Search results
Search results for ''
Translation missing en.article.articleCategories
Translation missing en.article.articleAuthors

















قرآن کے بعد اب جمعہ کی چھٹی اور درسی کتابیں فسطائی نشانے پر۔۔۔۔۔از:ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... وطن عزیز ہندوستان کے حالات مسلمانوں کے لئے جس طرح تنگ ہوتے جارہے ہیں اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ملت اسلامیہ ہند پر ابتلاء و آزمائش کا ایک کڑا دور آیا ہی چاہتا ہے۔ دن بہ دن وضع کیے جارہے نئے نئے قوانین سے عام آدمی کا جینا جہاں ایک طرف مشکل ہوتاجارہا ہے ، وہیں پر مسلمانوں اور اسلامی شعائر سے متعلقہ معاملات میں سرکاری نظریات اور احکامات الارم بجارہے ہیں کہ اطمینان و سکون کا موسم بس ہوا ہونے والا ہے۔ اور جو لوگ علامہ اقبال ؒ کے اس شعر: ملا کو جو ہے ہند میں سجدے ک
آنکھوں میں سرور عشق نہیں چہرے پہ یقیں کا نور نہیں
از:حفیظ نعمانی لوک سبھا الیکشن میں نریندر مودی نے وزیر اعظم کے امیدوارکی حیثیت سے اتر پردیش کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ تم میرا ساتھ دوگے تو میں اترپردیش کو بھی گجرات بنا دوں گا۔ اور جب سپا لیڈر ملائم سنگھ نے کہا کہ ہم خود اسے گجرات بنائیں گے تو جواب میں مودی نے کہا تھا کہ گجرات بنانے کے لیے ۵۶ انچ کی چھاتی چاہیے۔ اترپردیش کے شریف آدمی دھوکہ میں آگئے اور مودی کا ایسا ساتھ دیا کہ کسی صوبہ نے نہیں دیا۔ لیکن افسوس کہ یہ بھی جھوٹ نکلا اس لیے کہ گجرات وہ ہے جہاں ایک مہیش شاہ کے گھر میں 13860کروڑ
Why target Zakir Naik? Indian constitution allows propagation of religion
Indian constitution gives its citizens the Right to Religion. Article 25 of the constitution clearly says that Indian citizens have the right to Profess, Practice and Propagate their religion. This constitutional guarantee cannot be misinterpreted or subverted in any manner. The recent ban on Mumbai based Islamic Research Foundation (IRF) is totally un-constitutional as this organisation has been undertaking its work within the parameters of Indian Constitution from last 26 years. Islamic
وہ آئینہ کیا جو سچ نہ بولے وہ روشنی کیا جو گھر جلا دے
از:حفیظ نعمانی مخصوص لوگوں کی ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے وہ سب کہہ دیا جو ان کے دل میں تھا ۔ ایک معروف صحافی سے عوامی گفتگو کرتے وقت انھوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پرشانت کشور سے گفتگو ہوئی تھی، لیکن یہ بھی وضاحت کردی کہ میری گفتگو شری ملائم سنگھ کے بعد ہوئی تھی اور وہ بھی اس حق میں ہیں کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑیں تو ۳۰۰ سیٹیں جیت کر حکومت بنا سکتے ہیں لیکن یہ کہنا بھی نہیں بھولے کہ ہم اگر اکیلے بھی لڑیں گے تب بھی حکومت ہماری ہی بنے گی۔ اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا
یہاں تو کل بھی رات تھی یہاں تو اب بھی رات ہے
از: حفیظ نعمانی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ مسٹر اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں میٹرو کو چلا کر دکھانے کے بعد کہہ دیا کہ اب ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم سماجوادی اپنے از: حفیظ نعمانیوکاس (ترقی) پر الیکشن لڑیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اکھلیش پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنھوں نے بہت سنجیدگی اور لگن کے ساتھ وکاس پر توجہ کی ہے اور ان کا سب سے زیادہ زور لکھنؤ کو حسین بنانے اور لکھنؤ کو آگرہ اور دہلی سے جوڑنے اور اس طرح کے ترقیاتی کاموں پر رہا ہے۔ میٹرو ان کا سب سے اہم خواب تھا۔ ان کے
بیکل اُتساہی - نئے عہد کا سب رنگ شاعر۔۔۔۔ از:ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
زندگی جھوٹ ہے سب حیلے بہانے کرلو موت اک سچ ہے کلیجے سے لگانا ہوگا حسانِ وقت ، پدم بھوشن عالی قدر سرِ معانی بیکلؔ اتساہی کا اصل نام لودی محمد شفیع خاں تھا۔ آپ یکم جون ۱۹۲۸ء بروز جمعہ موضع گورر موا پور ، اُترولہ ضلع گونڈہ کے ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد لودی محمد جعفر خاں اور والدہ بسم اللہ بی بی خلیل زئی پورے علاقے میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ بیکلؔ اتساہی کی پرورش و پرداخت نہایت صحت مند ،جاگیردارانہ لاڈ و پیار سے رعب و جلال کے گھن گرج ماحول میں ہوئی۔
آج ہم کل تمہاری باری ہے
از: حفیظ نعمانی پاک پروردگار کا ایک کرم یہ بھی ہے کہ ہمارے خاندان میں سرکاری ملازمت نہ ہونے کے برابر ہے۔ صرف ایک تایا سرکاری اسکولوں میں ماسٹر رہے۔ ایک بھتیجا ریڈیو کے عربی سیکشن میں رہا اور ایک بیٹا جامعہ ملیہ میں اپنے شعبہ کاصدر ہے۔ کل دوپہر ایک رپورٹر ایک بینک کے سامنے ضرورت مندوں کی لائن کے پاس کھڑا تھا اور بتارہا تھا کہ بینک نے صبح ٹوکن دئے تھے اور اب ٹوکن والوں سے زیادہ بغیر ٹوکن والے کھڑے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ اگر بینک میں Cashہوگا تو لے لیں گے۔ اس کے بعد رپورٹر نے کہا کہ کل کے بعد کیا
میں سونیا گاندھی سے متفق نہیں
از: کلدیپ نیئر کاش کہ میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے اس بیان سے اتفاق کر سکتا کہ ان کی ساس مسز اندرا گاندھی کے کردار کی سب سے نمایاں خوبی ان کی شفقت اور ہمدردی تھی۔ جو انسان شخصی آزادی کو اولین اہمیت دیتا ہو وہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو بغیر مقدمہ چلائے جیل میں نہیں ڈال سکتا جیسا کہ مسز گاندھی نے 1975ء کی ایمرجنسی کے دوران کیا، نہ صرف یہ کہ اندرا نے پریس کا گلا گھونٹ دیا بلکہ معاشرے کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ صحیح اور غلط ، اخلاقی اور غیر اخلاقی کے درمیان جو باریک سا خط امتیاز ہوتا ہے وہ
تنظیم اور سیاسی میدان کے کھیل(آٹھویں اور آخری قسط( ۔۔۔۔۔از: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے........... میرا احساس ہے کہ بھٹکل کا سیاسی منظر نامہ بدلنے کے لئے مجلس اصلاح و تنظیم کو اپنی سیاسی حکمت عملی زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بدلنا ہوگا ۔ خاص کرکے غیر مسلم برادری سے ہم نے سیاسی محاذ پرمفاہمت اور تعاون کی جو توقعات پال رکھی ہیں، ان کا دوبارہ حقائق پر مبنی جائزہ لینا ہوگا۔بار بار تجربات کی روشنی میں اب یہ بات تقریباً صاف او رواضح ہوچکی ہے کہ ہم تنہا اپنے ووٹوں سے اسمبلی یا پارلیمانی سیٹ جیت نہیں سکتے ۔ اور غیر مسلم برادری کا سیکیولر کہلانے والا طبقہ بھی ہم
Harminder Singh Mintoo arrested but Muslims youths killed in Bhopal encounter
New Delhi: Khalistan Liberation Front’s President, Harminder Singh Minto who had escaped from jail was arrested alive at the Hazrath Nizamuddin Railway Station. It is very surprising to note that whenever similar incidents of escaping the prisoners from jails happen and if they are Muslims, they are not arrested but killed in fake encounters by the police. This speaks of double standards of the police. It may be mentioned that Vikhar and his colleagues were killed in an encounter with police

ڈاکٹر ذاکر نائیک ، تحریر: ڈاکٹر ظفر الاسلام خان
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ایڈیٹر ملی گزٹ مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک اور ان کے اداروں پر ٹوٹنے والی مصیبت پر بالعموم ملت میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ڈھاکہ سے آنے والی ایک جھوٹی خبر کا بہانہ بنا کر ان کے خلاف ایک ماحول بنایا گیاحالانکہ اس خبر کی تردید اگلے ہی دن ہوگئی تھی ۔ دھیرے دھیرے نوبت یہاں تک پہنچی کہ ان کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور دیگر تعلیمی اور خیراتی اداروں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ ان اداروں کے آفسوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے ،ان کے عالمی معیار کے اسکول پر بھی قبضہ کی تیاری ہوری ہ
الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوانے کام کیا
از: حفیظ نعمانی رب کریم کا احسان ہے کہ ان آنکھوں نے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ بیل گاڑی کے اوپر بڑا سا تخت رکھا ہے، اس پر صاف گدے اور گاؤ تکیے رکھے ہیں اور تخت پر پنڈت گوبند بلبھ پنت اور سنبھل کے عالم دین مولانا محمد اسمٰعیل صاحب اور کانگریس کے دوسرے مجاہد آزادی بیٹھے ہیں اور اس گاڑی کو بیلوں کے بجائے عوام کھینچ رہے ہیں اور میلوں دور جو جلسہ گاہ ہے وہاں تک لیجانے میں فخر محسوس کررہے ہیں۔ اور آزادی کی جد و جہد کے لیے جہاں کہیں امیر شریعت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، شیخ الاسلام مولانا حسین اح
بیسویں صدی کے آخری انقلابی کا سفر۔۔۔۔۔۔از:وسعت اللہ خان
آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو شمالی پاکستان اور کشمیر میں جو تباہ کن زلزلہ آیا اس کے بعد دنیا بھر سے امدادی ٹیمیں آنا شروع ہو گئیں۔ان میں سب سے بڑی میڈیکل ٹیم کیوبا کی تھی۔تین سو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے پر مشتمل ٹیم۔ان ڈاکٹروں کو افریقہ میں جنگ و قحط سے آلودہ علاقوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ تھا۔عجیب ٹیم تھی۔دو حصوں میں بٹ کر چوبیس گھنٹے کام کرتی تھی۔جنریٹرز کی روشنی میں زخمیوں کے آپریشن دن رات جاری رہتے۔شائد سب سے زیادہ آپریشن اسی ٹیم نے کیے۔پھر ایک دن خاموشی سے پورا کیمپ اور سب آلات پاک
بزرگوں کا قول جلدی کا کام شیطان کا
از: حفیظ نعمانی یاد ہوگا کہ پرانے نوٹ بند ہونے کے ساتھ ہی نریندر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے اعلان کیا تھا کہ ایک ہزار کے نوٹ کے بدلے اب دو ہزار کا نوٹ اور ۵۰۰ کا نیا نوٹ آگیا ہے۔ وہ پرانے نوٹوں کے بدلے میں ملے گا۔ اور یہ بھی سب کو یاد ہوگا کہ ایک ہفتہ تک صرف ۲ ہزار کے نیلے نوٹ بینک سے دئے جاتے رہے۔ ایک ہفتہ کے بعد ایک دن ٹی وی پر ۵۰۰ کے نئے نوٹ ایسے دکھائے گئے جیسے یہ وزیر اعظم نے خود چھاپے ہیں اور بتایا گیا کہ دہلی اور بھوپال میں یہ نوٹ دیکھے گئے۔ نوٹ بندی کے ۱۳ ؍ دن کے بعد لکھنؤ میں ذکر
بہت دور تک رات ہی رات ہوگی
از: حفیظ نعمانی وزیر اعظم کو نہ جانے کیا سوجھی کہ انھوں نے اپنے نادر شاہی فیصلوں کے بارے میں عوام کی رائے جاننا چاہی اور سوالوں کے ذریعہ معلوم کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ ٹی وی چینل کا تعلق بے شک صحافت سے ہے لیکن اپنے اشتہارات کی آمدنی کی وجہ سے وہ حکومت کے اشاروں پر دم ہلادیتے ہیں۔یہی رائے کے جواب میں ہوا کہ اخباروں نے تو سوال چھاپ دیے لیکن جواب شاید نہ آئے اور نہ چھپے۔ البتہ ٹی وی کے ہر چینل میں وزیر اعظم کو خوش کرنے کے لیے جوابات کا اعلان اس طرح کیا گیا جیسے ان کے ہر فیصلہ کو عوام نے پسند کی
ٹوٹا پھوٹا ناچ رہا ہے اچھا خاصا ٹوٹ گیا
از: حفیظ نعمانی مودی حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ شادی کے اخراجات کے لیے بینک سے ڈھائی لاکھ روپے نکالے جاسکیں گے۔ اس اعلان کا یہ مطلب نہیں تھا کہ حکومت اپنے ملک کے شہریوں کی ہر شادی میں ڈھائی لاکھ روپے کی مدد کررہی ہے۔ بلکہ یہ تھا کہ لڑکی یا لڑکے کے باپ ، ماں،بھائی یا وہ خود اپنے ان لاکھوں روپے میں سے جو انھوں نے شادی کے لیے جمع کیے تھے ڈھائی لاکھ نکال سکتے ہیں۔ اس رقم کے نکالنے کے لیے ریزروبینک نے جیسی شرطیں لگائی ہیں ان سے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ روپیہ ان کا نہیں ریزرو بینک کا ہے اور ش
نوٹوں کی مار کا پرسنل لا بورڈ کے اجلاس پر بھی اثر
از: حفیظ نعمانی ملک میں بڑے نوٹوں کے بند ہونے کا اعلان ایسے ہوا جیسے قیامت کا صور پھونک دیا۔ ملک میں اس سے پہلے کئی مسائل ایسے چھڑے ہوئے تھے جن سے پورے ملک کا تعلق تھا اور کچھ ایسے چھڑے تھے جن سے صرف اقلیتوں کا تعلق تھا۔ عوام کی زبان سے سرکار کے بیانات اور سپریم کورٹ تک خالص مسلم مسئلہ تین طلاق اور تمام اقلیتوں سے جڑا ہوا یکساں سول کوڈ کی آواز سے ملک گونج رہا تھا۔ ان حالات میں مسلمانوں کے لیے رہنما خطوط واضح کرنے کے لیے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کلکتہ میں مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس اور آخری دن
تنظیم اور سیاسی میدان کے کھیل (ساتویں قسط) ۔۔۔۔۔از:ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ میں نے گزشتہ قسط میں کہا کہ اب ہمارے یہاں محترم جوکاکو شمس الدین اور ایس ایم یحییٰ جیسی سیاسی شخصیات نہیں رہیں۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کا سماجی ماحول بھی اب نہیں رہا جہاں غیر مسلم برادران وطن اورمقامی مسلمانوں کے بیچ سماجی قربت ، سیاسی ہم آہنگی اورباہمی تعاون کے راستے آسانی سے دستیاب تھے۔مسلمانوں کی قیادت کوپروان چڑھانے اوربرداشت کرنے کا جذبہ دیگر برادران وطن کے اندر موجود تھا۔ ڈاکٹر چترنجن نے آر ایس ایس کے نمائندے اور بی جے پی کے قائد کی حیثیت سے