپ میں افطار پارٹی میں شریک ہوتے دکھایا گیا تھا اس کے ساتھ سابق وزیراعظم دیوے گوڈا جی، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا،ملائم سنگھ یادو، اکھلیش یادو، اروندکیجریوال، ممتا بنرجی اور چندرابابو نائیڈو کے فوٹوز بھی خالص مسلمانوں کے لباس میں ہونے کی وجہ سے ان افطار پارٹیوں
مولانا محمد غزالی خطیبی۔۔۔ امت کا درد جن کا زادر راہ تھا۔۔02۔۔۔ تحریر : عبد المتین منیری
فراغت کے بعد ۱۹۶۸ء میں آپ نے چند ماہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تدریسی خدمات انجام دیں ، اس وقت آپ کے مربی اور استاد مولانا عبد الحمید ندوی علیہ الرحمۃ جامعہ سے سبکدوش ہوکر اپنے وطن لوٹ چکے تھے، اور جامعہ کے تعلیمی درجات جامع مسجد میں لگا کرتے تھے ، شاید آپ کے ذہن میں اعزازی طور پر دین کی خدمت کرنے کا جذبہ کارفرما تھا ، لہذا آپ تلاش معاش کے لئے مدراس (چنئی ) بھٹکل والوں کے مشہور فرم مولانا کمپنی سے وابستہ ہوئے ، جہاں تلاش معاش کے ساتھ اپنے دینی و معاشرتی ذمہ داریوں کی بھی فکر کرتے رہے۔ یہاں آپ نے
آب بیتی الحاج محی الدین منیری علیہ الرحمۃ -15- دولت پر جذبہ کی فتح ۔۔۔ تحریر : عبد المتین منیری
غالباً ۱۹۴۹ء میں صابو صدیق مسافر خانہ میں انجمن خدام النبی ؐ کے دفتر سے وابستہ ہوگیا تو زندگی نے ایک نیا موڑلیا۔ عازمینِ حجِ بیت اللہ کی خدمت میں گذرنے والے یہ دن میری زندگی کا ماحصل ہیں۔ یہ میری جوانی کے ایام تھے۔ جسم میں بوجھ اٹھانے کی طاقت تھی اور دل امنگوں اور ولولوں سے بھرپور تھا۔ اس وقت کی ایک بات بتاتاہوں ،ہمارے خدمت گذار ساتھیوںمیں احمد جانی بڑی عمر کے ایک بزرگ تھے۔ انجمن سے وابستگی کے تیسرے ہی روز گیٹ پر ان سے ملاقات ہوگئی ، مخاطب ہوکر پوچھامنیری ! تم انجمن میں
افطار پارٹیوں کی سیاست۔۔۔یہ خود فریبی نہیں تو اور کیا ہے! پہلی قسط۔۔۔۔۔از: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... رمضان کا بابرکت مہینہ اپنے سارے تقدس و اکرام کے ساتھ ہم سے رخصت ہوگیا اس کے ساتھ ہی افطار پارٹیوں کی سیاست کاسلسلہ بھی آئندہ گیارہ مہینوں کے لئے تھم گیا۔بے شک روزہ داری اور افطاری رمضان کریم کے دو بنیادی اجزاء ہیں اور اس کے اہتمام کی فضیلت اور اہمیت پر حرف گیری کا کوئی سوال ہی پید انہیں ہوتا۔ افطار کا وقت اللہ تعالیٰ سے قرب اور دعاؤں کے مقبول ہونے کا کتنا حسین اور قیمتی وقفہ ہوتا ہے اس کے بارے ہر مومن باخبر ہوتا ہے۔ لیکن اس ملک میں سرکاری و غیر سرکاری سطحوں پ

خبر لیجے زباں بگڑی ۔۔۔ املا درست کرنے کا قابل تعریف سلسلہ ۔۔۔ تحریر : اطہر علی ہاشمی
منجملہ اُن کے ایک یہ ہے کہ مصدر کے الف پر ہمیشہ زیر ہوتا ہے۔ اس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔یعنی یہ سب الفاظ اختیار، انتظار، اقرار، انکار، اصرار، اطمینان، اور خصوصاً افطاران سب کے الف پر ہمیشہ زیر رہے گا، اور اسی طرح سے ان کا تلفظ ہوگا۔ ان تمام الفاط کو ان کے الف پر زبر کے ساتھ پڑھنا بالکل غلط ہے اور صرف لا علمی کی بنا پر ہوتا ہے۔ اُسی طرح سے ایک اصول یہ ہے کہ جمع کے الف پر ہمیشہ زبر ہوتا ہے۔ لیکن اس اصول میں کبھی کبھی تبدیلی آسکتی ہے۔ قدم کی جمع اَقدام ہے، الف پر زبر کے ساتھ۔ لیکن ایک لف

مولانا محمد غزالی خطیبی ۔۔۔ امت کا درد جن کا زاد راہ تھا ۔01 ۔۔۔۔ تحریر : عبد المتین منیری
رمضان المبارک کی ۲۳ویں طاق رات ، جس کے شب قدر ہونے کے امکانات روشن ہیں ، شب جمعہ کی جس کے بارے میں صادق و امین نے فرمایا کہ۔﴿ جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو فوت ہوتا ہے اللہ اسے قبر کے فتنے سے محفوظ رکھتے ہیں﴿ترمذی﴾ ۔ اس رات کے مبارک ہونے میں اب کیا شک رہ جاتا ہے؟ ۔ اسی بابرکت رات کو تراویح کے بعد مولانا محمد غزالی خطیبی صاحب نے گھر والوں کو جمع کیا ، اجتماعی دعا مانگی ، جس میں عفو در گزر اور معافی کی طلب غالب تھی ، تہجد پڑھی ، سحری کے بعد آنکھ لگی تو سینے میں کچھ درد سامحسو
پوری دنیا میں ایک ہی دن عید کی کوشش کا انجام ۔۔۔۔۔از:حفیظ نعمانی
ہمارے سامنے سوشل میڈیا کے ذریعہ ملک بھر میں نشر کی گئی ایک تقریر ہے۔ دو دن پہلے کا ایک اخبار اور سوشل میڈیا کے ذریعہ دوسری تقریر ہے۔ پہلی تقریر جو ہمیں سنائی گئی اس میں لکھنؤ عیدگاہ کے امام پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد دے رہے تھے کہ انہوں نے اتفاق رائے سے 17 مئی کو روزہ رکھا جو برسوں کے بعد دیکھنے میں آیا ہے اور وہ کل آٹھ جون کو دنیا بھر میں جمعۃ الوداع کی نماز پڑھیں گے۔ اخبار کی چار کالمہ سرخی ہے کہ کیا رمضان کی طرح ہی دو عیدیں بھی منائی جائیں گی؟ یہ سوال کرنے والے سید طارق تجاری، سراج الد
آب بیتی ۔ الحاج محی الدین منیری ۔14 - انجمن خدام النبی سے زندگی کا نیا موڑ ۔ ۔۔ تحریر : عبد المتین منیری
ء1947 میں مجھ پر بیکاری کا دور شروع ہوا۔ مرحوم عبدالقادر حافظکا سے میرے قدیمی روابط تھے۔ میں نے ان سے درخواست کی کہ میں اس وقت بے کارہوں، کوئی اچھی سی ملازمت دلادیں۔ اس زمانے میں حاجی حسن علی پیر ابراہیم کا بمبئی میں بڑا شہرہ تھا۔ مسلمانوںمیں ان کی بڑی اہمیت تھی ۔ تقسیمِ ہند کے بعد محمد علی جناح جب ہندوستان چھوڑ گئے تو انہوںنے اسماعیل چندریگر کو یہاں پر اپنا جانشین بنایا، جب چندریگر بھی پاکستان جا کر وزیر بن گئے تو حاجی حسن علی انڈین مسلم لیگ کے صدر بن گئے ۔ چندریگر بھی بمبئی سے تھے۔