ممبئی سی ایس ٹی۔مینگلور ایکسپریس ریل گاڑی عنقریب بھٹکل میں رکے گی ؛ سید حسن برماور

04:20PM Tue 26 Nov, 2013

ممبئی سی ایس ٹی۔مینگلور ایکسپریس ریل گاڑی  عنقریب بھٹکل میں رکے گی ؛ سید حسن برماور بھٹکلیس نیوز / 26 نومبر، 13 بھٹکل (رضوان گنگاولی) جولائی،2011 سے شروع کی جانے والی ممبئی سی ایس ٹی – مینگلور ایکسپریس  (12133/12134)  عنقریب بھٹکل میں بھی رکے گی اس کی اطلاع بھٹکل کے معروف سماجی کارکن اور سابق میونسپال کونسلر جناب سید حسن برماور صاحب نے آج یہاں  کولا پراڈائز میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے اخباری نمائندوں کو اس ریل گاڑی کو یہاں رکانے کے سلسلہ میں ان کی نجی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  وہ گزشتہ تین سالوں 50/سے زائد خطوط متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو لکھ چکے ہیں اور اب تین سالوں کی محنت کے بعد آخر کار محکمہ ریلوے نے اس ریل گاڑی کوبھٹکل ریلوے اسٹیشن پر رکوانے کے لئے حامی بھر دی ہے  اور بہت جلد یہ ریل گاڑی یہاں رکے گی ۔انہوں نے اس ریل گاڑی کو یہاں رکوانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ بھٹکل ایک ایسا شہر ہے جس میں کئی تاجر رہتے ہیں جن کو تجارت کے خاطر یہاں اکثر ممبئی  وغیرہ کا سفر کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی یہاں کے بہت سے احباب گلف میں بھی مقیم ہیں جو ممبئی سے آتے اور جاتے ہیں ایسے میں اگر یہ ریل گاڑی  جو سی ایس ٹی تک جاتی ہے بیندور میں اسٹاپ ہو تو یہاں کے لوگوں کو وہاں جانے میں تکلیفات پیش آتی ہیں اور وہاں سے بھٹکل آنے میں بھی کافی تکلیفات پیش آتی ہیں ۔ موصوف نےاس موقع پر تمام اخباری نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے تمام اخبارات نے میری طرف سے اس بات کو پرزور طور پر اٹھایا ہے اور اس ٹرین کو رکوانے میں مجھے ان کا بھی بہت تعاون  رہا ہے۔موصوف نے اس موقع پر ضلعی انچا رج وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا  ۔ syed-hasan