ینگ اسٹار ویلفئیر آرگنائزیش کی جانب سے مسلسل تین دن سے کی جارہی ہے سیلاب متاثرہ افراد کی امداد
04:36PM Sat 10 Aug, 2019
بھٹکل: 10 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حالیہ دنوں کرناٹک کے دیگر مقامات کی طرح پانی میں ڈوب جانے سے بارش سے متاثرہ افراد کی معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں کئی لوگ جان بچا کر راحت کیمپوں میں تو بسیرا کر رہے ہیں لیکن خوارک اور دیگر بنیادی سہولیات مکمل طریقے سے ان تک نہ پہنچ پانے سے وہ لوگ پریشان ہورہے ہیں۔
ایسے میں گزشتہ تین دن سے بھٹکل محی الدی اسٹریٹ کی ینگ اسٹار ویلفئیر آرگنائزیشن ان راحت کیمپوں میں رہنے والے افراد کو بلاتفریق مذہب و ملت انسانیت کے جذبہ کے تحت آگے بڑھتے ہوئے اب تک کئی افراد کو ضروری اشیاء پہنچا چکی ہے۔
اس ٹیم کے ممبران میں سے سہیل کداری، مولوی کبیر ندوی، ظہیر شیخ، فوزان طاہرا، مولوی رفیق اور امجد مومن اس کام میں آگے آگے نظر آرہے ہیں۔
آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے بھٹکلیس کو بتایا کہ دو دن تک ولکی اور کدمبال وغیرہ میں کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ تقسیم کی گئیں اور آج 700/سے زائد کپڑے تقسیم کیے گئے جس میں نئے اور پرانے دونوں شامل تھے۔
اس کے بعد ان نوجوانوں نے آگے کاروار اور یلاپور میں اس طرح کے کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے بھٹکل کے دیگر اداروں کی طرح ینگ اسٹار آرگنائزیشن کے نوجوان بھی ہمیشہ سے اس طرح کے فلاحی و سماجی کاموں میں پیش پیش دکھائی دیتے ہیں ابھی حال ہی میں بارش سے قبل پانی کی قلت ہونے کے بعد بھی دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ اس ٹیم کے نوجوانوں نے بھی پانی تقسیم کرنے کے لیے کڑی مشقت کی تھی جو کہ ایک لائق تحسین عمل ہے۔