سعودی مشیر نے بتایا کہbeIN SPORTS نے اپنا سابقہ نام "الجزيرة الرياضية" بدل دیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ کھیلوں کی انجمنوں اور فیڈریشنوں نے چینل کے دہشت گردی کے ساتھ مربوط ہونے کے سبب اس سے معاملات کو مسترد کر دیا۔ سعودی فیڈریشن نے فٹبال کی بین الاقوامی فیڈریشن "فيفا" کوbeIN SPORTS کی طرف سے مملکت اور اس کی قیادت کے خلاف کارستانیوں کی شکایت پیش کی۔ فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ افتتاحی میچ کے موقع پر سیاسی معاملات کو داخل کرنے کے سب beIN SPORTS کی ملکیت رکھنے والی قطری حکومت کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور چینل کو حاصل نشریات کے حقوق منسوخ کیے جائیں۔ حالیہ مسائل اور الزام تراشی کی روشنی میں مملکت اور قطر کے درمیان تعلقات کی بہتری کے کسی امکان کے حوالے سے القحطانی کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر ایسا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ "قطر نے شدت پسندی اور دہشت گردی کی سپورٹ کے علاوہ دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کی روش نہیں بدلی۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ایسی ریاست ہے جو اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کر سکتی۔ سعود القحطانی نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ BeoutQ چینل کی نشریات مملکت سے جاری نہیں ہوتیں، یہ ایک بے بنیاد الزام کے سوا کچھ نہیں۔