نجیب کی بیمار والدہ نے کہا : پاکستان نے ابھینندن کو رہا کردیا ، اے بی وی پی میرے بیٹے کو کب چھوڑے گی؟
12:07PM Sun 3 Mar, 2019
ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن رہا ہوکر اپنے ملک ہندوستان واپس لوٹ چکے ہیں ۔ پورا ملک ان کی رہائی پر جشن منارہا ہے ۔ وزرا سے لے کر ہندوستانی فضائیہ کے افسران تک ، ان سے ملاقات کررہے ہیں ۔ حالانکہ اس درمیان دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) سے غائب ہوئے طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس کا ایک بڑا بیان آیا ہے۔
فاطمہ نفیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ائیر فورس اسٹرائیک بھی ہوچکی ہے، ہمارے جوان کو بھی پاکستان نے چھوڑ دیا ہے ، لیکن اے بی وی پی میرے بیٹے نجیب کو کب چھوڑے گی ۔
Our Soldier Abhinandan has been released by Pakistan.
When will ABVP release my son Najeeb?#WhereisNajeeb #Abhinandan — Fatima Nafis (@FatimaNafis1) March 2, 2019