تیرہ مئی سے میسور تابنگلور نئی ٹرین کا آغاز 

03:34PM Thu 4 May, 2017

میسور :(بھٹکلیس نیوز)سرکاری دفاتر اور دوسرے کمپنیوں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی سہولت کے لئے ساؤتھ ویسٹرن ریلویز نے میسور تا بنگلور ایک نئی ٹرین دوڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور نئی ٹرین میسور تا ہبلی دوڑے گی۔ محکمہ ریلویز کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے تحت مورخہ 13 مئی سے یہ نئی ٹرین میسور کے اشوکہ پورم ریلوے سے صبح 6.00 بجے روانہ ہوگی اور بنگلور کے کنٹریروا سنگولی رائنا بنگلور ریلوے اسٹیشن کو صبح 8.45 بجے پہنچے گی۔ موصل شدہ اطلاعات کے تحت ہر دن میسور سے علی الصبح 15000 ملازمین بنگلور کے لئے رونہ ہوتے ہیں ۔ مورخہ 13 مئی کو حلقہ میسور و کورگ کے رکن پارلیمان پرتاب سمہا اس نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔