ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی کا صوبائی ریل منتری کے لئے اظہارِ تشکر
12:36PM Sat 4 Mar, 2017
علی گڑھ ۔(بھٹکلیس نیوز) جے این میڈیکل کالج اے ایم یو علی گڑھ کے شعبۂ امراضِ نفسیات کے سربراہ اوراتر مدھیہ ریلوے کے زونل اپبھوگتا صلاح کار سمیتی کے سابق رکن ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی نے ایک مخصوص نشست میں صوبائی ریل منتری منوج سنہا کے لئے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ اور بتایا کہ’’ انھیں ریلوے بورڈ کے ایک افسر نے فون پر اطلاع دی کہ کیفیات ایکسپریس جو دلّی اور اعظم گڑھ کے درمیان چلتی ہے مسافروں کی مانگ اور آسانی کو دیکھتے ہوئے اس میں ایک اور اے سی ٹو ٹیئر کوچ لگا دیا گیا ہے‘‘۔ڈاکٹر اعظمی نے مزید بتایا کہ’’علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار اور عظمت کو دیکھتے ہوئے ان کی جانب سے لگاتار کوشش ہو رہی ہے کہ جے پور آگرہ فورٹ علی گڑھ سے چلے اورمؤ آنند وہار ’’گیان جوہر‘‘ ایکسپریس کے نام سے منسوب ہو۔چونکہ علی گڑھ شہر تعلیمی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف صنعتی اور کاروباری نکتۂ نگاہ سے بھی دنیا بھر میں جانا جاتا ہے لہذاملک کے ہرعلاقہ سے یہ ریل سیوا سے جڑنا چاہئے۔