بیلگام اسمبلی سیشن میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کے لئے علیحدہ بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ

03:00PM Mon 8 Dec, 2014

بھٹکلیس نیوز/ 8 دسمبر ،14 حیدرآباد کرناٹک کو تحفظات کی فراہمی کے قانون کی خامیوں کو دور کرنے پر زور گلبرگہ (ایجنسی): حیدرآباد کرناٹک ہوراٹا سمیتی اور دیگر تنظیموں نے بیلگام اسمبلی سیشن میں ریاست کے پسماندہ ترین علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ بجٹ پیش کرنے کا ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے ۔ حیدرآباد کرناٹک علاقہ کو دستوری موقف عطا کرنے کے مطالبہ پر جدوجہد کرنے والی مختلف تنظیموں اور حیدرآباد کرناٹک ہوراٹا سمیتی کا خصوصی اجلاس آج پتریکا بھون گلبرگہ میں منعقد ہوا جس میں بیلگام میں منعقد شدنی اسمبلی سیشن میں دستور کی دفعہ(J)371میں ترمیم کے تحت تعلیمی داخلوں اور سرکاری ملازمتوں میں حیدرآباد کرناٹک علاقہ کو ریاستی سطح پر تحفظات فراہم کرنے کی گئی قانون سازی پر نظر ثانی کرنے اور اس میں رہ گئی خامیوں کو دور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔ لکشمن دستی صدر حیدرآباد کرناٹک ہوراٹا سمیتی نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دستور کی دفعہ(J)371کے تحت علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اُمیدواروں کو سرکاری ملازمتوں میں اور اس علاقہ کے سرکاری ملازمین کو تحفظات کرنے کے جواز کو کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو اتھاریٹی میں چیالنج کیا گیا ہے اور کے ای ٹی میں دستور کی دفعہ(J)371کے تحت ریاستی سطح پر علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو فراہم کئے گئے تحفظات پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ریاستی حکومت اس پابندی کو برخواست کروانے میں ناکام رہی ہے اسی لئے دستور کی دفعہ(J)371کے تحت تعلیمی داخلوں اور سرکاری ملازمتوں کے لئے تحفظات فراہم کرنے کے قانون میں مناسب ترمیم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔لکشمن دستی نے گلبرگہ میں قائم کئے جارہے ریلوئے ڈویژن کے تعمیرات کے کاموں میں تیزی لانے اور حیدرآباد کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ میں دستور کی دفعہ( J)371میں ترمیم کے لئے جدوجہد کرنے والے جہد کاروں کو ارکان کی حیثیت سے نامزد کرنے کے مطالبات کئے ، اجلاس میں گلبرگہ میں کے ای ٹی قائم کرنے کے بشمول 15مطالبات پر مبنی قرار داد منظور کی گئی اور قرارداد چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں تپنّا لندنکر ، ناگ لنگیامٹھ پتی، اے ایچ ولیکار، ناگراج سوادی، دتو بھاسگی، دھرم سنگھ تیواری، سنتوش کھندال ، گوپال ناٹیکار ودیگر نے شرکت کی ۔ ع،ح،خ