ویدانتا کی یونٹ کے خلاف سخت مظاہرہ ، فائرنگ میں دو کی موت

11:24AM Tue 22 May, 2018

تمل ناڈو کے توتیکورن میں ویدانتا کمپنی کی اسٹار لائٹ کاپر یونٹ کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا احتجاجی مظاہرہ آج اچانک تشدد میں تبدیل ہو گیا ۔ اس درمیان مظاہرین اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ، جب کہ دوسری جانب چھ دیگر زخمیں ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو کے ڈی جے پی ٹی کے راجیندر نے کہا ’’ توتیکورن کے لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ہم حالات کو قابو میں لانے کے کوشش کر رہے ہیں اور یہ کافی حد تک قابو میں آچکے ہیں ۔
وہیں دوسری جانب مظاہرین کے موت کے تحت پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی موت پولیس کی گولیوں سے ہوئی یہ تفتیش کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔