Search results

Search results for ''


تبصرات ماجدی۔۔۔(۱۲۴)۔۔۔ طوفان محبت ۔۔۔ از : مولانا عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

*(124) طوفان محبت* از ہوش بلگرمی (ہوش یار جنگ بہادر) کتاب خانہ، عابد روڈ، حیدر آباد (دکن)۔ اردو میں اچھی مثنویوں کے دن معلوم ہوتا تھا اب گزرچکے ہیں اور سحر البیان (میر حسن)، گلزار نسیم، زہر عشق اور ترانۂ شوق کے بعد اب خیال میں بھی نہیں آتا کہ کوئی اور مثنوی ایسی ہوسکے گی، سلسلۃ الذہب کی آخری کڑی احمد علی شوق قدوائی کی ترانۂ شوق تھی، اس کی تصنیف و اشاعت کو بھی  50-60 سال کا عرصہ گزر چکا، اتنے سناٹے کے بعد اس نئی مثنوی نے وہ بھولا ہوا خواب یاد دلایا۔ طوفانِ محبت شاعر کی (مصنف رسالہ بدیہہ گ

سچی باتیں۔۔۔ اردو زبان۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

1941-11-24 ’’پنڈت جی کا ناگری پرچارنی سبھا میں آج’’واکھیان‘‘ تھا۔ اُردو کا ’’کھنڈن‘‘ کرکے ابھی پنڈال سے باہر نکلے ہیں۔ اپنے ساتھیوں سے کہتے ہیں ،’’بھئی میں تو تھک بہت گیا، سر میں درد ہونے لگا۔ اور بھوک پیاس بھی بڑے زور کی لگ رہی ہے۔ کہو کچھ کھانے وانے کوملے گا؟‘‘ ساتھی جواب دیتے ہیں، کہ ہاں مہاراج سب کچھ ملے گا، پیا س ہوتو شربت یہیں پی لیجئے گا نہیں تو بازار بھی کچھ دُور نہیںہے۔ وہ کیا جو درزی کی دوکان دیکھ پڑرہی ہے۔ اُس کے پڑوس میں ایک کتاب والا بیٹھتاہے۔ بس اُس کے آگے حلوائی کی دوکان ہے۔ جت

غلطی ہائے مضامین۔۔۔ مجھ کو فنِّ شعر میں پوری طرح’اَدرک‘ نہیں۔۔۔ تحریر: ابو نثر

Bhatkallys Other

سماجی ذرائع ابلاغ نے ہر کس و ناکس کے ہاتھ میں زمامِ ابلاغ تھما دی ہے۔ آج کل بے کس سے بے کس بندہ بھی کس کے ابلاغ کررہا ہے۔ سب ہی اپنے اپنے کس بل دکھا رہے ہیں۔ اس کا فائدہ بھی ہے اور نقصان بھی۔ علم و دانش کا ابلاغ بھی ہورہا ہے اور جہالت و جاہلیت کا بھی۔ کسی کسوٹی پر پرکھے بغیر (جس کا اصل تلفظ کبھی ’’کَس وَٹی‘‘ ہوا کرتا تھا) ہر چمکتی چیز کو سونا بتاکر پیش کیا جارہا ہے۔ آج کل یہ مقولہ بھی عام ہے کہ ’ہر شخص کو اظہار کا حق ہے‘۔ ایک بار یہی قول کسی نے مولانا مودودیؒ کے سامنے دُہرا دیا تو مولانا نے بر

بات سے بات: پیر مرشد کی ضرورت۔۔۔ تحریر: عبد المتین منیری۔ بھٹکل

Abdul Mateen Muniri Other

آج بزرگوں کی صحبت اٹھانے کی بات کیا آئی کہ بحث کا رخ ہی مڑ گیا، ایک عام سی بات ،تصوف کی مخصوص اصطلاح  اور شیخ کی ضرورت تک جاپہنچی، چونکہ ہم اس میدان میں کورے ہیں، اور اگر اس سلسلے میں کچھ واقفیت ہے تو اتنی کہ ڈرائیور کا مصاحب خود کوڈرائیور سمجھ بیٹھے، اور کہنے لگے کہ مجھے بھی ڈرائیونگ آتی ہے۔ اس سلسلے میں ہم سمجھتے ہیں، کہ انسانی زندگی میں روحانی قبض، غمی خوشی ، اجتماعی اورانفرادی ایسے کئی معاملات آتے ہیں، جہاں اسے ایک ہمدرد، غمگسار، رہنما اور شریک کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا ہر شخص کی زن

سچی باتیں۔۔۔ قرآن کا اعجاز۔۔۔ از: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

1941-11-17 پارسی مذہب دنیا کا ایک مشہور مذہب ہے۔ ٹاٹاؔ اور مہتہؔ اور نوروجیؔ کے نام سے انگریزی پڑھے لکھوں میں کون ناواقف ہے؟ قرآن مجید میں ذکر مجوس کا آیاہے۔ اور فارسی شعروادب تو کنشت اور بغمچہ اور پیر مغاں اور گبر کی تلمیحات سے بھرے پڑے ہیں۔ ان کی مقدس اور الہامی کتاب ادستا آپ جانتے ہیں کس طریقہ پر محفوظ ومدوّن ہوئی ہے؟ پارسی عقیدہ یہ ہے کہ ’’زرتشت کی تعلیمات کو جو لکھی ہوئی شکل میں محفوظ نہیں، سکندر نے جلاکر تباہ کردیاتھا۔ جب اردشیرؔ اول کو دوبارہ اُن کے لکھوانے کا خیال آیا تو اُس زمانے

سفرحجاز۔۔۔(07)۔۔۔ جدہ۔۔۔ از:مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

               باب 07               جدہ   8 اپریل دوشنبہ خدا خدا کرکے 2360 میل کی سمندری اور وطن سے ممبئی تک صدہا میل  کی زمینی مسافت طے کر کے آج جدہ پہونچنے کا دن ہے،آج دلوں کے شوق و اشتیاق کا کیا کہنا؟ اسباب کی بندش رات ہی سے شروع ہو گئی تھی، صبح سویرے سے جہاز کے بالائی عرشوں پر حاجیوں کے پرے جمے ہوئے، سب کی نگاہیں ساحل کی طرف لگی ہوئی۔ ساحل جوں جوں قریب آتا جاتا ہے، پانی کا رنگ بجائے نیلے کے سبز ہوتا جا رہا ہے اور بحری پہاڑیاں کثرت سے نمودار ہوتی جارہی ہیں، دن نکلنے کے بعد ساحل سے ایک کشتی

غلطی ہائے مضامین۔۔۔ وزیراعظم کے دربار میں تُوتی کی آواز۔۔۔ ابونثر

Bhatkallys Other

دفتر وزارتِ عظمیٰ سے 3 جون 2021ء کو ایک فرمان جاری ہوا ہے۔ اس فرمان کی رُو سے:۔ ’’ وزیراعظم نے بخوشی حکم دیا ہے کہ آئندہ اہم مواقع پر اور ایسی تمام محافل و تقریبات میں جو وزیراعظم کے اعزاز میں منعقد کی جائیں گی، اجلاس کی کارروائی لازماً قومی زبان اُردو میں ہوگی۔ وزیراعظم کے اس حکم پر باضابطہ عمل درآمد کے لیے تمام متعلقین دیگر ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے‘‘۔ وزیراعظم کے اس فرمان کا فرماں برداروں نے کیا حشر کیا؟ نوکر شاہانہ ستم ظریفی دیکھئے کہ معتمد برائے وزیراعظم جناب محمد اعظم خان کے دستخط

بات سے بات: کتب لغت سے استفادہ۔۔۔ عبد المتین منیری۔ بھٹکل

Abdul Mateen Muniri Other

*ایک استفسار آیا ہے کہ ((ادب کا مطالعہ کرتے ہوئے مشکل الفاظ کا سامنا ہو تو بار بار لغت کی طرف مراجعت کرنا چاہیے یا  آخر میں یکبارگی سب کے معانی دیکھنے چاہئیں؟)) اس سلسلے میں مطالعہ کا مقصد، کیفیت، اور مرحلہ کو دیکھ کر ہی کسی بات کو ترجیح دی جاسکتی ہے۔ جہاں تک مقصد مطالعہ کا تعلق ہے تو اس کے کئی ایک مقاصد ہوسکتے ہیں، ایک مقصد یہ کہ کسی مسئلہ یا موضوع کی تحقیق یا حوالہ مطلوب ہو، تو اس کے لئے لغت سے مراجعت فورا کرنی پڑے گی۔ اب دوسرا مقصد علمی صلاحیت کا فروغ، معلومات کا حصول تو پھر

سفرحجاز۔۔۔(06)۔۔۔ کامران۔۔۔ احرام۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

        باب (٦)۔         کامران___احرام کامران کی مستقل لغویت کے تذکرہ کو کہاں تک پھیلایا جائے، جو کچھ بھی پیش آتا ہے، بہ ارادہ الٰہی کسی مصلحت و حکمت تکوینی ہی کی بناء پر پیش آتا ہے، صبر کے سوا چارہ نہیں، شکر سے بہتر مداوا نہیں، لیکن یہ جو کچھ لکھا گیا ’’جگ بیتی‘‘ تھی۔ ’’آپ بیتی‘‘ یہاں بھی سفر کی دوسری منزلوں کی طرف نسبتاً بڑے مزے کی رہی۔ ادھر ہماری کشتی کنارے سے لگی، اُدھر اسی لمحہ ڈاکٹر کی سرکاری موٹر لانچ بھی پہونچی، اور ساحل پرقدم رکھتے ہی ڈاکٹر قاسم چوہان سے تعارف ہوا۔ یہ چیف میڈیکل آفیس

سفر حجاز۔۔۔(05)۔۔۔ سمندر ۔۔۔ کامران۔۔۔ تحریر:مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

باب (۵)۔         سمندر۔۔۔۔ کامران 29مارچ ساحل بمبئی سے جہاز 11 بجے شب کو چھوٹا تھا۔رات تو خیر جوں توں کٹ گئی، صبح اٹھ کر دیکھا تو ہر طرف عالم آب، جہاں تک بھی نظر کام کرتی ہے بجز پانی کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا، اپنی عمر میں یہ منظر کبھی کاہے کو دیکھا تھا۔ بڑے سے بڑے دریا جو ابتک دیکھے تھے، وہ بھلا سمندر کے مقابلہ میں کیا حیثیت  رکھتے ہیں، صبح سے دوپہر، اور دوپہر سے شام اور شام سے پھر صبح، نہ کہیں جہاز رکتا ہے، نہ کوئی اسٹیشن آتا ہے، ہر وقت ایک ہی فضا محیط، ہر سمت ایک ہی منظر قائم! دن طلوع ہوت

بات سے بات: کچھ جوش کے بارے میں۔۔۔ عبد المتین منیری

Abdul Mateen Muniri Other

جوش ملیح آبادی، خمار بارہ بنکوی، اور ماہر القادری ان معدودے چند شعراء میں تھے جنہوں نے مادی منفعت کے لئے اپنے معیار سے سمجھوتہ نہیں کیا، یہ تینوں فلمی گیت لکھنے کی دنیا میں قدم رکھا تھا، اور چند ایک فلموں کے گانے لکھنے بعد ہی اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی،حالانکہ ان کے گیتوں کو اپنے وقت میں بڑی مقبولیت ملی تھی، آخر الذکر کو تو اس مرحلے پر آخر عمر تک پشیمانی رہی، کہ کاش یہ مرحلہ ان کی زندگی میں نہ آتا۔ جوش اور احسان دانش تحت اللفظ پڑھنے والوں میں تھے، اور خمار اور ماہر نے اپنے ترنم کا لو

سفرِ حجاز(03)۔۔۔  تحریر:  مولانا عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

  باب (۳) جہاز      جہاز کی روانگی کی تاریخ خدا معلوم کتنی بار بدلی، ہماری اطلاعیں براہ راست کمپنی کے دفتر سے حاصل شدہ ہوتی تھیں۔ ٹرنرماریسن کے دفتر میں ایک صاحب قاری محمد بشیر اعظم گڑھی بڑی کام کے اور مستعد آدمی ہیں، وہ بیچارے ہمارے ہر کام کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے، اس پر بھی ہر اطلاع غلط ہی ثابت ہوتی اور روانگی برابر ٹلتی رہی، اس میں خاصا قصور ہم لوگوں کا بھی تھا، جو اپنی ناواقفیت اور ناتجربہ کاری سے حاجیوں کے جہاز کو ریل پر قیاس کی ہوئے تھے، ان جہازوں کے چھوٹنے میں بہت سے ایسے موثرات کام ک

سفر حجاز۔۔۔(04)۔۔۔جہاز ۔۔۔سمندر۔۔۔از: مولانا   عبد الماجد دریابادی

Bhatkallys Other

سفر حجاز ۔۔(02)۔۔۔ بمبئی ۔۔۔ جہاز۔۔۔ تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

  باب (۰۲)  بمبئی۔۔۔ جہاز سفر کا ایک اہم جزو، رفقائے سفر ہوتے ہیں، سفرِ حج میں یہ اہم جزو بہت زائد اہم ہوجاتا ہے اور جی چاہتا ہے کہ اس سفر نامہ کا پڑھنے والا اس اہمیت کو خاص طور پر ذہن نشین کرلے، اپنا جس وقت سے سفر حج کا ارادہ ہوا تھا، اسی وقت سے شریکِ زندگی بھی آمادہ سفر تھیں، اور آمادگی محض زبان تک محدود نہ تھی، بلکہ اپنا زیور علیحدہ کرکے روپیہ کا بھی انتظام کرلیا تھا، خوشد امن صاحبہ (والدہ خان بہادر شیخ مسعود الزماں بیرسٹر باندہ جو بعد کو ماشاءاللہ خود بھی حاجی ہوگئے، اور اس وقت صوبہ کونسل ک

غلطی ہائے مضامین۔۔۔ اصل جہول، وجاہل و مجہول ایک ہے۔۔۔ تحریر: ابو نثر

Bhatkallys Other

ہر شخص اپنی دانست میں دانا ہوتا ہے۔ ہونا ہی چاہیے۔ وگرنہ کیسے کٹے زندگی کہاں گزرے؟ جمیل ؔمظہری فرما گئے ہیں:۔ بقدرِ پیمانۂ تخیل سُرور ہر دل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریبِ پیہم تو دَم نکل جائے آدمی کا مگر احتیاط لازم ہے۔اتنا فریب بھی نہ کھائے کہ دُم نکل آئے آدمی کی۔ خود کو دانا سمجھنے کے باوجود ہر مردِ دانا سے کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی نادانی ایسی ضرور سرزد ہوجاتی ہے کہ خودی کا سارا سُرور غارت ہوکر خمار میں بدل جاتا ہے (پینے والوں کو تو پتا ہی ہوگا کہ سُرور چڑھتے نشے کو کہتے ہیں اور خما

سفر حجاز ۔۔۔(01)۔۔۔ باب اول ۔ روانگی۔۔۔ بمبئی۔۔۔  تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

۔(۰۱)۔۔۔ باب اول ۔ روانگی۔۔۔ بمبئی۔۔۔  تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ  عید ہرسال آتی ہے۔ اب کی عید ہر سال کی معمولی عید نہ تھی، کسی کے آستانے پر ذوقِ جبیں سائی دل کو بتیاب کیے ہوئے تھا۔ کسی کے دربار میں حاضری  کا دن ایک ایک کر کے گنا جا رہا تھا۔ رمضان ختم ہوا عید آئی، انتظار کی گھڑیاں کٹیں، وعدۂ دیدار پورا ہونے کی ساعت آئی، مہجوری کے بعد حضوری، انتظار کے بعد دیدار، پیاس کے بعد سیرابی، جس  کار فرمائے فطرت نے ازل سے یہ قانون رکھ دیا ہے۔ اسی نے ماہ مبارک کا خاتمہ موسم حج کے آغاز پر رکھا ہے۔

سچی باتیں۔۔۔ نئی ایجادات کے فائدے۔۔۔ تحریر: مولا نا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

1941-11-03  ’’سائنس کے فضائل سنتے ایک عمر گزر گئی۔دُنیا کی ترقیاں سائنس سے وابستہ ہیں‘‘۔سائنس ہی نے ہمارے دماغوں کو منوّر، ہماری عقلوں کا روشن کردیاہے‘‘۔ قومیں سائنس ہی کے سہارے ترقی کرسکتی ہیں‘‘۔ کیسے کیسے عالی دماغوں نے اپنی زندگیاں سائنس کی خدمت کے لئے وقف کردیں‘‘۔ دنیا پر کیسے کیسے احسانات ہیں ، سائنٹفک ایجادات کے، اکتشافات کے، آلات کے‘‘!……فضائل سب درست، ارشادات سب بجاسہی، گزارش صر ف اتنی ہے، کہ ان ایجادات سے، آلات سے، نفع کن کن طبقوں کو پہونچا؟ لذت اندوز کون کون ہوئے یا ہورہے ہیں؟جو پست

سفر حجاز (ب)۔۔۔ از: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

Bhatkallys Other

سفرنامہ حجازاز مولانا عبد الماجد دریابادی قسط 02 غرض نیت قائم ہوچکی ہے۔حج کے مہینے تین ہیں۔شوال، ذیقعدہ، عشرہ اول ذی الحجہ (الحج اشھر معلومات) جس تاریخ کو ماہِ مبارک رمضان ختم ہوتا ہے۔ ٹھیک اسی تاریخ سے موسمِ حج کی ابتدا ہوجاتی ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ یکم شوال کو گھر سے نکلنا ہوگا اور ۳ شوال کو ۱۰ بجے شب کی اکسپریس سے لکھنؤ کے لیے روانگی اور ۵/ شوال کو بمبئی پہونچ کر مغل کمپنی کے پہلے جہاز سے عزمِ سفر، پہلے زیارتِ دیار حبیب ﷺ و حاضری روضہ انور جتنے دنوں تک بھی قسمت یاوری کرے پھر آغاز ذی الحجہ می