رقم کے لئے قتل کی دھمکی کا الزام؛  بھٹکل شہری تھانہ میں  معاملہ درج

05:05PM Fri 26 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 26 اگست، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل کے شہری پولس تھانہ میں  فاروقی محلہ  کے مقیم سید محسن ابن سید جلال الدین کی طرف سے داخل کردہ شکایت کے مطابق نوائط کالونی کے ساجد، جالی روڈ کے عمران، مخدوم کالونی کے سلیم، مدینہ کالونی کے عمار ابو محمد ، بدریہ کالونی کے فواز شاہ الحمید اور موسیٰ نگر کے امجد  گزشتہ 07/جولائی  کو  ان کے گھر کے قریب  پہنچ کر ان سے بیس لاکھ کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر قتل کی بھی دھمکی دی۔ اس تعلق سے شہری پولس تھانہ کے سب انسپکٹر  کوڈگونٹی نے معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔