رمضان کی آمد پر صدر امریکہ کی طرف سے مسلمانوں کو تہنیت
04:03PM Tue 9 Jul, 2013
رمضان کی آمد پر صدر امریکہ کی طرف سے مسلمانوں کو تہنیت
بھٹکلیس نیوز
امریکہ ؍میشل اور میں‘رمضان کے مقدس مہینہ کے آغاز پر امریکہ اور دنیا بھر میں تمام مسلمانوں کو اپنی بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔
دنیا کے 1.5 بلین مسلمانوں کے لئے رمضان ہوشمندی سے غور و فکر کرنے‘ روزے رکھنے اور عبادت کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ موقع اہل و عیال اور احباب کے اکٹھا ہونے اورامن‘انصاف‘مساوات اور ہمارے ساتھی انسانوں کے تئیں درد مندی کے لئے پختہ عزم کرنے جیسے اصولوں کا جشن منانے کا بھی ہے جو مختلف عقائد کے لوگوں کو باندھتے ہیں۔ یہ بندھن ان اختلافات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیںجو اکثرہی ہمیں جدا کرتے ہیں۔
یہ مہینہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزادی‘عزت اور موقع تمام انسانوں کے نا قابل تردید حقوق ہیں۔ ان آفاقی اقدار پر ہم ایسے موقع پر غور کر رہے ہیں جب پورے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے کثیر تعداد میں شہری ان بنیادی حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور لاکھوں پناہ گزیں اپنے گھروں سے دور رمضان منا رہے ہیں۔ امریکہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے جو ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جہاں تمام انسان اپنا مستقبل خود لکھ سکیں اور اپنے عقیدہ پر آزادی اور تشدد کے خوف کے بغیر عمل کر سکیں۔
امریکہ میں‘رمضان یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ لاکھوں مسلم امریکی ہماری حکومت میں خدمات دےکر‘ سائنسی دریافتوں کی رہنمائی کر کے‘ ملازمتیں پیدا کر کے اور ہمارے ضرور ت مند پڑوسیوں کی مدد کر کے ہر روز ہمارے ملک کو مالامال کرتے ہیں۔ مجھے گزشتہ چار برسوں سے ہر سال وائٹ ہاﺅس میں دعوت افطار کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ہے‘ اور اس سال میں کاروباری تنظیم کاروں‘فعالیت پسندوں اور فنکاروں کی حیثیت سے ہمارے ملک کو تعاون دینے والے مسلم امریکیوں کا استقبال کرنے کا منتظر ہوں۔
میں آرزو کرتا ہوں کہ امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ اہل و عیال کی خوشیوں‘ امن اور مفاہمت کی برکتوں کے ساتھ ہو۔