منی پور:وزیر اعلی کے خلاف الیکشن لڑیں گی اروم شرمیلا

01:12PM Tue 3 Jan, 2017

امپھال(بھٹکلیس نیوز) منی پور سے افسپا کو ہٹانے کے مطالبہ کو لے کر مسلسل 16سالوں تک بھوک ہڑتال کر چکیں سماجی کارکن اروم شرمیلا نے ریاست کے وزیر اعلی اوکرام ایبوبی سنگھ کے خلاف اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اروم نے گزشتہ سال 9 ؍اگست کو اپنا انشن ختم کرکے اکتوبر میں ’پیپلز رسرجینس اینڈ جسٹس الائنس‘(پرجا )نامی پارٹی بنائی تھی ۔اروم نے الزام لگایا کہ 15سالوں کے دوران وزیر اعلی نے ریاست سے افسپا کو ہٹانے کو لے کر کچھ بھی نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ اسے کوئی بھی سیاستدان نہیں ہٹائے گا اور اس وجہ سے وہ اب الیکشن لڑ کر وزیر اعلی بنیں گی اور اس سخت قانون کو ہٹائے گی ۔اس سخت قانون کو ہٹانے کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اروم نے کہا کہ اسے ہٹانا ان کا عزم ہے۔ادھر، وزیر اعلی ایبوبی سنگھ نے کہا کہ امپھال میونسپل کے سات اسمبلی حلقوں سے افسپا ہٹا دیا گیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اگر حالات سازگار رہے، تو دیگر علاقوں سے بھی اسے ہٹا دیا جائے گا۔اوکرام ایبوبی سنگھ مسلسل تین مدت سے وزیر اعلی ہیں اور تھوبل اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ (بشکریہ :پاسبان نیوز)