اتحاد قرآن کی ہدایت ہم اس کو نظر انداز کررہے ہیں:آیت اللہ محسن محمدی
02:09PM Sun 12 Feb, 2017
باہمی محبت کے بغیر ایمان معتبر نہیں: مفتی محمد اشرف علی انجمن امامیہ کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب
بھٹکلیس نیوز / 12 فروری،2017
بنگلور(عبدالخالق)باہمی اتحاد رحمت کا اور اختلاف عذاب کا سبب بنتا ہے عذاب سے بچنے کیلئے باہمی اختلافات کو ختم کرکے اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ یہ بات ایران کے عالم دین آیت اللہ محسن محمدی نے گذشتہ رات یہاں امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی باقوی کی صدارت میں ’’ملی اتحاد‘‘ کے عنوان پر منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور بتایا کہ قرآن کی ہدایت ہے آپس میں متحد رہو لیکن ہم قرآن کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے آپس میں الجھ کر اختلافات میں متبلا ہورہے ہیں آپ نے کہا کہ آج مسلمانوں کے تعلق سے جو حالات پیدا ہورہے ہیں یہ ہمارے آپسی اختلافات کا نتیجہ ہیں اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کررہی ہیں آیت اللہ محسن محمدی نے مسلمانوں سے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبروں پر یقین نہ کریں یہ طاقتیں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیس کررہی ہیں اور کہا کہ ایران کے علماء حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھاتے ہوئے ملت کو آواز دیتے ہیں کہ تمام مسائل کو مل بیٹھ کر غور وفکر کے ساتھ حل کریں اس میں ہماری بھلائی اور خیر ہے اور کہاکہ ہم آپس میں ملتے جلتے رہیں گے اور ایک دوسرے کے قریب آئیں گے تو اختلافات اور دوریاں ختم ہوں گی۔اس موقع پر امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی باقوی نے کہا کہ آپسی اتحاد دین کا ایک حصہ ہے ہمارا دین کہتا ہے کہ باہمی محبت کے بغیر ایمان معتبر نہیں ایمان کے بغیر جنت میں داخلہ ممکن نہیں اس طرح جنت میں جانے کیلئے آپسی پیار محبت کا ہونا ضروری ہے مفتی صاحب نے کہاکہ اتحاد کی دعوت کے سلسلے کو جاری رکھا جانا چاہئے اس سے دوریاں ختم ہوں گی۔ مفتی صاحب نے ملی اتحاد کے عنوان پر اجلاس کے انعقاد پر انجمن امامیہ کو مبارک باد پیش کی۔ ایران کے ایک اور عالم مفتی علی احمدسلامی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کلمہ کی بنیاد پر ہم ایک ہیں ایک رہنا چاہئے۔ ہمارے مسلکی اور نظر یاتی اختلافات اپنی جگہ ہیں ہم ہمارے اپنے عقائد پر قائم رہیں دوسروں پر تنقیدنہ کریں یعنی اپنے عقیدے کو نہ چھوڑو دوسروں کے عقیدت کو نہ چھیٹرواس پالیسی پر ہم عمل کریں گے تو اختلا فات کو جگہ نہیں ملے گی۔ آپ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں دو بڑی نعمتیں دی ہیں قرآن اور پٹرول ان نعمیتوں اور وسائل کے باوجود ہم دوسروں کے تعبیہ ہوگئے ہیں اور وہ ہمیں آپس میں لڑا کر ہمیں کمزور بنائے رکھنا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے وہ ہمارے اندر گھس کر کام کررہے ہیں ہمیں ان طاقتوں سے ہوشیار ہنا چاہئے۔اس موقع پر ایران کے سابق وزیر خارجہ آغامنوچرمتکی نے بتایا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد مذہبی رہنما آیت اللہ خمینی نے کہا تھا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سازش کررہی ہیں ان سازشوں سے ہوشیا رہیں اور مسلمانوں میں اتحاد کی دعوت کیلئے مہم چلائیں آیت اللہ خمینی کی ہدایت پراتحاد کی مہم چلائی جارہی ہے آغا منوچر نے کہاکہ آج مشرق وسطہ میں جو حالات پیدا کئے گئے ہیں وہ اسلام دشمن طاقتوں کی سازش کا حصہ ہے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران کھل کر اعتراف کیا گیا کہ داعش کو ہم پیدا کیا ہے یہ بات صاف ہے کہ ابوبکر البغدادی امریکہ کا تیار کردہ ہے گذشتہ چھ سال کے عرصہ میں شعیہ سنی اختلافات کو بڑھا وا ملا ہے اسلام دشمن طاقتیں اس میں کامیاب رہی ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم متحد ہوجا ئیں اس موقع پر جامع مسجد بنگلورسٹی کے خطیب وامام مولانا مقصود عمران نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشین رچائی جارہی ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ ملت میں اتحاد قائم ہو ہم مسلمان آپس میں مل جل کررہیں ایک دوسرے کا ادب واحترام کریں کسی کی دل آزاری نہ کریں ۔ ایک دوسرے پر تنقید کرنا چھوڑ دیں تو یقیناًہمارے اختلافات اور دوریاں ختم ہوجائیں گی ، مولانا مقصود عمران نے کہا کہ امیر شریعت مفتی اشرف علی صاحب ہمیشہ کہتے ہیں ہم ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں مخالف نہیں ہوسکتے مفتی صاحب کی اس بات کو ذہن میں رکھ کر اتحاد ملت کی دعوت دیں اور مہم کو جاری رکھیں۔اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن اور آل انڈیا ملی کونسل کے سکریڑی مولانا مصطفےٰ رفاعی، جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے صدر جناب اطہراللہ شریف، جناب فیروز عبداللہ، نے بھی خطاب کیا۔ جمعہ مسجد کے خطیب وامام مولانا عبدالقادر شاہ واجدابوالعلائی نے مغرب کی نماز پڑھائی انجمن امامیہ کے صدر جناب علی رضا نجفی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اتحاد ملت کے اس پروگرام کو انجمن امامیہ بنگلور نے البلاغ آرگنائزیشن ،کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ ، صدائے اتحاد اور آل انڈیا ملی کونسل کے اشتراک سے منعقد کیا۔