سرکاری بس نے زیر تعمیر پل کو دی ٹکر؛ دس زخمی ایک کی حالت نازک

03:24PM Tue 20 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 20 ستمبر، 16 کنداپور / (نامہ نگار) کل دیر رات ایک سرکاری بس نے تراسی مرونتے ساحل کے قریب زیر تعمیر پل کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے بس پر سوار دس افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ رات کے 02:00 بجے پیش آیا۔ حادثہ میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔