پاکستان مقبوضہ کشمیرہوائی حملےکے بعدعمران خان نےکہا 'ہرحالات کےلئےتیاررہے پاکستان'
02:56PM Tue 26 Feb, 2019
Share:
پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) کے بالا کوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردانہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ فضائیہ کے 12 میراج فضائیہ نے ہوائی حملے کرکے 300 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔
ہندوستان کی اس ایئراسٹرائیک کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ خبروں کے مطابق عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو ایک خصوصی میٹنگ بلائی ہے۔ پارٹی کی طرف سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے لوگوں اورفوجی اہلکاروں سمیت تمام قومی طاقتوں کوہرحالات کے لئے تیاررہنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلایا گیا ہے، جہاں وزیرخارجہ ایوان کو حالات کی تفصیل بتائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ہندوستان کو جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ خبروں کے مطابق قریشی نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا 'یہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہے۔ یہ ایل اوسی کی خلاف ورزی ہے اورپاکستان کو جوابی کارروائی اورخود کی حفاظت کا اختیارہے'۔