ذاکر نائک کی سرگرمیاں مسعود اظہر کی طرح ہے

01:32PM Mon 11 Jul, 2016

ہندوستان پہنچتے ہی ذاکر نائک کو پولس گرفتار کرے: شیوسینا ممبئی، ۱۱؍جون: (بی این ایس) شیوسینا نے مشہور اسلامی مبلغ ذاکر نائک کو سعودی عرب سے ہندوستان لوٹتے ہی گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیوسینا نے نائک کے پیس ٹی وی نیٹ ورک کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیوسینا کو یہ بھی لگتا ہے کہ ذاکر نائک کا سماجی کام جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی سرگرمیوں کی طرح ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گزشتہ دنوں ایک ریستوران میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا حملہ آور نائک کی تقریروں سے متاثر بتایا جارہا ہے ان خبروں کے آنے کے بعد لوگوں میں نائک کے تئیں غصہ کا اظہار کیا ہے تاہم ذاکر خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دئے ہیں۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ‘سامنا کے اداریے میں کہا ہے جس طرح پاکستان میں رہ رہے مسعود اظہر جیسے دہشت گرد کھلے عام زہر اگلتے ہیںاسی طرح ذاکر نائک جیسے لوگ امن کے نام پر اپنے سماجی کام کی آڑ میں اپنے ارادوں کو انجام دیتے ہیں۔ نائک کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینے کے لئے مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے اداریہ میں کہا ہے کہ نائک کو اسی کوٹھری میں رکھا جانا چاہئے جہاں پہلے ممبئی حملے کے مجرم اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔ شیوسینا نے اداریہ میں کہا کہ پیس ٹی وی حقیقت میں پرچارک ٹی وی ہے مرکز کی نریندر مودی حکومت اور مہاراشٹر کی دیویندر فڑنویس حکومت کو ہمت دکھانا چاہئے اور اس چینل کی تمام مشینری کو تباہ کر دینا چاہئے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے حکومت جب چاہے گی کالا دھن واپس لا سکتی ہے لیکن اب حکومت کو چاہئے کہ وہ نائیک کے مالیاتی ذرائع کو فوری طور پر تباہ کرے کیونکہ وہ جو کھیل کھیل رہا ہے، وہ ہمارے ملک کو تباہ کر دے گا جیسے ہی وہ ملک واپس آئے، اسے فوراًگرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش حکومت نے نائک کی تقریروں کے براڈکاسٹر پیس ٹی وی پر پابندی عائد کردی ہے۔