کاروار میں دو بائک کی  آمنے سامنے ٹکر؛ ایک ہلاک تین زخمی

02:46PM Thu 29 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 29 جون، 17 کاروار / (نامہ نگار) کاروار کی مودگا قومی شاہراہ پر دو بائک کے درمیان آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والے کی شناخت سندیپ دُرگیکر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ حادثے میں سُجیت اچاری، ونائک نائک اور ستیش ہری کنترا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس تعلق سے کاروار مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔