جیل میں بند مسلم نوجوان پر زیادتی کے خلاف مینگلور میں پی ایف آئی کا احتجاج؛ پولس لاٹھی چارج کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار
03:35PM Tue 4 Apr, 2017
بھٹکلیس نیوز / 04 اپریل، 17
مینگلوور/ (نامہ نگار) مینگلور سٹی پولس کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے نام پر پولس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بعد سو سے زائد افراد کو حراست میں لینے کی واردات پیش آئی ہے۔
اطلاع کے مطابق پی ایف آئی کے کارکنان کوٹی پلا کائکمبا نامی مقام کے رہنے والے احمد قریشی پر پولیس حراست میں ظلم و زیادتی کے خلاف آج صبح احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولس نے بغیر اجازت احتجاج کرنے کی بات کہہ کر مظاہرین پر ڈنڈے برسانا شروع کر دئے جس میں چند نوجوانوں کے زخمی ہونے کی خبر بھی ہے۔اس کے بعد پولس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
پولس حراست میں بند نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے حوالات میں اس پر ظلم ڈھایا گیا اور اتنا ٹارچر کیا گیا کہ اسے اسپتال میں بھرتی کرنا پڑا۔