بی ایس این  ایل اسٹاک روم میں آگ ؛ دستاویزات سمیت دیگر اشیاء جل کر خاک

12:53PM Sat 18 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 18 مارچ،2017 بھٹکل / (نامہ نگار) کاروار کے مہاتما گاندھی روڈ پر واقع بی ایس این ایل دفتر کے اسٹاک روم میں شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہاں موجود دستاوایزات سمیت فرنیچر اور اور الیکٹرک اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔  یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔ اس دوران عمارت کی دوسری منزل پر لگی اس آگ سے تمام کمروں میں دھواں پھیل گیا تھا جس کے سبب 15/افراد وہیں پھنس گئے تھے جس کے فائیر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر ان تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا اور آگ پر قابو پالیا۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)