ویلنٹائن ڈے کے خلاف ملیشیاء میں مہم تی
12:46PM Thu 13 Feb, 2014
بھٹکلیس نیوز ،13فروری14
(ایجنسی)ملیشیائی ریاست Selangor میں ویلنٹائن ڈے کے پیش نطر نو جوان طبقہ میں دینی اور اخلاقی بے راہ روی کے خاتمہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اسکے قبیح اثرات پر مبنی مختلف ماہر علما کی ترتیب کردہ کتب کو اسکولوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔گلابی رنگ کے ان کتب میں ویلنٹائن ڈے منانے کو حرام قرار دیا گیا۔ اس سے بچنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔ چنانچہ ان کتب کا نام \"Hukum Valentine\'s Day\" رکھا گیا ہے۔چنانچہ ذرائع کے مطابق طلبا میں اس کتاب کے مطالعہ سے متعلق ذوق و شوق بڑھتا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ کئی طلبا نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ ہر گز ویلنٹائن ڈے کو نہیں منائینگے