ریت سے بھری کشتی الٹنے سےایک شخص کی موت
01:46PM Wed 20 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز:20 ستمبر 2017
کمٹہ (نامہ نگار) یہاں کے اگناشنی ندی میں منگل کے دوپہر میں ریت سے بھری ہوئی ایک کشتی الٹنے سے اس میں سوار نوجوان کرشنا گجا نن دیشھا بھنڈاری (19) کے ڈوب جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کے بعد پولس اہلکار مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کی تلاش میں جٹے ہوئے ہیں ناگیش بھنڈاری کی ملکیت کی اس کشتی میں 7 لوگ سوار تھے 6 لوگ تیر کرکنارے پہنچنے میں کامیاب ہوئےہیں۔