سی اے اے مخالف احتجاج : ہولی فیملی پر پولیس نے جامعہ کے مظاہرین کو مارچ سے روکا ، دونوں آمنے سامنے
12:56PM Mon 10 Feb, 2020
دہلی کے جامعہ نگر اور شاہین باغ علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر کو جامعہ نگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ٹکراو کی بھی خبر ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مظاہرین پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کیلئے جارہے تھے کہ اسی درمیان پولیس ہولی فیملی کے نزدیک لگائے گئے بیریکیڈ پر انہیں روک دیا ، جس کے بعد مظاہرین بیریکیڈ کو پار کرنے کی کوشش کرنے لگے اور بیریکیڈ کے اوپر چڑھ گئے ، جس کے بعد پولیس نے انہیں پیھچے دھکیلا اور دھکا مکی ہوگئی ۔
ادھر جامعہ کے پراکٹر نے بھی اعلان کیا اور طلبہ کو واپس آنے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ نہیں کرنے کی اپیل کی ۔ دہلی ڈی سی پی نے بھی طلبہ سے اپیل کی کہ وہ آگے نہ بڑھیں ، کیونکہ ان کے پاس آگے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ جامعہ نگر اور شاہین باغ میں تقریبا دو ماہ سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔