بحریہ کو بڑا نقصان، میزائل اور ہتھیاروں سے لیس آئی این ایس بیتوا حادثہ کا شکار
02:33PM Mon 5 Dec, 2016
ممبئی : بحریہ کا جنگی جہاز آئی این ایس بیتوا ممبئی میں پیر کو حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جنگی جہاز سمندر میں ہی پلٹ گیا ۔ حادثہ کے بعد 30 سے 32 لوگوں کو جہاز سے بمشکل باہر نکالا گیا ہے۔
حادثے کے وقت جنگی جہاز میزائل اور سینسرگن جیسے خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھا۔ حادثہ دوپہر 1.50 بجے پیش آیا ۔ بیتوا کو مرمت کے لئے نیوی ڈاک يارڈ میں لایا گیا تھا۔ سمندر میں اسے اتارنے کے دوران ہی یہ حادثہ پیش آ گیا۔ بحریہ نے جہاز کو بچانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔
انڈرواٹر کام کرنے کے لئے شپ کو ڈاک کیا گیا تھا اور ان ڈاکنگ کرتے وقت جہاز بائیں جانب جھک گیا ۔ دو جوان دو لاپتہ بتائے جارہے ہیں ۔