لکھنو شوٹ آوٹ: بی جے پی ممبران اسمبلی نے یوگی حکومت کے خلاف کھولا محاذ!۔

12:18PM Mon 1 Oct, 2018

لکھنو شوٹ آوٹ کے شکارایپل کے منیجروویک تیواری کے معاملے میں ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کرپولیس کے طریقہ کارپرسنگین سوال اٹھائے ہیں۔ اتنا ہی نہیں وزیراورممبران اسمبلی نے پولیس محکمے میں بھی بڑی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، جن ممبران اسمبلی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے، ان میں ہردوئی ممبراسمبلی رجنی تیواری اور بریلی کے ممبراسملی راجیش کمارمشرا شامل ہیں۔ وہیں ہردوئی ممبراسمبلی رجنی تیواری کے مطابق لکھنو کا یہ حادثہ بتاتا ہے کہ انتظامیہ پوری طرح غیرحساس ہوچکی ہے، جو شخص سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے، وہ آزاد ہے، میں مطالبہ کرتی ہوں کہ جو بھی اس معاملے میں ذمہ دار ہے، اس کے خلاف جانچ کے تحت سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
 اسی ضمن میں بریلی کی ممبراسمبلی راجیش کمارمشرا نے یوگی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ لکھنو ڈی ایم اورایس ایس پی معاملے کودبانے اورملزمین کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس متاثرہ فیمیلی کو ڈرانے اوردھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔ ڈی ایم اورایس ایس پی کوفوراً معطل کردینا چاہئے۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شب لکھنو کے گومتی نگرعلاقے میں گاڑی نہیں روکنے پرایک سپاہی نے ایپل کمپنی میں منیجر وویک تیواری کا گولی مارکرقتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں ملزم پولیس اہلکار پرشانت چودھری اورسندیپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیاہے۔ دونوں کوبرخاست بھی کردیا گیا ہے۔