دہشت گردی اوربات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: سشما سوراج نے پاکستان کو پھردی وارننگ
11:53AM Wed 28 Nov, 2018
کرتارپورکاریڈورموضوع پرمثبت رویہ اپنانے کے بعد بھی ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کو لے کراپنے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے پھردوہرایا کہ دہشت گردی اوربات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
سشماسوراج نے بدھ کو کہا "ہندوستان گزشتہ کئی برسوں سے کرتارپورکاریڈور تعمیرکے لئے کہہ رہا تھا، لیکن پاکستان نے اب جاکراس پرمثبت رویہ (مثبت جواب) اپنایا ہے، مگراس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے لے کردوطرفہ بات چیت شروع ہوگی۔ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
اس سے قبل مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے پاکستان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس تقریب میں شریک ہونے کے لئے پاکستان جانے سے قبل مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اس تیرتھ یاترا کو لے کرمیں خود میں بے حد خوش قسمت محسوس کررہا ہوں۔ سکھ طبقے کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا۔ میں پاکستان حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔