کرنول میں پولیس تحریری امتحانات کاانعقاد

12:43PM Tue 31 Jan, 2017

کرنول۔۔(بھٹکلیس نیوز)ضلع ایس پی کرنول روی کرشناکی سرپرستی میں ضلع کے مختلف مقامات پر"پولیس کمیونیکیشن تحریری امتحانات" منعقدکئے گئے۔ایس پی روی کرشنانے بڑی مارکیٹ کے وقع گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کامعائنہ کیا۔اس سلسلہ میں امتحانی مراکزکے ذمہ دران کے فراہم کردہ سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔اس موقعہ پرایس پی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کمیونکیشن کانسٹیبل تحریری امتحانات کے لئے جملہ23مراکزقائم کئے گئے ہیں۔جن میں جملہ13,638طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی ہے،انہوں نے کہاکہ تمام مراکزمیں نقل نویسی سے پاک امتحانات منعقدکئے گئے،کہیں سے کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیںآیا۔ایس پی نے کہاکہ امیدواروں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے امتحانات منعقدکئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں مکمل طورپرپولیس بندوبست بھی کیاگیا۔ایس پی کے ہمراہ ڈی ایس پی رمنامورتی،سی آئی کرشنیاوغیرہ شریک رہے۔