لاک ڈاون کے درمیان مزدوروں کےٹکٹ پرمچا ہنگامہ، جانئے کیا ہے ریلوے کا کرایہ پرحکم
04:29PM Mon 4 May, 2020
نئی دہلی: لاک ڈاون (Lockdown Part 3) میں پھنسے مزدوروں کو گھر بھیجنےکےلئے شرمک اسپیشل ٹرین (Shramik Special Train) چلائی ہے اور ساتھ ہی اس کےلئےکچھ ضروری گائڈ لائنس جاری کی ہیں، لیکن اب اس کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کے مزدوروں سےکرایہ لینےکی تنقید کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس (Coronavirus) روکنے کے لئےجب حکومت نےلاک ڈاون (Lockdown) کا اعلان کیا تھا تب سے ہی گھر لوٹنےکی خواہش میں کئی مزدور پیدل ہی نکل پڑے، لیکن اب ریلوے مزدوروں کو ان کےگھر پہنچانےکےلئے اسپیشل ٹرین چلا رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ریلوے ایک بار تنازعہ میں گھرگئی۔ اسی لئے ہم آپ کو ریلوے کی اطلاع دے رہے ہیں۔
ریلوے کا حکم
(1) ریلوے نے دو مئی کو جاری حکم کے پوائنٹ نمبر 11 میں ’ٹکٹ کی فروخت’ ٹائٹل کے تحت (1) لکھا ہے،’ریاستی حکومت جن مسافروں کا انتخاب سفر کےلئےکریں گی، ان کو ٹکٹ خود سونپیں گی اور بدلے میں ان سے کرایہ لیں گی۔ پھر سب سے جمع کیا گیا کرایہ ریلوے کے پاس جمع کرائیں گی۔ انڈین ریلوے نے شرمک اسپیشل ٹرین میں سفر سے متعلق اس خط میں گائڈ لائن بھی لکھی ہیں۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹرین عام لوگوں کےلئے نہیں چلائی جارہی ہےبلکہ ریاست جسےچاہے، وہ ان ٹرین میں سفر کرسکتا ہے۔
(3) ریلوے نےکہا، ہرایک شرمک اسپیشل ٹرین کا صرف ایک ہی پوائنٹ ہوگا۔ یہ بیچ میں نہیں رکےگی۔ عام طور پر، شرمک اسپیشل ٹرین 500 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری کےلئے چلیں گی۔ ٹرین میں مسافر سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے بیٹھیں گے۔
(4) سبھی علاقائی جنرل منیجر کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مرحلے میں سیکورٹی اور ہیلتھ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ریلوے کو شرمک اسپیشل ٹرین کو منسوخ کرنے کا اختیار ہوگا۔