خود کشی کا ناٹک کرنے چلی لڑکی نے اپنی جان گنوادی
03:07PM Fri 13 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 13 جنوری، 17
بنگلورو / (نامہ نگار) بنگلورو کے باپوجی نگر میں رہنے والی ایک لڑکی اپنے والد کے سامنے خود کشی کا ناٹک رچانے کے دوران اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ اطلاع کے مطابق کیرتنا نام کی یہ لڑکی پی یو سی میں زیر تعلیم تھی اور کئی روز سے گھر دیر سے آرہی تھی۔ اس تعلق سے جب اس کے والد نے اس سے پوچھا تو اس نے اپنے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر لٹکنے کا ناٹک کیا لیکن پیروں کے نیچے رکھی چیز کے اچانک کھسک جانے سے پھندہ اس کے گلے میں اٹک گیا اور لڑکی کی جان چلی گئی۔
(ترجمہ : اے جے اسدی)