کرناٹک : کانگریس لیڈرعبیداللہ شریف اور وقف بورڈ فسران کے خلاف لوک آیکتہ میں شکایت درج
03:19PM Wed 7 Nov, 2018
کرناٹک میں کانگریس کے لیڈرعبیداللہ شریف اور وقف بورڈ کے دوافسران کے خلاف لوک آیکتہ میں شکایت درج ہوئی ہے۔ سماجی کارکن محمد ذوالفقارعلی نے عبیداللہ شریف اور وقف بورڈ کے افسران نصرت بیگم اور صلاح الدین کے خلاف لوک آیکتہ میں شکایت درج کی ہے۔
محمد ذوالفقارعلی نےکہاکہ عبیداللہ شریف کو بیک وقت دو وقف اداروں کا صدر بنایا گیا ہے۔ وقف بورڈ کا یہ قدم وقف ایکٹ کےخلاف ہے۔ ذوالفقارعلی نے کہاکہ وقف ایکٹ کے مطابق ایک شخص بیک وقت دو اداروں کا صدر نہیں بن سکتا، لیکن وقف افسروں نے وقف ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عبیداللہ شریف کو درگاہ حضرت عطا اللہ، نبی شاہ عرف بڑا مکان اور درگاہ حضرت سوتے شاہ، مانک شاہ کمیٹی کا صدر بنایاہے۔ ان دونوں وقف اداروں کا شمار ریاست کے اہم وقف اداروں میں ہوتاہے۔