ریاست میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے بعد پانچ ریاستوں سے آنے والوں پر بابندی
02:35PM Thu 28 May, 2020
بنگلورو: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ حکومت نے مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والی فلائٹوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں کے چلنے پر روک لگادی ہے ۔ یہ وہ ریاستیں ہیں ، جہاں پر کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔
ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ کرناٹک محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کووڈ 19 کے 115 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2533 ہوگئی ہے ۔
۔