گوکرن سمندر میں تیرنے گیا سیاح ڈوب کر ہلاک

12:50PM Wed 10 Jun, 2020

کمٹہ: 10 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گوکرن کے کڈلے سمدنر میں بینگلور سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ ایک شخص آج صبح ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ جس کی شناخت ریشبھ سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ریشبھ  تفریح کرنے گوکرن آیا تھا اور  ایک ہوٹل میں رہ رہا تھا آج صبح  سمندر میں نہانے گیا تو سمندر کی لہروں کی زد میں آگیا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ اس سلسلہ میں گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔