ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ ہیڈلے امریکی جیل میں شدید زخمی

01:24PM Wed 25 Jul, 2018

واشنگٹن: امریکی جیل میں قیدممبئی حملوں کامنصوبہ ساز ڈیوڈ ہیڈلے ساتھی قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکاگو کے میٹرو پولیٹن کریکشنل سینٹر میں قید ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ ہیڈلے پر 8 جولائی کو 2 ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا جس میں ڈیوڈ ہیڈلے شدید زخمی ہوا۔