Search results

Search results for ''


غلطی ہائے مضامین ۔ سماجی فاصلہ یا جسمانی فاصلہ؟۔ ۔۔ ابو نثر

Bhatkallys Other

آج کل دنیا بھر میں  آج کی دنیا بھر میں سوشل ڈسٹنسنگ کی اصطلاح کا بڑا چرچا ہے۔. جب سے کورونائی وبا کی تیسری لہر آئی ہے، یہ اصطلاح کچھ زیادہ ہی لہرا رہی ہے۔ اردو میں اس کا ترجمہ ’سماجی فاصلہ‘ کیا گیا ہے۔ لفظی ترجمہ تو ٹھیک ہی ہے، مگرشاید اس  کا درست ترجمہ ’تفاصُل‘ ہونا چاہیے تھا۔ شاید اس لیے نہیں ہوا کہ اگر لوگوں سے کہہ دیا جاتا کہ ’سماجی تفاصُل‘ اختیارکیجیے، تو لوگ بدک جاتے ۔’’کورونا کی وبا ہی کیا کم تھی کہ یہ ایک نئی بلا بھی آگئی… سماجی تفاصُل‘‘۔ اہل ِ خبر بھی اِدھر اُدھر بھاگتے پھرتے کہ ’

یوگی حکومت میں کرپشن کا بول بالا... سہیل انجم

Bhatkallys Other

جب 2014 کا پارلیمانی الیکشن ہونے والا تھا تو بی جے پی برسراقتدار آنے کے لیے بری طرح بے چین تھی۔ مرکز میں کانگریس کی قیادت میں حکومت چل رہی تھی۔ کانگریس کو مسلسل دو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی ملی تھی۔ دونوں مدتوں میں ڈاکٹر من موہن سنگھ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے۔ کانگریس کی اس شاندار کامیابی کا کریڈٹ کانگریس صدر اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو گیا تھا۔ کیونکہ انھوں نے انتھک محنت کرکے پارٹی کو کامیابی دلائی تھی۔ وہ ایک مخلوط حکومت تھی۔ اس میں کانگریس کے علاوہ دیگر پارٹیاں

تبصرات ماجدی۔۔ ۱۲۲۔ لہو ترنگ۔۔۔۱۲۳۔ نقش امرورز۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

*(122) لہو ترنگ* از سکندر علی وجد عبد الحق اکیڈمی، حیدر آباد (دکن)۔ وجد صاحب حیدر آبادی جامعہ عثمانیہ کے بہترین فرزندوں میں سے ہیں اور خود تو پرانے نہیں لیکن ان کی شاعری کی عمر خاصی پرانی ہوچکی ہے، کلام ان کا عرصہ سے دیکھنے میں آرہا ہے ------ شاعری کی فطرت لے کر آئے ہیں، وجد خود ہیں تو کلام وجد آفریں۔ ‘‘لہو ترنگ’’ کا لفظ اقبال کے ایک شعر سے لیا گیا ہے اور خود اقبال کا رنگ ہے کہ کتاب کے صفحے صفحے سے پھوٹا نکلتا ہے ------ کتاب کلیات وجد ہے یعنی ان کی غزلوں اور نظموں کا مجموعہ ہے، نظمیں صفحہ 12

سچی باتیں۔۔۔زیردستوں کے ساتھ ہمارا رویہ۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

1928-03-30 اعلیٰ حضرت جب ’’اقصر‘‘ میں مصری فراعنہ کے مقبروں کا معائنہ کررہے تھے توآپ کے جوتے پر گرد بہت جم گئی تھی۔ ایک مصری خادم بُرش لے کر حاضر ہوا، کہ جوتا صاف کردے۔ مگر بادشاہ نے اُسے منع کردیا اورکہا ’’استغفر اللہ یہ ناممکن ہے!‘‘ مسجد محمد علی پاشا میں جب داخل ہونے لگے تو مسجد کا ایک دربان چرمی موزے لے کر آگے بڑھا، تاکہ بادشاہ کے جوتوں پر چڑھادے، مگر بادشا ہ نے خادم کا ہاتھ پکڑلیا۔ موزے خود اپنے ہاتھ سے پہنے اور کہا’’میں کسی انسان کے لئے بھی گوارا نہیں کرسکتا کہ میرا جوتا چھوئے۔ مجھے اپ

غلطی ہائے مضامیں۔ گُل افشانیِ گُفتار۔۔۔ از: ابو نثر

Bhatkallys Other

کل ہم ایک گھر میں مہمان گئے۔ خاتونِ خانہ نے خوش ہوکر اپنے بچے سے ملوایا۔ ملتے ہوئے عادتاً منہ سے نکل گیا:۔ ’’السلامُ علیکم۔ کہیے جناب! مزاجِ گرامی بخیر؟‘‘ خاتون ہنس پڑیں۔ کہنے لگیں: ’’آپ بہت ثقیل اردو بولتے ہیں‘‘۔ عرض کیا: ’’آپ بھی تو کچھ کم نہیں۔ ’ثقیل‘ کون سا ہلکا لفظ ہے‘‘۔ فرمایا: ’’ثقیل توآسان لفظ ہے۔ سلیس کی ضد ہے نا؟ مشکل کو کہتے ہیں نا؟‘‘ سوال سُن کر ہم خود مشکل میں پڑ گئے۔ ہر جگہ تو کالم نگاری یا ’کالم گوئی‘ کرنے سے رہے۔ ’’جی ہاں‘‘ کہہ کر جان چھڑائی۔ بہت سے الفاظ ہیں، جن کے استع

تبصرات ماجدی۔۔ کیفیہ۔۔۔ ذکر جمیل۔۔۔ تحریر:  مولانا  عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

(120) کیفیہ   از:  پنڈت برج موہن ناتھ کیفی انجمن ترقی اردو، دہلی۔ کیفی صاحب دہلوی اردو کے کہنہ مشق لکھنے والے اور استادانہ معلومات رکھنے والے اہل قلم ہیں۔ یہ مجموعہ ان کی ایک عمر کی ادبی، انشائی اور نحوی تحقیق کا گویا نچوڑ ہے اور کتاب کی حیثیت ایک لسانی کشکول کی سی ہے، جس میں صرف، نحو، عروض، قافیہ، معانی، بیان، املا اور تاریخ اردو سے متعلق سیکڑوں مسائل کا بیان آگیا ہے۔ کتاب متفرق معلومات کے لحاظ سے اچھی ہے اور تاریخ اردو سے متعلق سیکڑوں مسائل کا بیان آگیا ہے، اردو کے ہر طالب علم کے مطالعہ

بات سے بات: امام غزالیؒ اور مولانا گیلانی کی رائے۔۔۔ تحریر: عبد المتین منیری

Abdul Mateen Muniri Bat Say Bat

مولانا عزیر فلاحی صاحب نے مولانا مناظر احسن گیلانی رحمۃ اللہ کی یہ رائے پیش کی ہے کہ ((امام غزالیؒ کے بعد ہونے والے تمام دینی انقلابات کے پیچھے غزالیؒ ہی کا ہاتھ ہے))، جہاں تک اس سلسلے میں ناقدانہ رائے کا تعلق ہے تو ہمارے اکابر ہی کچھ بتائیں گے، لیکن امام غزالیؒ کے تعلق سے چند باتیں ہمارے ذہن میں بھی پھدکنے لگیں، تو انہیں پیش کرنا ہم نے مناسب سمجھا، واضح رہے کہ امام غزالیؒ جن علوم وفنون کے امام تھے، ا ن میداںوں میں اس ناچیز کو کوئی مہارت حاصل نہیں  ان ٹوٹی پھوٹی چند سطور کا مقصد صرف ایک تحر

ایک قیمتی تاریخی دستاویز۔۔۔ ماہنامہ البلاغ بمبئی کا تعلیمی نمبر ۱۹۵۵۔۔ عبد المتین منیری

Bhatkallys Other

تقسیم ہند کا طوفان گزرنے کے فورا بعد جمعیت علمائے ہند نے مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی کی قیادت میں ہندوستان میں دینی تعلیمی اداروں کی نشات ثانیہ کے لئے ۱۹۵۵ء میں دہلی اور ممبئی میں دو دینی تعلیمی کانفرنسیں منعقد کی تھیں،ممبئی کانفرنس کے کنوینرجناب الحاج احمد غریب سیٹھ مرحوم تھے، اور ان کے خصوصی معاون جناب الحاج محی الین منیری مرحوم۔ اس مناسبت سے انجمن خدام النبی ممبئی کے ترجمان ماہنامہ البلاغ کا ایک خصوصی نمبر نکلا تھا، یہ نمبر ایک تاریخی دستاویز ہے، کیونکہ اس وقت کے تقریبا جملہ دینی تع

بات سے بات: امام جصاص اور بعض کتابوں کا ذکر۔۔۔ تحریر: عبد المتین منیری

Bhatkallys Other

آج بزم میں نورالانوار کا تذکرہ آیا ہے، یہ کتاب ہمارے استاد مولانا محمد حسین بنگلوری مرحوم نے ہمیں پڑھائی تھی۔ مولانا باقیات الصالحات ویلور کے فارغ التحصیل اور افضل العلماء کے سند یافتہ، اور برطانوی دور میں مدراس کی کے  باوقار پریزیڈنسی کالج سے قانون میں یل یل یم پاس تھے، ان کی زندگی زیادہ تر حیدرآباد دکن، بنگلور اور کرنول کے کالجوں کی پروفیسری اور پرنسپلی میں گذری تھی۔ ۔۱۹۷۲ء میں جب آپ ہمارے دارالعلوم میں آئے تو پہلے درس میں فرمایا کہ آپ مولوی حضرات فقہ کی درسیات سے فروع یاد کرتے ہو، اور

سچی باتیں۔ محبت میں شراکت۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

1928-03-16 حضرت سمنون محبؒؔ، حضرت جنیدؓؔ کے معاصر، ایک ولی کامل گزر ے ہیں،جن کی بزرگی اور فضیلت پر مشائخ قدیم کا اتفاق ہے۔ حضرت شیخ فرید الدین عطارؓؔ ان کے تذکرے میں لکھتے ہیں، کہ ایک عمر کے مجاہدہ وریاضت کے بعد بوڑھاپے میں ،سنتِ نبویؐ کی پیروی میں ، عقد کیا۔ اور کچھ روز کے بعد ایک لڑکی پیدا ہوئی۔ جب تین برس کی ہوچکی، اور باپ کی آنکھوں کا تارابن چکی، توایک شب کو خواب آیا دیکھتے ہیں، کہ قیامت برپاہے، اور ہرہر گروہ ایک ایک جھنڈے کے نیچے ہے، اور ایک جھنڈا اس قدر منوّر ہے، کہ اُس کی نورانیت سے سا

غلطی ہائے مضامیں۔۔۔ خطائے بزرگان۔۔۔ تحریر: ابو نثر

Bhatkallys Other

حضرت مولانا مفتی منیب الرحمٰن مدّظلہٗ العالی تفقّہ فی الدین ہی نہیں رکھتے، تفقّہ فی اللسان بھی رکھتے ہیں۔ اصلاحِ زبان پر ان کے مضامین ہم بہت اشتیاق و احترام سے پڑھتے ہیں۔ آپ نہ صرف عالمِ دین اور فقیہ ہیں، بلکہ اردو، عربی اور فارسی زبانوں کے شناور بھی۔ مفتی صاحب بھی اکثر لوگوں کی طرح اس بات کے قائل نظر آتے ہیں کہ مشہور محاورے ’خطائے بزرگاں گرفتن خطاست‘ کا مفہوم یہ ہے کہ بزرگوں کی غلطی پکڑنا بھی غلطی ہے۔ اس خیال کا استدلال محترم مفتی منیب صاحب نے اپنی ایک تحریر میں شیخ سعدیؒ کے مشہور شعر سے کیا

تبصرات ماجدی۔۔۔(۱۱۸۔۱۱۹)۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

*(118) دیوان نظیر آبادی* مرتبہ مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب انجمن ترقی اردو،  دہلی۔ میاں نظیر اکبر آبادی اردو کے دو رسوم کے شعراء میں شہرت رکھتے تھے، اپنے دور کے عوام میں تو جیسی مقبولیت ان کو نصیب ہوئی شاید ہی کسی کو ہوئی ہو، ان کی کلیات جو اب تک موجود و معروف تھی، بیشتر نظموں ہی پر مشتمل تھی، غزلیات اس میں گنتی کی چند تھیں۔ حال میں ملک کے نامور ادیب مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب دہلوی کی ہمت نے تلاش کر کے ان کے ایک چھوڑو دو دو دیوان پردۂ خفا سے ڈھونڈھ نکلے، تلاش سے بھی بڑھ کر قابل داد ان کی وہ محنت

علامہ محمد حسین بہاری۔۔۔ ڈاکٹر بدر الحسن قاسمی۔ الکویت

Bhatkallys Other

استاد گرامی حضرت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہی نے متعدد اساتذہ دارالعلوم کے بارے میں ايك ايك ظریفانہ شعر كها تھا مولانا محمد حسین بہاری کے بارے میں شعر تھا در بغل دارد بہاری صد بہار بےخزا ں از سجستانی ستاند فقہ شاہ انس و جاں وہ اساتذہ جن سے پڑھ کر اور ان سے شرف تلمذ حاصل کرکے آدمی فخر محسوس کرے اور شاگردی کی نسبت کا برملا اظہار کرسکے کم ہی میسر آتے ہیں گوکہ جس سے بھی دوحرف سیکھے احترام تو ساری زندگی کیلئے اس کا لازم ہوجاتا ہے۔ مولانا محمد حسین بہاری یا علامہ بہاری کا دار العلوم کے ان مایہ ناز

تبصرات ماجدی۔۔۔ ۱۱۶۔۔۔ رنگ محل ۔۔ از : مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

*تبصرات ماجدي* *(116) رنگ محل از ساغر نظامی* ادرہ اشاعت اردو، حیدر آباد۔ حسب تشریح سرورق یہ ساغر نظامی ادارہ اشاعت اردو حیدر آبادی رومانی نظموں، گیتوں اور غزلوں کا مجموعہ ہے، ساغر صاحب کا ایک خاص رنگ ہے اور وہ رنگ خوب جانا ہوا پہچانا ہو ہے، نازک اتنا کہ مفصل تحلیل اور مبسوط تنقید کا بار شاید اٹھا نہ سکے۔ ساغر کو غالباً اپنے تغزل کی قدر نہیں لیکن جو شاعر اس قسم کے شعر کہہ سکتا ہے: پھر میری عرض شوق میں پیدا ہیں جرأتیں     جھک کر یہ کیا کہا نگہ شرمسار نے تم جو چھیڑو مسکرا کر ساز ہے           

غلطی ہائے مضامین۔۔۔ لو!خطیب شہر کی تقریر کا جوہر کھلا۔۔۔ تحریر: ابو نثر

Bhatkallys Other

غلطی ہائے مضامین پر جمعے کے جمعے وعظ کرنے سے ہماری عادت ایسی بگڑی کہ ہم جمعے کے وعظ کی غلطیاں بھی پکڑنے لگے۔ پچھلے جمعے کو بیرونِ شہر جانا پڑا۔ جمعے کی نماز کا وقت ہوا تو بھاگم بھاگ قریبی مسجد پہنچے۔ وعظ جاری تھا۔ سفید رِیش واعظِ محترم اپنے سر پر سفید صافہ باندھے ایک بار، دو بار یا تین بار نہیں، باربار سامعین کا ’’سَرے تسلیمے خم‘‘ کروائے جارہے تھے۔ ہم سے ہو نہیں پارہا تھا۔ وطنِ عزیز کی دانش گاہوں میں اگر کہیں کچھ اردو باقی رہ گئی ہے تو صرف اُن تعلیمی اداروں میں جو ’’دینی مدارس‘‘ کہے جات

سچی باتیں۔۔۔روزہ داری کے فوائد۔۔۔ از: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

1928-03-02 کھانا کھانے میں آپ کو لطف کس وقت آتاہے؟ اُس وقت جبکہ بھوک کھُل کر لگی ہو، یعنی کچھ دیر پیشتر سے کھانا نہ کھایاہو۔ پانی کے گلاس میں مزہ کس وقت ملتاہے۔ اُس وقت جبکہ پیاس لگی ہوئی ہو، اور پانی پینے کی طلب بیقرار کررہی ہو۔ نیند سُکھ سے کِس وقت آتی ہے؟ اُس وقت جبکہ کچھ گھنٹے قبل سے آپ برابر جاگ رہے ہوں ۔ اِن ساری مثالوں میں آپ کو روزمرّہ، ہروقت اور ہرجگہ تجربہ ہوتارہتاہے، کہ مادی لذتوں سے بھی پوری طرح لطف اُٹھانے کے لئے کسی قدر ضبط، صبر واحتیاط لازمی ہے۔ یہی آپ کا مشاہدہ ہے، یہی آپ

سچی باتیں۔۔۔ دعاء کی ضرورت۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

1928-12-28 ۔۱۳؍دسمبر کا چلا ہوا رائٹر ایجنسیؔ کا تار، ساری دنیا کو خبر دیتاہے، کہ اُس روز ویسٹ منسٹر ؔ کے مشہور گرجامیں، ہر طبقہ اور ہر عقیدہ کے ایک بہت بڑے۔ مجمع نے اکٹھا ہوکر بادشاہ سلامت جارج پنجمؔ کی صحت وسلامتی کے دعائیں مانگیں، اور آئندہ بھی یہ دعائیں روزانہ دوپہر کے وقت مانگی جاتی رہیں گی۔ حاضرین ہر دعا کے خاتمہ پرجوش وخروش سے آمین کہتے جاتے تھے، اور پادری اسٹار کی زبان سے نکل نکل کر یہ الفاظ ہوا میں گونج رہے تھے:- ’’اے پروردگار ، اپنے بندہ جارج پنجمؔ کو شفا عطافرما‘‘۔ ’’ہماری مہربان

تبصرات ماجدی۔۔۔ ۱۱۴۔۔۔ کلیات سلطان محمد قلی شاہ۔۔۔ مرتبہ: ڈاکٹر محی الدین زور

Bhatkallys Other

*تبصرات ماجدی* *(114) کلیات سلطان محمد قلی شاہ* مرتبہ ڈاکٹر محی الدین زور *(115) کلیات سراج* مرتبہ سید عبد القادر سروری کتاب گھر خیریت آباد، حیدر آباد دکن کی مجلس اشاعت دکنی مخطوطات اپنے ہاں کی علمی و ادبی تاریخ کو جس قابل رشک طریقہ سے زندہ کر رہی ہے اس کا تازہ نمونہ دکن کے دو قدیم شاعروں کی کلیات کی اشاعت ہے، محمد قلی قطب شاہ کا زمانہ گیارھویں صدی ہجری کا اور سراج کا بارھویں صدی کا تھا۔ دونوں کلیات کے مرتبوں نے کام چونکہ کسی تجارتی غرض کے ما تحت نہیں بلکہ دلی شوق کے جذبہ صادق سے کیا ہے